BNP Worker Panjgoor

BNP Worker Panjgoor This page is for BNP workers of Panjgoor

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی  بگ  میں ڈاکٹرغفوربلوچ کے فارم ھاؤس میں عشائیہ  ، پارٹی کے  مرکزی قائمقام صدر م...
06/11/2021

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی بگ میں ڈاکٹرغفوربلوچ کے فارم ھاؤس میں عشائیہ ، پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک ولی کاکڑ ایم پی اے حمل کلمتی، ایم پی اے اختر حسین لانگو ڈاکٹر قدوس، حاجی زاہدبلوچ ، میجر جمیل احمد دشتی، شے نزیر احمد، قاسم دشتی، حمل بلوچ اور پارٹی کے دیگر دوست شامل تھے

 #بلوچستان نیشنل پارٹی تعزیت گوادربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کسان ماہی گیری سیکرٹری ڈاکٹر عزیز بلوچ کی وفات پر  پارٹی...
06/11/2021

#بلوچستان نیشنل پارٹی تعزیت گوادر
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کسان ماہی گیری سیکرٹری ڈاکٹر عزیز بلوچ کی وفات پر پارٹی کے مرکزی نائب صدر. ملک عبداوالی کاکڑ ایم پی اے میر حمل کلمتی ۔ایم پی اے اخترحسین لانگو ۔سی سی ممبر حاجی زاہد بلوچ ۔مرکزی رہنماءعبدالباسط لہڑی تعزیت کر رہے ہیں۔

 #اظہار تعزیتگزشتہ دنوں پنجگور  دھماکہ سے  شہید ہونے والے  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما شہید عبدالقیوم کے لواحقین...
04/11/2021

#اظہار تعزیت

گزشتہ دنوں پنجگور دھماکہ سے شہید ہونے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما شہید عبدالقیوم کے لواحقین سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کررہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور #تیس سالوں سے برسر اقتدار پارٹیوں نے پنجگور کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ چتکان باز...
15/10/2021

بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور #
تیس سالوں سے برسر اقتدار پارٹیوں نے پنجگور کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ چتکان بازار کے چھوٹے سے کیبن دوکان دار ارب پتی اور کمپاونڈر سے وزیرصحت ارب پتی بن گئے،لیکن عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں۔اب تو عوام کی جان ومال عزت تک محففوظ نہیں ھے۔ عوام مایوس ہوکر بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ عیسی سندے سر اور شاوکہن میں شمولیتی پروگرام سے بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیراحمد بلوچ ضلعی صدر کفایت اللہ ،سابق صدور عبیداللہ بلوچ، حاجی افتخاراحمد جنرل سکریٹری راشدلطیف بلوچ،واجہ یعقوب راھی اور دیگر رہنماؤں کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق عیسی سندے سر شاوکہن سے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر حاجی عبدالمجید کی سربراہی میں سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی میں شمولیت کرنے والوں میں ریاض احمد،ظریف،محمدعارف،عبدالعزیز،عبدالروف،جہانزیب،حاجی کچکول،سعید۔ شبیراحمد،حلال۔ مقصوداحمد۔ محمد۔ قابوس۔نادرعلی،مجاہد۔ یوسف۔شےمرید۔ صوفی لال بخش۔ عبدالصمد۔شاہزیب۔ مجیب۔معیب۔علی نوازساگر۔شیراز۔امین جان۔طاہراحمد شامل ھیں۔

شمولیتی پروگرام @بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور  کے زیراہتمام  بروز جمعرات14اکتوبر شام 4:00 اھم شمولیتی پروگرام  منعقد ھو ر...
12/10/2021

شمولیتی پروگرام @
بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کے زیراہتمام بروز جمعرات14اکتوبر شام 4:00 اھم شمولیتی پروگرام منعقد ھو رھا ھے لہذا پارٹی کے تمام ضلعی و تحصیل عہداران سینیر رہنما اور تمام محترم ورکرز4:00 بجے .کلگ۔تسپ۔خدابادان۔گرمکان۔وشبود کے ساتھی حاجی زاھد بلوچ کے ریائیشگاہ میں پہنچ جائے۔اور سریکوران۔سوردو۔چتکان۔عیسی۔سندےسر۔کہن زنگی۔بونستان کے ساتھی مرکزی جوائنٹ سکریٹری میرنذیراحمد کے ریائشگاہ میں پہنچ جاھے۔ وہاں سے شمولیتی پروگرام کیلیے روانہ ھونگے۔ جنرل سکریٹری راشدلطیف

