School Education Information

School Education Information ہمارا مقصد گورنمنٹ سکولوں کو پروموٹ کرنا ہے
(4)

کمال
01/09/2026

کمال

01/09/2026
خوبصورت سرکاری سکولسرکاری سکول معیاری سکول
01/09/2026

خوبصورت سرکاری سکول
سرکاری سکول معیاری سکول

01/09/2026

نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کل 2 ستمبر صبح 10 بجے جاری ہوں گے؛ تمام طلبہ و طالبات کے لیے کامیابی اور روشن تعلیمی سفر کے لیے نیک تمنائیں۔

Geo News
01/09/2026

Geo News

الحمدللہ!گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کرم پور میں طلباء کے لیے نئے الیکٹرک واٹر کولر کی تنصیب مکمل کر دی گئی ہے۔یہ نیک کام ...
01/09/2026

الحمدللہ!
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کرم پور میں طلباء کے لیے نئے الیکٹرک واٹر کولر کی تنصیب مکمل کر دی گئی ہے۔
یہ نیک کام جناب فاروق ندیم صاحب (ایس ایس ایس) کی کاوشوں سے ممکن ہوا جنہوں نے ایک نیک اور سخی شخص سے عطیہ کا انتظام کیا، جبکہ میاں فاروق وریا صاحب (ایس ایس ٹی) اور یاسین شاد صاحب (ایس ایس ٹی) نے بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔
ہم تمام معاونین کے بے حد مشکور ہیں۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

منجانب: اعجاز حسین تھہیم، پرنسپل GHSS کرم پور

بڑے ادارے اپنے بچوں کو اس محبت اور خوبصورتی سے خوش آمدید کہتے ہیں کہ دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ بچوں کے لیے خوبصورت ماحو...
01/09/2026

بڑے ادارے اپنے بچوں کو اس محبت اور خوبصورتی سے خوش آمدید کہتے ہیں کہ دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ بچوں کے لیے خوبصورت ماحول بنایا جاتا ہے استاد خود بچوں کو ویلکم کرتے ہیں ان سے محبت اور اپنائیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ❤️

یہ تصویریں دیکھ کر مجھے واقعی بہت خوشی ہوئی لیکن ساتھ ہی ایک سوال بھی ذہن میں آیا کہ ہمارے ہاں اگر استاد بچوں کو اس طرح خوش آمدید کہے تو اسے بعض لوگ عجیب عمل کیوں سمجھتے ہیں؟

ہمیں اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔ بچے عزت، محبت اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔ استاد کا بچوں کو خوش آمدید کہنا اس کی شان کم نہیں کرتا بلکہ بچوں کے دل میں ادارے، استاد اور تعلیم کے لیے محبت پیدا کرتا ہے۔

آئیں بچوں کو صرف پڑھائیں نہیں بلکہ انہیں یہ احساس بھی دیں کہ آپ ہمارے لیے اہم ہیں آپ کا آنا ہمارے لیے خوشی کی بات ہے۔ 🌸

جب ایک استاد کچھ کرنے کی ٹھان لے تو وہ صرف پڑھاتا نہیں، اپنے بچوں کا مستقبل سنوارتا ہے۔ ❤️یہ کہانی ہے گورنمنٹ پرائمری سک...
01/09/2026

جب ایک استاد کچھ کرنے کی ٹھان لے تو وہ صرف پڑھاتا نہیں، اپنے بچوں کا مستقبل سنوارتا ہے۔ ❤️

یہ کہانی ہے گورنمنٹ پرائمری سکول 519 ای بی بورے والا کے ہیڈ ماسٹر اعجاز صاحب کی جنہوں نے اپنے اسکول کی شکل ہی بدل دی—بچوں کے لیے اے سی، سولر سسٹم، خوبصورت ماحول، نوٹ بکس، یونیفارم، ٹائی، بیج اور آج جوتے تک فراہم کر رہے ہیں۔

یہ صرف ایک ہیڈ ماسٹر کی محنت نہیں اپنے بچوں سے بے لوث محبت اور ذمہ داری کی خوبصورت مثال ہے۔
سرکاری سکول معیاری سکول

Address

Vehari

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when School Education Information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share