National Party Kech

National Party Kech نیشنل پارٹی ترقی پسند قوم پرست جمہوری سیاسی و قومی جماعت ھے .

04/09/2026

تربت۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے سیکیوریٹی فورسز کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹروں کی تزلیل کرنے اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ چار دنوں سے پورے کیچ کو بلاجواز پورے تربت شہر کو یرغمال بنایا گیا تمام شاہراہیں لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیئے گے یہاں تک کے ہسپتال جانے کے لیے نہ مریضوں کو چھوڑا گیا اور نہ ڈاکٹروں نہ پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہسپتال جانے کی اجازت دی گی۔ انھوں نے کہاکہ صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ کو پریس کلب تربت کے دورے کے دوران مقامی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی بھی مزمت کی۔ انھوں نے کہاکہ سکیوریٹی کے اداروں کو زمہ دار اداروں کے زمہ دار لوگوں اور عام شہریوں کا احترام کرنا سیکھانا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ سیکیوریٹی اہلکاروں کا ڈاکٹروں پیرااسٹاف اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی جس قدر مزمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافی برادری کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ہر مرحلے میں اپنے پروفیشنل لوگوں اور عوام کے ساتھ ہے۔

04/09/2026

اظہار تعزیت

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن کہدہ اکرم دشتی، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری حمل بلوچ، مرکزی فنانس سیکریٹری حاجی فدا حسین دشتی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور اسلم بلوچ، ضلعی صدر یونس جاوید دشتی، سینئر رہنما واجہ بجار بلوچ اور سینئر رہنما معتبر شیر جان خیرآباد نے پارٹی کے دیرینہ ساتھی فدا عثمان کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فدا عثمان ایک مخلص، بااخلاق اور پارٹی کے دیرینہ ساتھی تھے، جن کی سیاسی و سماجی وابستگی اور خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ دوست احباب اور پارٹی ساتھی بھی ایک مخلص انسان اور دیرینہ رفیق سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم فدا عثمان کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

04/09/2026

کوئٹہ:
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سے اہم ملاقات، جس میں مختلف سیاسی و عوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عامر سہیل بلوچ بھی موجود تھے۔

04/09/2026
تربت: ڈاکٹر اسلم آزار کے بڑے بھائی، واجہ حاجی محمد موسیٰ بلوچ کی رسمِ سوئم ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، ڈاکٹ...
04/09/2026

تربت: ڈاکٹر اسلم آزار کے بڑے بھائی، واجہ حاجی محمد موسیٰ بلوچ کی رسمِ سوئم ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، ڈاکٹرز، وکلا برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

04/09/2026

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو نواز فتح (علم و ادب پبلشرز کراچی) کی جانب سے ڈاکٹر حمید بلوچ کی تصنیف ’’بلوچ، افغان، پرشین باؤنڈری کمیشن (گولڈ اسمڈ، میکموئن لائن)‘‘ پیش کی گئی

04/09/2026
04/09/2026

نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے طاہر حسنی کی سربراہی میں سری کہن اور جوسک کے وفد کا ملاقات سری کہن اور جوسک میں چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں سے آگاہ کیا۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تربت میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں تربت کے علاقوں سری کہن اور جوسک میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے باعث عوام کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
سری کہن اور جوسک میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے متاثرہ نوجوانوں کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں علاقے میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ موجودہ صورتحال انتہائی افسوس ناک اور تشویشناک ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام اور ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
وفد میں برکت علی ،شوکت،دلاؤر, عطا ءمحمد,حاجی محمد عظیم
,عرفان لال, چیرمین شوکت علی , عبدارحمن، صدام حسین، بالاچ بلوچ اور شاہ بخش شامل تھے۔

اس موقع پر بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے

Address

Adv Road
Turbat
0092

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Party Kech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share