Youth Alliance Party Official - FYP

  • Home
  • Youth Alliance Party Official - FYP
Directions Website

Youth Alliance Party Official - FYP The Youth Alliance Party is one of FYP's platforms run by young people, for young people.

Our mission is to inspire and empower a young generation of informed, open-minded, responsible, and active citizens who shape society and drive impact.

11/06/2024

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کے واقعے پر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے منسٹر برائے مذہبی امور، عدنان نے صوبائی منسٹر برائے مذہبی امور، عدنان قادری سے رابطہ کیا۔ دونوں منسٹر نے اس گستاخانہ عمل کی شدید مذمت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے۔

دونوں وزراء نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس بے حرمتی کے ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے عناصر جو معاشرے میں نفرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

عدنان اور عدنان قادری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نگرانی بڑھائی جائے تاکہ گستاخانہ مواد کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے مل کر ایسی حکمت عملی تیار کریں جس سے آئندہ کوئی بھی شخص ایسی گستاخی کی جرات نہ کر سکے۔

فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے منسٹر عدنان نے کہا، "ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نسل کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور اخلاقیات سے روشناس کروائیں اور ان کی محبت و عقیدت کو مضبوط کریں۔ ہمیں ایک مضبوط اور متحد قوم کی حیثیت سے اپنے نبی کی شان میں گستاخی کے خلاف کھڑے ہونا چاہیے۔"

صوبائی منسٹر عدنان قادری نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت اس معاملے پر وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ گستاخانِ رسول کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نازک وقت میں اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کے تحفظ کے لئے متحد اور مضبوط رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

منسٹر آف ریلیجیز افیئر محمد عدنان

اج گورنر ہاؤس میں گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے نوجوان  وزیر حزانہ افاق خان...
24/05/2024

اج گورنر ہاؤس میں گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے نوجوان وزیر حزانہ افاق خان نے ملاقات کی اور گورنر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور گلدستہ پیش کیا اور ساتھ میں اپنی ملاقات کے دوران آفاق نے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ اور نوجوانوں کو سیاست اور فیصلہ سازی میں میں مشغول ہونے کے مواقع پیدا کرنے میں اس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے یوتھ پارلیمنٹ کے عظیم کام کو کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کی یہ جوش اور جزبہ دیکھ کر فحر محسوس کیا اس جزبہ کو اگر اچھی جگہ استعمال کیا جائے تو یقین پاکستان ترقی کی راہ گامزن ہوجائے گا۔ اور ان کے نوجوانوں کو سیاست سیکھنے او اور قانون میں ترمیم کرنے وغیرہ کا بڑا موقع میں کہ یہ ابھی سے سیکھی، اور گورنر نے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سابق صوبائی صدر نجم الدین خان سابق وفاقی وزیر سفران ساجد حسین طوری اور چیف ایڈیٹر روزنامہ پشتون ملت اخبار صوبائی صدر سنٹرل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن وزیر جعفرزکوڑی بھی موجود تھے

یوتھ سی ایم ایڈوکیٹ باسط اتل نے وزیرستان میں ھونے والے ڈرون حملوں اور دہشتگردی کے خلاف ھونے والے احتجاج میں شرکت کی۔فیڈر...
18/05/2024

یوتھ سی ایم ایڈوکیٹ باسط اتل نے وزیرستان میں ھونے والے ڈرون حملوں اور دہشتگردی کے خلاف ھونے والے احتجاج میں شرکت کی۔فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے ایم پی ایز شیر شاہ، انور کمال وزیر، عمیر داوڑ، افاق خان اور دیگر ایم پی ایز نے بھی شرکت کی۔ تمام یوتھ ایم پی ایز بشمول یوتھ سی ایم نے اس بات پر زور دیا کہ امن و امان کی بحالی میں ریاست کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ھوگی۔


الحدیث:.جس نے ایک انسان کی جان بچائی ، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ،آج فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے یوتھ ایم پی اے ان...
17/05/2024

الحدیث:.
جس نے ایک انسان کی جان بچائی ، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ،
آج فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے یوتھ ایم پی اے انس خان یوسفزئی نے پوور پیپلز کئیر فاؤنڈیشن اور جوندون ویلفیئر آرگنائزیشن کے کولیبریشن سے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ یونیورسٹی اف پشاور میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ہمارے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر مدرار یوسف زئی اور یوتھ ایم پی اے شایان خان نے بھی شرکت کی ۔کیمپ میں سٹوڈنٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تھیلسمیا بچوں کے لیے 30 بلڈ بیگ ارینج ہوئے ۔


آج فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے کمیونیکیشن منسٹر، مامون سعید شاہ، نے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ سے ...
09/05/2024

آج فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے کمیونیکیشن منسٹر، مامون سعید شاہ، نے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ سے گلگت بلتستان گورنر ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر مامون سعید شاہ نے فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے اہمیت اور اس کے کاموں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے نوجوانوں کے مسائل اور پارلیمنٹ کے کاموں کی روشنی میں گفتگو کی، جو ایک بہت اہم اقدام ہے۔

مامون سعید شاہ، نے اپنی وزارت کے مسائل پر بھی غور کیا۔ انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے اپنی وزارت کے فعال کاموں کو سامنے رکھا، اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر نے وزارتی کاموں میں رواں سالوں میں پیش رفت کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا، اور ان کی محنت اور کوششوں کو سراہا۔