 #پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ #پنجگور تسپ اور گرمکان میں مختلف فوتگیوں پر انکے لواح...
07/10/2021

#پنجگور
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ #پنجگور تسپ اور گرمکان میں مختلف فوتگیوں پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔۔

 #پنجگوربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ گرمکان میں مختلف فوتگیوں میں اظہار تعزیت اور فاتحہ خوا...
06/10/2021

#پنجگور
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ گرمکان میں مختلف فوتگیوں میں اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کررہے۔۔

 #پنجگور آج  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن  #حاجی زاہد بلوچ نے پنجگور کے گرمکان اور وشبود میں مختلف اشخاص  ...
05/10/2021

#پنجگور
آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن #حاجی زاہد بلوچ نے پنجگور کے گرمکان اور وشبود میں مختلف اشخاص کے وفات پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کیا انکے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر اسلم ،غلام حسین سیاسی، ارباب سراج، یحییٰ خان، حاجی محبوب علی اور دیگر دوست تھے ۔۔۔

پنجگور / پریس کلب نیوز/ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما بلوچ قومی سیاست کے سرخیل سردار عطا...
03/10/2021

پنجگور / پریس کلب نیوز/ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرپرست اعلی ممتاز بلوچ قوم پرست رہنما بلوچ قومی سیاست کے سرخیل سردار عطاء اللہ خان مینگل کی چہلم کے موقعے پر بی این پی پنجگور کے رہنما حاجی عبد الغفار شمبے زئی کی رہائش گاہ پرقران خوانی لنگر کی تقسیم اور ایک تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں ضلع بھر سے کارکنوں اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تعزیتی ریفرنس کے مہمان خاص سنٹرل کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ تھے تقریب کی صدارت بی این پی کے ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ نے کی اسٹیج سکریٹری کے فرائض راشد لطیف اور زبیر ایوب نے سرانجام دیئے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے حاجی زاہد بلوچ کفایت اللہ نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما علاءالدین ایڈوکیٹ حاجی عبد الغفار شمبے زئی میر نظام ملازئی حاجی افتخار ریاض احمد علی جان بلوچ جاوید نور پیپلز پارٹی کے آغا شاہ حسین جماعت اسلامی مولوی عبد الواحد انجمن تاجران کے صدر حاجی خلیل احمد دہانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عطاء اللہ خان کوہم انکی سیاسی جمہوری جہدوجہدوقوم پرستانہ سیاست اور کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ ایک علم دوست قوم پرست شخصیت کے مالک تھے جس کی پوری زندگی بلوچ کاز کے لیے وقف رہی انہوں نے کہاکہ سردار عطاء اللہ خان نے بلوچ کاز کے ساتھ ساتھ دیگر مظلوم اقوام کے حقوق کے لیے جہدوجہد کی پونم کی تشکیل میں سردار عطاء اللہ خان کا اہم کردار تھا سردار عطاء اللہ جسمانی طور پر ہم سے ضرورجدا ہوئے مگر اسکی سوچ اور فکر تاقیامت باقی رہے گا انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل کے فکر کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے بی این پی سردار عطاء اللہ کی فکر اور فلسفہ سیاست کو لے کر بلوچستان کے ساحل وسائل کی جہدوجہد میں مصروف عمل ہے سی پیک اور گوادر کے پورٹ کے منصوبوں میں چائنا اور امریکہ کی دلچسپی بلوچستان کے وسائل کے لیے ہے آج عرب امارات میں جو خوشحالی ہے اور ہمارے لوگ وہاں جاکر مزدوری کررہے ہیں وہ صرف ایک تیل کی وجہ سے ہے مگر ہمارا صوبہ ہر طرح کی وسائل سے مالا مال ہے اگر یہ ریسورسز بلوچ کی خوشحالی کے لیے خرچ ہوتے توبلوچ عوام ایک خوشحال زندگی گزارتے انہیں عرب امارات میں جاکر مزدوری کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں جتنے تعلیمی ادارے بنے وہ سردار عطاء اللہ کی مرہون منت ہیں سردار عطاء اللہ نے اپنے بیٹے کی قربانی دیے کر بلوچ مفادات کو مقدم رکھا انہوں نے کہا کہ قوموں کی پہچان انکے اکابرین کے کردار سے جانا جاتا ہے سردار عطاء اللہ مینگل بلوچ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت بلوچ کے لیے کھٹن ہوگا اور اس مشکل وقت کا مقابلہ ہم اس صورت میں کرسکتے ہیں جب سردار عطاء اللہ کی فلسفہ سیاست اور فکر کو لیکر چلیں گے انہوں نے کہا کہ نیپ کی جہدوجہد سب کے سامنے ہے مراعات اور اقتدار پرستی سے بالاتر ہوکر بلوچ کاز اور مظلوم اقوام کے مفادات کو اہمیت دی انہوں نے کہا کہ قوم پرست جماعتیں بلوچ کو ایک فلیٹ فارم پر متحد رکھنے کی جہدوجہد کریں اور یہ وقت بلوچ کے لیے موت وزیست کا ہے اگر ہم اپنے اکابرین کے اتحادواتفاق کے جذبے کو لیکر آگے چلیں گے تب بلوچ قوم کو ایک نئی زند فراہم کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو بقا کا مسلہ بھی درپیش ہے سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مظبوط کرکے سردار عطاء اللہ کے فکروسوچ پر کاربند رہیں تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مولوی مشتاق احمد نے سردار عطاء اللہ خان مینگل کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع پنجگور اپنے قائد سرپرست اعلی میناربلوچستان سردار عطاء خان مینگل کاچہلم 3اکتوبرکو انتہائی عقیدت ...
01/10/2021

