CCD Vehari

CCD Vehari The Crime Control Department (CCD) is a newly established department within the Punjab Police force in Pakistan.

It's designed to address a range of serious crimes, including kidnapping for ransom, extortion, robbery, and land grabbing.

_**اہلیانِ ضلع وہاڑی کیلئے اہم اطلاع:-*ضلع وہاڑی کے معزز شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی گلی، محلہ، شہر اور اردگرد کے علاقوں ...
17/03/2026

_**اہلیانِ ضلع وہاڑی کیلئے اہم اطلاع:-*
ضلع وہاڑی کے معزز شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی گلی، محلہ، شہر اور اردگرد کے علاقوں کو منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، چوروں، لٹیروں، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سے پاک رکھنے میں *سی سی ڈی* کا ساتھ دیں۔ اگر آپ کو کسی بھی مشکوک شخص، منشیات کی خریدوفروخت، ڈکیتی، چوری، راہزنی یا کسی بھی غیر قانونی/کریمنل سرگرمی میں ملوث شخص یا افراد کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو بلاجھجک فوراً مطلع کریں۔
آپ کی دی گئی معلومات کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا۔ آپ کا بروقت تعاون نہ صرف آپ کی اپنی حفاظت بلکہ آپ کے اہلِ خانہ اور پورے شہر کے امن و امان کے لیے نہایت اہم ہے۔

*یاد رکھیں، سی سی ڈی آپ اور آپکی فیملیز کی جان و مال اور پر امن و محفوظ معاشرہ کے قیام کیلئے دن رات کوشاں ہے۔*

*آئیں مل کر وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق جرائم کے خلاف متحد ہوں اور ضلع وہاڑی کو ایک محفوظ، پُرامن اور خوشحال شہر بنائیں۔*

منجانب:-
*چوہدری محمد اکرام*
*ایس ایچ او ، سی سی ڈی ڈسٹرکٹ وہاڑی* 03007730726*_

Hero Of CCD Vehari
10/02/2026

Hero Of CCD Vehari

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) وہاڑی سے اہم میٹنگڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے ڈی او سی س...
24/01/2026

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) وہاڑی سے اہم میٹنگ

ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے ڈی او سی سی ڈی شاہد فاروق برولہ کی زیرِ قیادت سی سی ڈی کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی مؤثر کارروائیوں کو سراہا۔

ڈی پی او وہاڑی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ڈی اور وہاڑی پولیس کے درمیان انٹیلیجنس انفارمیشن کے مؤثر تبادلے اور مضبوط کوآرڈینیشن کی بدولت منظم جرائم اور گینگز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

سی سی ڈی ضلع وہاڑی کی تمام ٹیم انتہائی پروفیشنل اور کرائم فائٹر افسران پر مشتمل ہے۔تصور اقبال ڈی پی او وہاڑی

ضلع وہاڑی میں سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کے لیے خوف کی علامت جبکہ شہریوں کے لیے تحفظ کی ضمانت بن چکی ہے۔تصور اقبال ڈی پی او وہاڑی

سی سی ڈی ضلع وہاڑی کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیے گئے میگا کریک ڈاؤن کے باعث کرائم ریشو میں نمایاں کمی واقع
ہوئی ہے۔ تصور اقبال ڈی پی او وہاڑی

*جرائم کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پر RPO ملتان نے ڈسٹرکٹ انچارج CCD شاہد فاروق برولا کو سرٹیفکیٹ دیا**آر پی او ملتان کیپٹن ...
07/01/2026

*جرائم کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی پر RPO ملتان نے ڈسٹرکٹ انچارج CCD شاہد فاروق برولا کو سرٹیفکیٹ دیا*

*آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے سی سی ڈی کی مؤثر کارکردگی کو سراہا ڈسٹرکٹ انچارج وہاڑی شاہد فاروق برولا کو جرائم کے تدارک میں قابلِ ذکر کامیابیوں پر تعریفی سند سے نوازا*

*آر پی او سہیل چودھری نے کہا کہ سی سی ڈی نے جدید پولیسنگ، بروقت کاروائیوں مؤثر انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے ضلع وہاڑی میں جرائم کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں*

*منظم جرائم، ڈکیتی، راہزنی، منشیات فروشی سنگین جرائم کے سدِباب کے لیے سی سی ڈی کی حکمتِ عملی نہ صرف مؤثر ثابت ہو رہی ہے بلکہ عوام میں احساسِ تحفظ بھی مضبوط ہوا ہے*

*سی سی ڈی کی کامیابی کا بنیادی راز جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، ڈیٹا بیس پر مبنی نگرانی، ٹارگٹڈ آپریشنز، اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف مربوط کاروائیاں ہیں*