#فیڈرل یوتھ پاریمنٹ
#یوتھ الائنس پارٹی
#کمیونیکیشن منسٹر مامون سعید شاہ

آج ورلڈ تھلیسیمیا ڈے کے موقع پر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر مدرار یوسفزئی نے جوندون ویلف...
08/05/2024

آج ورلڈ تھلیسیمیا ڈے کے موقع پر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے ہیلتھ منسٹر ڈاکٹر مدرار یوسفزئی نے جوندون ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ ایک آگاہی گشت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنان اور اسسٹنٹ کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو عثمان خان بھی موجود تھے۔ اس گشت کا مقصد عوام کو تھلیسیمیا کے اہم مسائل کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ ڈاکٹر مدرار نے اپنی تقریر میں تھلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کے لئے بھی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان مریضوں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی بات کی کہ ہمیں ان مریضوں کے لئے زیادہ سے زیادہ طبی امکانات فراہم کرنی چاہئیں تاکہ وہ اپنے علاج کے لئے پیسہ بچا سکیں۔ #فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ #یوتھ الائنس پارٹی #ڈاکٹر مدرار یوسفزئی ہیلتھ منسٹر

فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے نوجوان وزیر سیاحت سید واجد علی نے اسسٹنٹ کمشنر سکندر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع...
07/05/2024

فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے نوجوان وزیر سیاحت سید واجد علی نے اسسٹنٹ کمشنر سکندر خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاحت کے شعبے پر بات چیت ہوئی، خصوصی طور پر، کلام روڈ اور سیاحوں کے لئے سہولتوں پر غور کیا گیا۔ ملاقات کا مقصد سیاحت کے شعبے کی فعالیتوں کو بہتر بنانا، روڈز کی بہتری اور روزگار کے امکانات کو بڑھانا تھا۔ اس ملاقات کے ذریعے سیاحت کے حوالے سے نوآبادی کو بہتر بنانے کی معیاری منصوبے کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا-

#فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ
#یوتھ الائنس پارٹی

"جبر سہہ لیتا ہوں مجبور ہوں میںمیرا مطلب مزدور ہوں میں"آج یوم مزدور کے دن فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ،  یوتھ الائنس پارٹی چیف ڈا...
01/05/2024

"جبر سہہ لیتا ہوں مجبور ہوں میں
میرا مطلب مزدور ہوں میں"

آج یوم مزدور کے دن فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی چیف ڈاکٹر سعید انور نے کہا کہ پاکستان کے مزدور شعبے میں محنت گزار مزدوروں کی مشکلات کو سمجھنا اور ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھانا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ان مزدوروں کے قربانیوں نے ملک کی ترقی اور اقتصادی مستحکمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم ان کے محنت و جہد کی قدر کرتے ہیں اور ان کے مقامی اور قومی سطح پر ان کے حقوق کی پاسداری کے لئے تمام امکانات فراہم کرنے کیلئے مصروف ہیں۔

پاکستان میں مزدوروں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے، یوتھ الائنس پارٹی کا عہد ہے کہ وہ ان کی مشکلات کو حل کرنے اور ان کے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کام کرے۔ ہم آج بھی اپنے عزم و محنت کے ساتھ پاکستان کے مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے مصروف ہیں، اور ان کے لئے بہترین ممکنہ معیشت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

آج کے موقع پر، ہم پاکستان کے مزدوروں کے قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور ان کے مقامی اور قومی سطح پر ان کے حقوق کی پاسداری کا وعدہ دوار ہیں۔

#فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ
#یوتھ الائنس پارٹی
#ڈاکٹر سعید انور

فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے نوجوان ایم پی اے، سعد خان کو امن نوجوان لیڈرشپ کا ایوارڈ ملنا واقعی خوشی کی با...
30/04/2024

فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ، یوتھ الائنس پارٹی کے نوجوان ایم پی اے، سعد خان کو امن نوجوان لیڈرشپ کا ایوارڈ ملنا واقعی خوشی کی بات ہے۔ یہ ان کی محنت، علم اور ان کے مثبت کردار کا اعتراف ہے۔ امن اور محبت کی فکر کا حامل، سعد خان ایسے نوجوانوں کی مثال ہیں جو امن و سلامتی کے لئے مستقبل میں بڑے اثرات پیدا کریں گے۔ امید ہے کہ ان کا فعال کردار اور ان کی قابلیتیں دوسرے نوجوانوں کو بھی انتہائی مرغوب اور متاثر کریں گی۔

#فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ
#یوتھ الائنس پارٹی

20/04/2024

Federal Youth Parliament is going to conduct virtual seminar on the topic
"Violation of Fundamental Rights and its effects on sovereignty of the state" on 21-04-2024 at 9:00PM
All members are hereby informed to join. Participants will be awarded with certificates.
Speaker: Adv Basit Atal

*الحمدللّٰہ*❤️🩸یوتھ ایم پی اے قیصر خان اور یوتھ ایم پی اے مصباح اللّٰہ نے Give to life فاؤنڈیشن کے ساتھ تھیلیسیمیا مریضو...
26/03/2024

*الحمدللّٰہ*❤️🩸
یوتھ ایم پی اے قیصر خان اور یوتھ ایم پی اے مصباح اللّٰہ نے Give to life فاؤنڈیشن کے ساتھ تھیلیسیمیا مریضوں کیلئے بلڈ کیمپ لگانے میں مدد کی اور بذات خود Blood Donation میں حصہ لیا۔
دو گھنٹوں میں 36بیگ خون ان بچوں کیلئے جمع ہوا۔ Blood Save Life ❤️🩸

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Alliance Party Official - FYP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share