BNP Kechبلوچستان نیشنل پارٹی کیچ

BNP Kechبلوچستان نیشنل پارٹی کیچ The Balochistan National Party's main demand has been for the rights of self determination of the Baloch and for the provinces having control over thir res

ثناء بلوچ صاحب بلوچستان کی سیاست کا ایک خوبصورت چہرہ ہیں،جو ہمیشہ دلائل کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں۔جہاں بھی موقع ملا،بلوچستا...
05/09/2026

ثناء بلوچ صاحب بلوچستان کی سیاست کا ایک خوبصورت چہرہ ہیں،جو ہمیشہ دلائل کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں۔جہاں بھی موقع ملا،بلوچستان کا مقدمہ اس احسن انداز میں پیش کیا کہ مخالف کو بھی اپنے موقف کا قائل کر لیا۔

​گزشتہ دنوں فواد چوہدری جیسے سخت اور ڈھیٹ شخص کو بلوچستان کے موضوع پر مکالمے میں مات دے کر انہوں نے ان کی حقیقی تربیت آشکار کر دی۔دلیل کے ساتھ جواب کے بجائے فواد بدتمیزی پر اتر ائے۔

​ثناء بلوچ صاحب سے ملاقات ہمیشہ معلومات اور بہت کچھ سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔آج اسلام آباد میں ان کی خوبصورت محفل میں گزری شام واقعی یادگار رہی۔۔۔
✍️( خلیل شاکر )

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ عظیم بلوچ رہبر راہشون  سردار عطاء اللہ خان مینگل ب...
05/09/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ عظیم بلوچ رہبر راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے آخری سانس تک سرپرستِ اعلیٰ تھے اور آخری دم تک پارٹی کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی پر ثابت قدم رہے۔ ان کی آخری سانس تک وہ بی این پی کے ساتھ تھے، اور ان کے جسدِ خاکی کو بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کے پرچم میں لپیٹا گیا، جو ان کی پارٹی اور اس کی سیاسی جدوجہد سے گہری وابستگی کی واضح علامت ہے اور ان کی سیاسی وراثت کسی دعوے یا بیان کی محتاج نہیں ان کی سیاسی فکر اصولی جدوجہد اور قومی سیاست کا تسلسل وہی لوگ آگے بڑھا رہے ہیں جو آج بھی بلوچستان میں عوام کے درمیان موجود رہ کرنامساعد حالات میں سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ جن موصوف کی جانب سے آج راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی سیاسی وراثت کا حوالہ دیا جا رہا ہے، سردار صاحب اپنی حیات میں ہی انہیں اپنی سیاسی صف اور سیاسی وراثت سے الگ کر چکے تھے اس لیے سردار صاحب کے انتقال کے پانچ سال بعد ان کے نام اور سیاسی وراثت کو اپنے موجودہ مؤقف کے جواز کے طور پر پیش کرنا ایک قابلِ غور سیاسی سوال ضرور پیدا کرتا ہےمرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 1997ء میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حکومت کے دور میں موصوف نے ذاتی فائدے اور مفادات حاصل کیے ۔ سیاسی عمل کا حصہ رہنے والے بعض افراد بعد کے مشکل حالات میں بلوچستان سے باہر چلے گئے اور طویل عرصے سے بیرونِ ملک مقیم ہیں اگر کوئی بلوچستان کی سیاست اور بلوچ عوام کے مسائل کے حوالے سے اپنا سیاسی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو بہتر یہی ہے کہ بلوچستان آکر عوام کے درمیان سیاسی جدوجہد میں شریک ہو کیونکہ بلوچستان کے مسائل کا حقیقی حل دور بیٹھ کر نہیں بلکہ یہاں کے زمینی حالات کو سمجھتے ہوئے ممکن ہےبیان میں کہا گیا کہ بار بار پارٹی صدر سردار اختر جان مینگل اور پارٹی کی دیگر قیادت کے خلاف الزام تراشی منفی باتوں اور غیر مصدقہ دعوؤں کو بلوچستان نیشنل پارٹی سے منسوب کرنا سیاسی طور پر مناسب طرزِ عمل نہیں راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل سے جب قدوس بزنجو نے کہا کہ میرے لیے کوئی کام ہو تو بتائیں تو سردار صاحب نے دوٹوک جواب دیا تم سے میرا کیا کام پڑ سکتا ہے جبکہ موصوف اپنے مفاد کے لیے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں حب ڈیم کی توسیع کرنے کے لیے معاملے پر رابطے کرتے رہے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی دوستوں سے بھی سفارش کی اصولی سیاست اور عملی کردار کا یہ واضح فرق ہے موصوف نے پہلے لشکرِ بلوچستان بنایا اور بعد ازاں ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی جو ٹانگا آرگنائزیشن ثابت ہوئیں اختلافِ رائے جمہوری سیاست کا حصہ ہے، لیکن اختلاف کو الزام تراشی کے بجائے دلیل مکالمے اور سیاسی اصولوں کے دائرے میں رہنا چاہیے۔
آج بلوچستان کو باہمی الزام تراشی نہیں بلکہ سنجیدہ سیاسی جدوجہد عوامی مسائل کے حل اور قومی حقوق کے لیے متحد و مؤثر آواز کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عائشہ فیض کی اغواءنما گرفتاری قابل مذمت ، منظر عام پر لایا جائے ، بی این پیکوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا...
05/09/2026

