Deputy Commissioner Vehari

Deputy Commissioner Vehari KHALID JAVED GORAYA, Deputy Commissioner Vehari

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت نمبرداران بارے اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر نے نمبرداران کی کارکردگی کا...
08/05/2026

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت نمبرداران بارے اجلاس منعقد ہوا ۔
ڈپٹی کمشنر نے نمبرداران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمبرداران کے کردار کو مؤثر بنانے کیلئے کنونشنز کرانے کی ہدایت کی اجلاس میں سربراہ نمبردار کے مقابل مستقل نمبردار کی تقرری بارے مختلف امور پر غور کیا گیا
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ نمبردار اپنے علاقے میں حکومتی نمائندہ ہوتا ہے ان کا فعال و مؤثر کردار یقینی بنایا جائے نمبرداران ریونیو ریکوری ، انسداد ڈینگی اور دیگر حکومتی انشیٹوز پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہو کر کام کریں انہوں نے مزید کہا کہ ناقص کارکردگی پر نمبردار کو فارغ کیا جائے جن نمبرداران کے پاس سرکاری رقبہ ہے فی ایکٹر رقبہ کے سالانہ ٹھیکے کی ویلیو ایشن کی جائے اور سربراہ نمبردار کی جگہ مستقل نمبردار لگایا جائے
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم بھی شریک تھے

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے رات گئے کلب روڈ اور ریل بازار کا دورہ کیا  انہوں نے کلب روڈ کو ماڈل روڈ بنانے اور ریل ب...
08/05/2026

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے رات گئے کلب روڈ اور ریل بازار کا دورہ کیا انہوں نے کلب روڈ کو ماڈل روڈ بنانے اور ریل بازار میں بیوٹیفکیشن کے کام کا معائنہ کیا
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کام کو تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ بیوٹیفکیشن کے کام میں معیار پر خصوصی توجہ دی جائے کلب روڈ پر بڑے پودے لگائے جائیں مونومنٹس و ڈیوائیڈرز کو رنگ و روغن، سٹریٹ لائٹس، سائن بورڈز اور روڈ مارکنگ کی جائے
انہوں نے کہا کہ کلب روڈ کو ماڈل روڈ اور ریل بازار کی بیوٹیفکیشن سے شہریوں کو خوبصورت اور دلکش ماحول میسر آئے گا۔
اس موقع پر اے ڈی سی فنانس و ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، سی او بلدیہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اصغر علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  - Today’s Price List for Fruits, Vegetables & Poultry.
08/05/2026

- Today’s Price List for Fruits, Vegetables & Poultry.

ممبر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وہاڑی اعجاز شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، سا...
07/05/2026

ممبر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وہاڑی اعجاز شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں، سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود ڈوگر، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں نیرب خورشید اور ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ کے نمائندے میاں ناصر دولتانہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال، معرکۂ حق اور عیدالاضحیٰ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
ممبر ڈی سی سی اعجاز شاہ نے کہا کہ معرکۂ حق میں ہماری پاک فوج نے دشمن کو زبردست شکست دی۔ دشمن کو توقع نہیں تھی کہ پاک فوج بے مثال جوابی حملہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کے غیر متزلزل اور بہادرانہ فیصلے نے مودی کا غرور خاک میں ملا دیا جبکہ مسلح افواج کے سربراہان، حکومت اور پاکستانی عوام معرکۂ حق کے حوالے سے متحد ہیں۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ دشمن اب کبھی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہم اپنی مسلح افواج کے سربراہان کو خراجِ تحسین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ معرکۂ حق کے حوالے سے ضلع بھر میں تقریبات اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ڈی ڈی ڈویلپمنٹ محمد افضال، اے سی سی انعم اکرم، ایس ڈی ای او پیرا نور محمد، ڈی ایس پی صدر اختر اسلام، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ایکسین ہائی وے عمیر لطیف، ایس ڈی بلڈنگ ہادیہ خالد اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر وہاڑی، خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار اور وہاڑی ملتان روڈ کا دورہ کیا اور ریل بازار میں جاری بیوٹیفکیشن کے ک...
07/05/2026

ڈپٹی کمشنر وہاڑی، خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار اور وہاڑی ملتان روڈ کا دورہ کیا اور ریل بازار میں جاری بیوٹیفکیشن کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو بیوٹیفکیشن کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف میپکو کی جانب سے بجلی کے پولز اور تاروں کی تنصیب کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ بجلی کے پولز اور تاروں کو منظم اور محفوظ انداز میں نصب کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریل بازار کی بیوٹیفکیشن سے شہریوں کو خوبصورت، دیدہ زیب اور دلکش ماحول میسر آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی ملتان روڈ کے اطراف بجلی کے پولز اور تاروں کی تنصیب کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکر ڈویلپمنٹ محمد افضال، ایکسین ہائی وے عمیر لطیف ، میپکو افسران ، سی او ضلع کونسل ساجد محمود، سب انجینئر راؤ عدیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکو...
07/05/2026

محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام معرکۂ حق “بنیان المرصوص” کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول وہاڑی میں پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم، سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے میاں اویس خورشید اور میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ سمیت مختلف افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی قیادت میں ریلی پریس کلب سے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول تک نکالی گئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ معرکۂ حق “بنیان المرصوص” پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، پاک فوج نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو عبرتناک شکست دی اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کے دفاعی نظام اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کی معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد نئی نسل میں قومی شعور اجاگر کرنا اور یہ پیغام دینا ہے کہ ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے پوری قوم متحد ہے۔
سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی ایک تاریخی سنگ میل ہے جسے دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور آج بیرونی ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کر رہے ہیں۔
سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا کہ پوری قوم، حکومت اور پاک فوج سمیت تمام ادارے پاکستانی پرچم کے سائے تلے متحد ہیں اور پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔
سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی قومی یکجہتی اور دفاعی خودمختاری کا واضح ثبوت ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں قومی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تقریب میں طلباء نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیے اور تقاریر کے ذریعے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری خواتین عندلیب اصغر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ مہر محمد جاوید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ضلعی انتظامیہ وہاڑی نے معرکۂ حق کو بھرپور انداز میں منانے کا عزم کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ز...
06/05/2026

ضلعی انتظامیہ وہاڑی نے معرکۂ حق کو بھرپور انداز میں منانے کا عزم کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام محکموں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ شہر بھر کی مارکیٹس، چوکوں، شاہراہوں اور داخلی راستوں پر پینا فلیکسز، سٹریمرز، لائٹس اور پورٹریٹس آویزاں کیے جائیں۔ ایس ایم ڈیز پر ملی نغمے نشر کیے جائیں گے تاکہ حب الوطنی کے جذبات کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ تحصیل سطح پر اجلاس منعقد کریں اور سکولوں و کالجوں میں تقاریری مقابلے اور ریلیاں یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کو چاندنی پارک میں ایک خصوصی کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا جہاں قومی ترانے پیش کیے جائیں گے جبکہ ضلعی اور تحصیل سطح پر عوامی نمائندوں کی شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مرتضیٰ ، اے سی وہاڑی انعم اکرم اور دیگر افسران موجود تھے

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔  اجلاس می...
06/05/2026

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر نے واٹر ڈرینج سمیت تمام ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر جدید میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کام جاری ہیں
پروگرام کے تحت بوریوالا اور گگو منڈی کے لیے 9 ارب روپے، وہاڑی کے لیے 6 ارب روپے اور میلسی کے لیے ساڑھے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں منصوبے کے تحت سٹروم واٹر ڈرینز پر کام جاری ہے مقررہ مدت میں واٹر ڈرینج کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے ڈبل شفٹ میں کام جاری ہے
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیوریج لائنز، سیورز اور ڈسپوزل اسٹیشنز تعمیر کئے جائیں گے پارکوں اور سٹریٹ لائٹس کی بحالی، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر کی جائے گی پی ڈی پی میں رہ جانے والے گیپس کی نشاندھی کرکے رپورٹ تیار کی جائے
انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں سےمعمولی ٹوٹ پھوٹ پر روڈ اور فٹ پاتھ کی فوری مرمت کروائی جائے پی ڈی پی کے الائیڈ سٹرکچر میں واٹر سپلائی سکیم کی منظوری کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ترقیاتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات پر سختی عملدرآمد کرایا جائے.
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی جنرل غلام مرتضیٰ ، اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم اور دیگر افسران موجود تھے

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید...
06/05/2026

ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے انسداد ڈینگی سرویلنس ، انسدادی اقدامات ، ڈیش بورڈ سرگرمیوں اور آگاہی سرگرمیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی رپورٹ پر خود بریفنگ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کیلئے بہترین کوارڈینیشن سے کام کریں تمام ہاٹ سپاٹس کو سو فیصد کور کیا جائے سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے مچھر کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں لاروا کو تلاش کرنے پر فوکس رکھا جائے گھروں ، زیر تعمیر بلڈنگز ، جوہڑوں ، تالابوں ، نرسریوں ، واٹر فلٹریشن پلانٹس ، پینٹ شاپس ، قبرستانوں ، کاٹھ کباڑ ، شاپس اور سروس اسٹیشنز کی سرویلینس پر خصوصی توجہ دی جائے
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور جگہوں کو سیل کیا جائے اینڈرائیڈ سرگرمیوں کے دوران کلسٹر نہیں بننا چاہیے ۔ آئندہ میٹنگ میں سپرنٹینڈنٹ جیل کو حاضری یقینی بنانے کیلئے لیٹر لکھا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر بارے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے
اس موقع پر اے سی وہاڑی انعم اکرم ، ڈی ایس پی محمد اختر ، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد فاضل دیگر افسران موجود تھے

Address

Deputy Commissioner Office
Vehari

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Vehari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Vehari:

Share