District Administration of Usta Muhammad

District Administration of Usta Muhammad Welcome to the official District Administration Usta Muhammad page! Stay updated on services and progress.

Committed to transparent governance, boosting agriculture via Khirthar Canal, and advancing education & health for our community.

21/08/2026

اُستا محمد: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیمی امور اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اُستا محمد میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شبیّر لانگو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اُستا محمد جمن خان، اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد رمضان اشتیاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسماعیل، ٹیچرز یونین کے عہدیداران اور مختلف NGOs کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام نے مختلف اسکولوں میں جاری کاموں کی پیش رفت اور موجودہ صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا، جبکہ تعمیراتی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں RTSM کی رپورٹ کی روشنی میں طویل عرصے سے غیر حاضر اور مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے معاملے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 18 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ حکام کو ضابطے کے مطابق ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں کلسٹر بجٹ کے تحت تعلیمی اداروں کو فراہم کیے گئے فرنیچر، ریڈنگ اور رائٹنگ میٹریل کی فزیکل ویری فکیشن کے لیے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔ تشکیل دی گئی ٹیمیں متعلقہ اسکولوں کا گراؤنڈ ویری فکیشن مکمل کرکے آئندہ اجلاس تک اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔

ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اساتذہ کی حاضری، تدریسی عمل اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کی نگرانی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور فراہم کردہ سہولیات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

20/08/2026

Following the directives of Chief Minister Balochistan Mir Sarfaraz Bugti, district administration Usta Muhammad inspected the ongoing construction work at the Circuit House under BSDI. Instructions were issued to ensure high quality and timely completion.

19/08/2026

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد، 19 اگست 2026ء

اُستا محمد۔۔ ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے زیرِ تعمیر پری فیبریکیٹڈ ہاؤسز کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف مراحل، اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 8 پری فیبریکیٹڈ گھروں کی تعمیر کی جا رہی ہے، جن کا مقصد ضلع اُستا محمد میں افسران و دیگر متعلقہ انتظامی ضروریات کے پیش نظر مناسب رہائشی سہولیات کی فراہمی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل، تعمیراتی ڈھانچے، فرش، چھت، دیواروں اور دیگر بنیادی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور تعمیراتی معیار کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ اُستا محمد ایک نیا ضلع ہے، جہاں انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ بنیادی اور رہائشی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے نئے ضلع کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری افسران اور عملے کے لیے مناسب رہائشی سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف انتظامی امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی بلکہ افسران و اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دینے میں بھی سہولت حاصل ہوگی
انہوں نے کہا کہ نئے ضلع میں مختلف شعبوں کے بنیادی انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پری فیبریکیٹڈ ہاؤسز کی تعمیر میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ مدت اور منظور شدہ ڈیزائن و معیار کے مطابق تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، جبکہ کام کے دوران تمام ضروری تکنیکی تقاضوں اور حفاظتی اصولوں کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جائے، تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو کر جلد فعال ہو سکے اور اس کے ثمرات انتظامی امور کی بہتری کی صورت میں سامنے آئیں

19/08/2026

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد 19 اگست 2026ء

اُستا محمد۔۔ ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو BSDI کے تحت زیرِ تعمیر سرکٹ ہاؤس اُستا محمد کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، معیار اور مجموعی پیش رفت کا موقع پر جائزہ لیا
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سرکٹ ہاؤس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور بالخصوص چھت کی تعمیر کے مرحلے میں جاری اسٹیل فکسیِنگ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے تعمیر میں استعمال ہونے والے اسٹیل، دیگر تعمیراتی میٹریل، فنی امور اور کام کی رفتار کا مشاہدہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور تعمیراتی عملے سے منصوبے کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ بھی لی
ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غفلت یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹر کو تاکید کی کہ تمام تعمیراتی سرگرمیاں منظور شدہ ڈیزائن، تکنیکی وضاحتوں اور مقررہ معیار کے مطابق انجام دی جائیں، جبکہ کام کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے ہر مرحلے کی باقاعدہ نگرانی اور معیار کی جانچ کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ پائیدار اور دیرپا ثابت ہو
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اُستا محمد ایک نیا ضلع ہے، جہاں انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور جدید سرکاری انفراسٹرکچر کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے سرکٹ ہاؤس کی تعمیر ایک اہم منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے ضلعی انتظامیہ کو سرکاری امور کی انجام دہی میں سہولت ملے گی جبکہ سرکاری افسران، اعلیٰ حکام اور دیگر سرکاری مہمانوں کے قیام کے لیے بہتر اور باعزت رہائشی سہولیات بھی میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ جدید سرکٹ ہاؤس کی تعمیر نہ صرف ضلعی انتظامی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ اُستا محمد میں سرکاری انفراسٹرکچر کی بہتری اور ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی BSDI کے تحت جاری منصوبوں کا مقصد نئے اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور عوام کو بہتر سرکاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے مزید کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل ضلعی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں تسلسل برقرار رکھا جائے، تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوامی مفاد سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں

18/08/2026

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد — 18 اگست 2026ء

اُستا محمد۔۔ ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد رمضان اشتیاق کے ہمراہ بی ایس ڈی آئی BSDI کے تحت زیرِ تعمیر ڈیجیٹل لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام منصوبے کی پیش رفت اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں، تعمیراتی مراحل اور مستقبل میں فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ زیرِ تعمیر ڈیجیٹل لائبریری میں بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے تحت جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل ہب بھی قائم کیا جائے گا، جس کے لیے جدید کمپیوٹرز آئی ٹی آلات انٹرنیٹ سہولیات، تربیتی وسائل اور دیگر ضروری سازوسامان کی فراہمی کی غرض سے 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ڈیجیٹل ہب کے قیام کا بنیادی مقصد ضلع اُستا محمد کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا اور انہیں ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل ہب میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز، فری لانسنگ آن لائن روزگار ای کامرس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر جدید شعبوں میں عملی تربیت کے مواقع میسر آئیں گے اس اقدام سے نوجوان اپنے گھروں سے آن لائن کام کرکے ملکی و عالمی سطح پر روزگار اور آمدن کے نئے مواقع حاصل کرنے کے قابل ہوں گے جبکہ طلبہ کو جدید تعلیمی و تحقیقی وسائل تک رسائی بھی حاصل ہوگی ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید فنی اور ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول انتہائی ضروری ہے حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل لائبریری اور ڈیجیٹل ہب جیسے منصوبوں کا مقصد نوجوان نسل کو جدید علوم ٹیکنالوجی اور ہنر سے آراستہ کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے نہ صرف نوجوانوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ انہیں باعزت روزگار اور خود روزگاری کے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیرِ تعمیر منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے، جبکہ تعمیراتی کام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے میں استعمال ہونے والے تعمیراتی سامان کے معیار، کام کی رفتار اور دیگر تکنیکی امور کی باقاعدگی سے نگرانی یقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری اور مستقبل میں قائم ہونے والا ڈیجیٹل ہب ضلع اُستا محمد کے نوجوانوں کے لیے تعلیم تحقیق جدید ہنر اور روزگار کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے مقامی سطح پر ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آئے گا اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نہ صرف اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں گے بلکہ ملک کی ڈیجیٹل معیشت میں بھی مؤثر کردار ادا کریں گے-

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد — 18 اگست 2026ءاُستا محمد۔۔ ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے اسسٹنٹ کمشنر اُستا محم...

اُستامحمد: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بی ایس اکیڈمک بلاک کی تعمیر کا ٹینڈر جاریاُستامحمد میں طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیمی ...
18/08/2026

اُستامحمد: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں بی ایس اکیڈمک بلاک کی تعمیر کا ٹینڈر جاری

اُستامحمد میں طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اُستامحمد میں بی ایس اکیڈمک بلاک کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز III کے تحت شامل اس منصوبے کی تخمینی لاگت 49.75 ملین روپے ہے۔

محکمہ مواصلات و تعمیرات (Buildings)، ضلع اُستامحمد کی جانب سے جاری ٹینڈر نوٹس کے مطابق اہل فرموں سے الیکٹرانک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ بولیاں 3 ستمبر 2026ء صبح 11:30 بجے تک جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ بولیاں اسی روز دوپہر 12:30 بجے الیکٹرانک پبلک پروکیورمنٹ سسٹم کے ذریعے کھولی جائیں گی۔

نئے بی ایس اکیڈمک بلاک کی تعمیر سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اُستامحمد میں تعلیمی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول اور اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

یہ منصوبہ اُستامحمد میں تعلیم کے شعبے کی ترقی اور بالخصوص طالبات کے لیے معیاری اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

#اُستامحمد

17/08/2026

ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

اُستا محمد: ربیع الاول کے مقدس ایام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر اُستا محمد کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد رمضان اشتیاق، ڈی ایس پی پولیس اُستا محمد، داؤد کھوسہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر زین اور علماء کرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ربیع الاول کے دوران منعقد ہونے والی محافلِ میلاد، جلوسوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، جلوسوں کے روٹس، بجلی و پانی کی فراہمی اور طبی سہولیات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ربیع الاول کے دوران منعقد ہونے والے جلوسوں اور محافل کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، جبکہ جلوس کے روٹس اور حساس مقامات پر مناسب پولیس نفری تعینات کی جائے۔

اجلاس میں جلوسوں کے روٹس اور محافل کے مقامات پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات، تجاوزات کے خاتمے، راستوں کی بہتری اور مناسب روشنی کے انتظامات پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر بجلی اور پانی کی فراہمی کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ محافل اور جلوسوں کے دوران بجلی و پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر زین نے طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بڑے اجتماعات اور جلوسوں کے دوران میڈیکل ٹیمیں، ایمبولینس اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

علماء کرام نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ربیع الاول کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ربیع الاول کے پروگراموں کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں۔

15/08/2026

Address

Deputy Commmissioner Usta Muhammad
Usta Muhammad

Telephone

+923437926236

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Administration of Usta Muhammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Administration of Usta Muhammad:

Shortcuts

Share