ڈاکٹر عائشہ فیض کی اغواءنما گرفتاری قابل مذمت ، منظر عام پر لایا جائے ، بی این پی
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں سابق پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں اغواءنما گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کی پریس کانفرنس کے بعد ان کی گرفتاری یہ ظاہر کرتی ہے کہ اب آزادی اظہار رائے پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے بلوچستان کی روایات میں خواتین ‘ چادر و چار دیواری کا احترام لازم ہے مگر دانستہ طور پر خواتین کو گرفتار ‘ لاپتہ کیا جا رہا ہے جو کہ قابل برداشت نہیں حالات کو بحرانوں سے دوچار کرنے کی سازش کی جا رہی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ بلوچ قوم نے ماﺅں ‘ بہنوں ‘ بیٹیوں‘ چادر و چار دیواری کے تقدس پر کسی بھی مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا اور نہ کبھی لیں گے منفی اقدامات سے بلوچستان میں نفرتیں جنم لیں گی بی این پی سیاسی و جمہوری پارٹی کی حیثیت سے واضح کرتی ہے کہ بلوچستان کی قومی اقدار ‘ مثبت روایات ہیں ماﺅں بہنوں کی عزت سب سے بڑھ کر ہے ڈاکٹر عائشہ فیض نے اپنی پریس کانفرنس میں جن خدشات کا ذکر کیا اس پر حکمرانوں کو وضاحت کرنی چاہئے تھی اورحقائق کو عوام کے سامنے لاناچاہئے تھا مگر فارم 47کے حکمرانوں نے مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا جو حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ماضی میں بھی طاقت کا استعمال کیا جاتا رہا ہے کہ مگر اس کے نتائج کیا برآمد ہوئے بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عائشہ فیض کو فوری طور پر منظر عام پر لا کر مقدمہ ختم کیا جائے

بلوچستان اور اسکے حالات سے متعلق عوام کے احساسات اور جذبات کسی ایک فرد تک محدود نہیں بلکہ مختلف طبقات میں یکساں پائے جات...
05/09/2026

بلوچستان اور اسکے حالات سے متعلق عوام کے احساسات اور جذبات کسی ایک فرد تک محدود نہیں بلکہ مختلف طبقات میں یکساں پائے جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عائشہ فیض دہوار بلوچ جو کہ ایک معزز، عمر رسیدہ اور ریٹائرڈ ڈاکٹر ہیں، نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ ان کے بیان میں شدت ہو سکتی ہے اور بعض حوالوں سے اختلاف بھی ممکن ہے، لیکن اختلافِ رائے کا جواب گرفتاری نہیں ہونا چاہیے۔ ہم ڈاکٹر عائشہ کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ کسی بزرگ خاتون کو صرف اپنے احساسات اور خیالات کے اظہار پر زیرِعتاب لانا نہ اخلاقاً مناسب ہے نہ سیاسی دانائی۔ حکومت کو اپنے بیانیے، کردار اور طرزِ عمل پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، اور خود سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ آخر بلوچستان میں ایک عمر رسیدہ ریٹائرڈ سرکاری افسر بھی حکومت کی پالیسیوں سے اس قدر نالاں کیوں نظر آتی ہے؟ ریاستوں کی مضبوطی اختلافِ رائے کو دبانے میں نہیں بلکہ اسے برداشت کرنے، سننے اور اس سے سیکھنے میں ہوتی ہے۔

