BSO Uthal Zone Luawms

BSO Uthal Zone Luawms Baloch Students Organization ( BSO ) is a student organization strives for the due rights of Baloch students in entire country.

BSO Luawms Zone struggles for the students facing problems in educational institutions
demands free & quality education

06/02/2026

جبری گمشدگیاں بلوچ سیاسی تاریخ کا مستقل زخم ہیں۔ مرکزی ترجمان بی ایس او

کوئٹہ: (پ ر) بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہید اسد جان مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ کو 6 فروری 1976 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جو بلوچستان کی تاریخ میں جبری گمشدگیوں کے ایک سیاہ باب کی علامت ہے۔ یہ امر انتہائی قابلِ مذمت ہے کہ آج دہائیوں بعد بھی ان کی بازیابی ممکن نہ ہو سکی اور نہ ہی ان کے اہلِ خانہ کو کوئی جواب دیا گیا۔

مرکزی ترجمان نے کہا کہ شہید اسد جان مینگل بلوچستان کے سرخیل قومی راہشون سردار عطاءاللہ مینگل کے جوانسال فرزند تھے، جنہیں سیاسی انتقام اور قومی شعور کو کچلنے کی پالیسی کے تحت لاپتہ کیا گیا۔ شہید اسد جان مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ کی جبری گمشدگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان میں اختلافِ رائے اور قومی سوچ کو ختم کرنے کے لیے ریاستی جبر کو ایک منظم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 6 فروری 1976 کا دن آج بھی بلوچ قوم کے لیے ایک دردناک یاد ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ جبری گمشدگیاں کوئی نیا عمل نہیں بلکہ ایک طویل اور مسلسل ظلم کا تسلسل ہیں۔ شہید اسد جان مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ جیسے افراد کی گمشدگی نے نہ صرف ان کے خاندانوں کو ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچایا بلکہ پوری بلوچ قوم کو اجتماعی اذیت میں مبتلا کیا۔

بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ جبری گمشدگیاں آئینِ پاکستان، بین الاقوامی انسانی حقوق اور بنیادی اخلاقی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اگر ریاست واقعی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے تو شہید اسد جان مینگل اور شہید احمد شاہ بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کے بارے میں سچ قوم کے سامنے لایا جائے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی و مقامی تنظیموں، سول سوسائٹی، وکلا اور جمہوریت پسند قوتوں سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

آخر میں مرکزی ترجمان نے واضح کیا کہ بی ایس او تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک اپنی سیاسی و جدوجہد جاری رکھے گی اور تاریخ کے اس سیاہ باب کو فراموش نہیں ہونے دے گا۔

طلبہ کے حقوق کیئے منظم جدوجہد کیا جائے گا: ترجمان بی ایس او اوتھل زوناوتھل:(پ ر) بی ایس او اوتھل زون کی جانب سے زونلکابی...
22/01/2026

طلبہ کے حقوق کیئے منظم جدوجہد کیا جائے گا: ترجمان بی ایس او اوتھل زون

اوتھل:(پ ر) بی ایس او اوتھل زون کی جانب سے زونل
کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں زونل عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت زونل صدر جنید بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص مرکزی جونیئر وائس چیئرمین عامر نذیر بلوچ تھے۔ نظامت کے فرائض زونل جنرل سیکرٹری منصور بلوچ نے انجام دیے۔

اجلاس کا آغاز شہداء بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا اجلاس بنیادی مقصد زون میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانا، یونٹ سازی کے عمل کو تیز کرنا اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کے جائز حقوق کی بحالی کے لیے عملی حکمتِ عملی ترتیب دینا تھا۔

اجلاس میں اس امر پر تفصیلی بحث کی گئی کہ موجودہ حالات میں طلبہ کو درپیش تعلیمی، سماجی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط اور منظم طلبہ سیاست ناگزیر ہے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بی ایس او کی نظریاتی اساس کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منظم کیا جائے اور ان کے جمہوری حقِ آواز کو بحال کیا جائے۔

تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اوتھل زون تعلیمی اداروں میں یونٹس کو ازسرِ نو فعال کیا جائے گا۔ نئے کارکنان کی شمولیت کے لیے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ نظریاتی و تنظیمی تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا۔زونل و یونٹ سطح پر ذمہ داریوں کی واضح تقسیم کی جائے گی۔

اجلاس میں طلبہ سیاست کی بحالی کے لیے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ مسائل پر منظم آواز بلند کی جائے۔ طلبہ کے تعلیمی حقوق، سہولیات اور اظہارِ رائے کے حق کے لیے جدوجہد کو منظم کیا جائے۔ دیگر ترقی پسند طلبہ قوتوں سے رابطہ و ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

آخر میں زونل کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بی ایس او اوتھل زون تنظیمی مضبوطی، نظریاتی وابستگی اور طلبہ حقوق کی جدوجہد کو مزید تیز کرے گا اور ہر محاذ پر طلبہ کی نمائندہ آواز بن کر ابھرے گا۔

Address

Uthal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BSO Uthal Zone Luawms posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share