DPO Usta Muhammad Official

DPO Usta Muhammad Official Usta Muhammad Police Official page.

پریس ریلیز 02 جون 2026*سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے قتل کے واقعہ کی وضاحت، مقدمہ درج , مرکزی ملزم کی گرفتاری*گزشتہ روز س...
02/06/2026

پریس ریلیز 02 جون 2026

*سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے قتل کے واقعہ کی وضاحت، مقدمہ درج , مرکزی ملزم کی گرفتاری*

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکی کے بے دردی سے قتل ہونے کی ویڈیو اور واقعہ کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ضلع پولیس اُستہ محمد اس سلسلے میں وضاحت کرتی ہے مقتولہ کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا گیا، جس کا مرکزی ملزم اس کا شوہر ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع پولیس اُستہ محمد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے SHO سٹی اُستہ محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ ملزم کے خلاف قتل سمیت انسدادِ دہشت گردی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
*FIR NO. 70/26 U/S 302-C, 7-ATA 34 PPC*

مزید برآں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ضمیر علی ولد خدا بخش قوم بلیدی کو گرفتار کر لیا ہے اور آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیاہے

ضلع پولیس اُستہ محمد واضح کرتی ہے کہ ایسے سنگین واقعات میں قانون کے مطابق فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس مقدمہ میں بھی پولیس نے بلا تاخیر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

PRO to SP Usta Muhammad

🖊️ پریس ریلیز – 01 جون 2026🇵🇰 تھانہ سٹی اوستہ محمد کی کارروائی – ڈکیتی میں مطلوب ملزم گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد 🇵...
01/06/2026

🖊️ پریس ریلیز – 01 جون 2026

🇵🇰 تھانہ سٹی اوستہ محمد کی کارروائی – ڈکیتی میں مطلوب ملزم گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی اور انچارج 15 مددگار اوستہ محمد کرم حسین ببر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی اوستہ محمد کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نجیب اللہ ولد عطاء قوم کھیازئی ساکن اسلم شاہ کو گرفتار کر لیا۔
*FIR NO. 74/2026 U/S 392 PPC*

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے ایک عدد ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل CD-70 ماڈل 2025 برآمد کر لی گئی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل کو پولیس تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

*PRO to SP Usta Muhammad*

🇵🇰 ایس پی اوستہ محمد کا یومِ تکبیر پر پیغام 🇵🇰ایس پی اوستہ محمد، حافظ معاذ الرحمٰن نے یومِ تکبیر کے موقع پر کہا کہ 28 مئ...
28/05/2026

🇵🇰 ایس پی اوستہ محمد کا یومِ تکبیر پر پیغام 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد، حافظ معاذ الرحمٰن نے یومِ تکبیر کے موقع پر کہا کہ 28 مئی 1998 پاکستان کی طاقت، خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے۔ یہ دن پاکستان کی دفاعی طاقت اور قومی عزم کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی قوم ہر حال میں اپنے ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے متحد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد امن و امان قائم رکھنے، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری محنت سے جاری رکھے گی۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

PRO to SP Usta Muhammad

ایس پی اوستہ محمد، حافظ معاذ الرحمٰن کی جانب سے تمام اہلِ وطن بالخصوص اوستہ محمد کی امن پسند عوام کو عیدالاضحیٰ کی دلی م...
27/05/2026

ایس پی اوستہ محمد، حافظ معاذ الرحمٰن کی جانب سے تمام اہلِ وطن بالخصوص اوستہ محمد کی امن پسند عوام کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد!
عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر ہماری عبادات اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی اور سلامتی کا گہوارہ بنائے۔ آمین!
عید مبارک 🌙🐐

🖊️ پریس ریلیز – 25 مئی 2026🇵🇰 ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی کارروائیاں – روپوش ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد 🇵🇰ایس پی...
25/05/2026

🖊️ پریس ریلیز – 25 مئی 2026

🇵🇰 ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی کارروائیاں – روپوش ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی اور انچارج 15 مددگار کرم حسین ببر نے روپوش ملزم ضمیر علی ولد خدا بخش قوم حاجیجہ بلیدی کو گرفتار کر لیا، جو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
FIR NO. 70/2026 U/S 302-C, 34 PPC

اسی طرح انچارج سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد حبیب اللہ کھوکھر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم راجہ عرف راجو ولد ارباب قوم جویا کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضہ سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول، میگزین اور 3 زندہ گولیاں برآمد ہوئیں، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
FIR NO. 72/2026 U/S 15-E
ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی.