ثناء بلوچ

نوشکی، مستونگ اور کھڈکوچہ سے بیدخلی بلوچ علاقوں پر قبضہ گیری کی واضح مثال ہے، سردار اختر مینگل۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ...
04/09/2026

نوشکی، مستونگ اور کھڈکوچہ سے بیدخلی بلوچ علاقوں پر قبضہ گیری کی واضح مثال ہے، سردار اختر مینگل۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ نوشکی، مستونگ اور کھڈکوچہ سے علاقہ مکینوں کی مبینہ بیدخلی اور برسوں سے آباد باغات کی کٹائی بلوچ علاقوں پر قبضہ گیری کی واضح مثال ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ریاست کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ طاقتور کا مقابلہ نہ کرسکنے کی صورت میں اپنی ناکامی اور غصے کا اظہار اسی انداز میں کرتے ہوئے خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم ایسے اقدامات کے نتائج اس کے برعکس سامنے آ رہے ہیں اور ریاست کے خلاف نفرت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے بقول یہ نفرتیں نسل در نسل چلتی رہیں گی۔

سردار اختر جان مینگل نے نوشکی، مستونگ اور کھڈکوچہ میں مقامی آبادی کے مسائل اور مبینہ بیدخلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوام کے حقوق اور ان کی زمینوں و باغات کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

03/09/2026

#تربت ( #گدروشیاپوائٹ) بلوچستان کے بزرگ رہنما سردار عطا اللہ مینگل اور شہدائے شاہوانی اسٹیڈیم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، بی این پی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ کا اہم خطاب

اظہار تشکر و خراج تحسین.کیچ کے غیور و باشعور عوام، سیاسی و سماجی شخصیات، دانشوروں، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے م...
03/09/2026

اظہار تشکر و خراج تحسین.

کیچ کے غیور و باشعور عوام، سیاسی و سماجی شخصیات، دانشوروں، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین، اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام سیاسی و فکری ساتھیوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 2 ستمبر کو رہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی پانچویں برسی اور شہداء شاہوانی اسٹیڈیم کی یاد میں منعقدہ سیمینار میں بھرپور شرکت کرکے قومی جدوجہد کے ان عظیم کرداروں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آپ سب کی شرکت اس امر کا واضح اظہار ہے کہ قومی جدوجہد کے نظریات، اصولی سیاست اور اپنے اکابرین و شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنے کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔ ایسے اجتماعات ہماری سیاسی و قومی تاریخ کو نئی نسل تک منتقل کرنے اور جدوجہد کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کامیاب، باوقار اور پُروقار سیمینار کے انعقاد پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام دوستوں، ساتھیوں، بزرگوں، کارکنوں اور منتظمین کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ سیمینار کی کامیابی کے لیے ہر ساتھی نے جس خلوص، محنت، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ یقیناً لائقِ تحسین ہے۔

میں ایک بار پھر تمام شرکاء، مہمانوں، مقررین اور بالخصوص کیچ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے رہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل اور شہداء کی یاد کو اپنے دلوں میں زندہ رکھتے ہوئے اس قومی و فکری اجتماع کو کامیاب بنایا۔

شئے ریاض احمد
جنرل سیکرٹری، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ

تربت: صحافیوں، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت کرتے هیں.بی این پی کیچ.  بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع ک...
03/09/2026

تربت: صحافیوں، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت کرتے هیں.
بی این پی کیچ.

بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے پریس کلب تربت کے صحافیوں، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز سے چندیوٹیوبرز کی تربت میں موجودگی اور مختلف اداروں کے دوروں کے باعث شہر کے تمام راستے بلاجواز بند کرکے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا هے.

ترجمان نے کہا کہ ان یوٹیوبرز کے تربت پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، جبکہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈاکٹروں کی پروا کئے بغیر پیرامیڈیکل اسٹاف کو مبینہ طور پر زد و کوب کیا۔ ان کے دورے اور شہر میں موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال آنے نہیں دیا گیا جس پر عام عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا هے۔

بی این پی ضلع کیچ کے ترجمان نے زمہ دار اداروں کی روش اور پورے شہر کو بلاجواز بند رکھنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی ناقابلِ برداشت هے۔ انہوں نے ڈاکٹر اور صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

03/09/2026

Address

Turbat

Telephone

+923333606990

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNP Kechبلوچستان نیشنل پارٹی کیچ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share