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع پنجگور اپنے قائد سرپرست اعلی میناربلوچستان سردار عطاء خان مینگل کاچہلم 3اکتوبرکو انتہائی عقیدت و احترام سے پنجگورمیں بھی منائے گا۔راشدلطیف جنرل سکریٹری ضلع پنجگور۔

 #کویٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ پنجگور سے شہید جلیل سنجرانی اور شہید صابر سلیمان کے قت...
01/10/2021

#کویٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد بلوچ پنجگور سے شہید جلیل سنجرانی اور شہید صابر سلیمان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے ہیں

بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگورکا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر واجہ کفایت اللہ  منعقد ھوا۔اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری را...
30/09/2021

بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگورکا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر واجہ کفایت اللہ منعقد ھوا۔اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری راشدلطیف نے سر انجام دی. جبکہ اجلاس میں ضلعی رہنماؤں سمیت پارٹی کے دیگر سنئیر رہنماؤں ، تحصیلوں کے عہدداران نے شرکت کی جس میں حاجی لشکری حاجی عبدالغفار شمبے زئی نزرموسی و دیگر کثیر تعداد میں شریک ھوئے.
اجلاس میں ایک ایجنڈا زیر بحث رہابلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق عظیم بلوچ رہبر بزرگ سیاستدان مینار بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کا چہلم 3 اکتوبر بروز اتوار کو بلوچستان سمیت ملک بھرمیں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اور ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔اس سلسلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع پنجگور نےاپنے قائد سرپرست اعلی سردار عطاء خان میںنگل،3اکتوبر کاچہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منانےکا اعلان کیا .اجلاس میں پارٹی کے ضلعی رہنما سابقہ صدور علی احمد صاحب میرنظام ،سابقہ ن صدر حاجی افتخار،سینئر ساتھی ارباب سراج،علی احمد تحصیل ج سکریٹری واجہ یعقوب راھی نےمینارِ بلوچستان و بزرگ سیاستدان سردار عطاءاللہ خان مینگل کی سیاسی جدوجہد ،محکوم و مظلوم اقوام کیلئے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔,چہلم کی تیاری کے سلسلے میں کل 1 اکتوبر بروز جمعہ شام 4:00بجے حاجی افتخاراحمد کے ریائش گاہ گرمکان میں ایک اجلاس منعقد کیا گیاھے۔لہذا پارٹی کےتمام دو سینئر ساتھیوں ورکروں ضلع و تحصیل کے عہداروں اور یونٹ سکریٹری ڈپٹی سکریٹریز کو ہدایت کی جاتی کہ وہ اس اھم و ضروری اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے۔راشدلطیف جنرل سکریٹریضلع پنجگور۔

Address

Turbat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNP Worker Panjgoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share