PRO to SP Usta Muhammad

🖊️ پریس ریلیز – 20 مئی 2026🇵🇰 ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی کارروائیاں – مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار 🇵🇰ایس پی اوست...
21/05/2026

🖊️ پریس ریلیز – 20 مئی 2026
🇵🇰 ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد کی کارروائیاں – مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی اور انچارج 15 مددگار کرم حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم حبیب اللہ ولد نظر محمد قوم بھٹی ساکن اوستہ محمد کو گرفتار کیا۔
FIR NO. 47/2026 U/S 496-A, 34 PPC

اسی طرح ملزم شیر زمان ولد خان محمد قوم ایری ساکن سندھ کو گرفتار کر لیا گیا۔
FIR NO. 64/2026 U/S 496-A, 34 PPC

مزید برآں ملزم سلیمان ولد اکبر قوم دشتی ساکن موجواہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
FIR NO. 50/2026 U/S 392 PPC
FIR NO. 51/2026 U/S 324, 353, 186 PPC

اسی طرح انچارج سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد نے کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم غلام عباس عرف باشو ولد محمد عمر قوم بلیدی ساکن شبیر عمرانی اوستہ محمد کو گرفتار کر لیا ملزم تھانہ صدر اوستہ محمد کے مقدمہ میں روپوش تھا۔
FIR NO. 10/2017 U/S 397 PPC
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

*PRO to SP Usta Muhammad*

*🖊️ پریس ریلیز – 15 مئی 2026**🇵🇰 ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد – عوامی شکایات کا ازالہ 🇵🇰*ایس پی اوستہ محمد، حافظ معاذ الرحمٰ...
15/05/2026

*🖊️ پریس ریلیز – 15 مئی 2026*

*🇵🇰 ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد – عوامی شکایات کا ازالہ 🇵🇰*

ایس پی اوستہ محمد، حافظ معاذ الرحمٰن شہریوں کی شکایات سن رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شکایت سیل عبدالغنی پٹھان بھی موجود ہیں، جبکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد عوامی مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
*PRO to SP Usta Muhammad*

14/05/2026

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمان کی KTN نیوز سے خصوصی گفتگو٠

🖊️ پریس ریلیز – 12 مئی 2026🇵🇰 تھانہ صدر اوستہ محمد کی کارروائی – غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار 🇵🇰ایس پی ا...
12/05/2026

🖊️ پریس ریلیز – 12 مئی 2026

🇵🇰 تھانہ صدر اوستہ محمد کی کارروائی – غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار 🇵🇰

ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

ایس ایچ او تھانہ صدر اوستہ محمد محمد موسیٰ مری نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزم عبیداللہ ولد غلام حسین قوم جگھی ساکن احمد آباد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے بغیر لائسنس ایک عدد ٹی ٹی پستول، دو میگزین، 10 زندہ گولیاں اور موٹر سائیکل CD-70 ماڈل 2026 برآمد ہوئی۔
*FIR NO. 11/2026 U/S 15-E*

اسی طرح دوسری کارروائی میں ملزم گوہرام خان ولد الیاس قوم عمرانی ساکن گوٹھ مٹھل خان عمرانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بغیر لائسنس ایک عدد ٹی ٹی پستول 30 بور، دو میگزین اور 4 زندہ گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
*FIR NO. 12/2026 U/S 15-E*

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

*PRO to SP Usta Muhammad*

🖊️ پریس ریلیز – 12 مئی 2026🇵🇰 تھانہ سٹی اوستہ محمد کی کارروائی – مطلوب ملزم گرفتار 🇵🇰ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمٰن...
12/05/2026

🖊️ پریس ریلیز – 12 مئی 2026

🇵🇰 تھانہ سٹی اوستہ محمد کی کارروائی – مطلوب ملزم گرفتار 🇵🇰
ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذ الرحمٰن کی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی نگرانی میں

ایس ایچ او تھانہ سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم زاہد علی ولد چاکر علی قوم دشتی ساکن باری شاخ جعفرآباد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ سٹی اوستہ محمد کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
*FIR No. 142/2019 U/S 402, 324, 353, 186, 147, 148 PPC.*

ڈسٹرکٹ پولیس اوستہ محمد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

*PRO to SP Usta Muhammad*

Address

Usta Muhammad
Usta Muhammad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPO Usta Muhammad Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share