وہاڑی(رانا مرسلین سے)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کی مؤثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ انچارج ضلع وہاڑی شاہد فاروق برولا کو نمایاں خدمات اور جرائم کے تدارک میں قابلِ ذکر کامیابیوں پر تعریفی سند سے نوازا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی سی ڈی نے جدید پولیسنگ، بروقت کارروائیوں اور مؤثر انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے ضلع وہاڑی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منظم جرائم، ڈکیتی، راہزنی، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم کے سدِباب کے لیے سی سی ڈی کی حکمتِ عملی نہ صرف مؤثر ثابت ہو رہی ہے بلکہ عوام میں احساسِ تحفظ بھی مضبوط ہوا ہے سی سی ڈی کی کامیابی کا بنیادی راز جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، ڈیٹا بیس پر مبنی نگرانی، ٹارگٹڈ آپریشنز، اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف مربوط کاروائیاں ہیں۔ ڈسٹرکٹ انچارج ضلع وہاڑی شاہد فاروق برولا نے کہا کہ سی سی ڈی ٹیمیں مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور جذبہ خدمت کے ساتھ عوام کے جان و مال کے تحفظ کا مشن جاری رکھے گی ڈسٹرکٹ انچارج وہاڑی شاہد فاروق برولا نے تعریفی سند ملنے پر آر پی او ملتان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ڈی نے جرائم کے تدارک کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی ہے جس میں جرائم کی پیشگی روک تھام، فوری رسپانس، اور شواہد کی بنیاد پر مؤثر تفتیش شامل ہے عوامی شکایات کے ازالے، کمیونٹی پولیسنگ اور شہریوں کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ سی سی ڈی کی مسلسل نگرانی، مشترکہ ناکہ بندیوں، اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باعث جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ پولیس افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی سی سی ڈی کی کارکردگی کو ضلع وہاڑی میں امن و امان کے قیام کی ایک مضبوط مثال قرار دیتے ہوئے پولیس فورس اسی جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام کے اعتماد پر پورا اترتی رہے گی۔

*وہاڑی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی سربراہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ کے وثزن اور احکامات کے عین ...
04/10/2025

*وہاڑی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی سربراہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ کے وثزن اور احکامات کے عین مطابق وہاڑی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی خطرناک کریمنلز کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری*

*خطرناک کریمنلز کی سرکوبی پر انسپکٹر شاہد اسحاق گجر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام*

وہاڑی (رائے عنصر مرید اوصاف گروپ) وہاڑی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے خطرناک اور بدنام زمانہ کریمنلز کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے اور انہیں نشانِ عبرت بنانے میں ایس ایچ او کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کرائم فائٹر انسپکٹر شاہد اسحاق گجر کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت نے مرکزی کردار ادا کیاانسپکٹر شاہد اسحاق گجر کی ان شاندار خدمات اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر ڈی او شاہد فاروق برولہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے انسپکٹر شاہد اسحاق گجر کی کارکردگی کو پولیس فورس کے لئے ایک رول ماڈل قرار دیا عوامی و سماجی حلقوں نے بھی انسپکٹر شاہد اسحاق گجر کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے نڈر اور دلیر افسران کی وجہ سے ضلع وہاڑی میں امن و امان کی فضا قائم ہے اور جرائم پیشہ عناصر خوف کا شکار ہیں انشاء اللہ جلد کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی گرفت میں آئیں گے جرائم پیشہ
عناصر کے خلاف آپریشن جاری ۔۔۔۔۔۔۔۔

25/09/2025

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ وہاڑی ،ملتان ریجن*
*مورخہ 2025-09-24*

سی سی ڈی ملتان ریجن کا خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات اور چھیڑ خانی کرنے والے درندہ صفت اشخاص کے خلاف کاروائیاں جاری ۔

سی سی ڈی وہاڑی نے خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات /چھیڑ خانی کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا۔

وہاڑی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی کہ موٹرسائیکل پر سوار 2لڑکے سکول/کالج سے جانے والی لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکت کرکے فرارہو گئے ۔

وہاڑی: اطلاع موصول ہوتے ہی ریجنل آفیسر سی سی ڈی ملتان نے اس درندہ صفت آدمی کی گرفتاری کا ٹاسک ٹیم سی سی ڈی وہاڑی کو دیا۔

وہاڑی:سی سی ڈی وہاڑی نے متذکرہ بالا شخص کی گرفتاری کی بابت سپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس و دیگرخفیہ ذرائع استعمال میں لاتے ہوئے مورخہ 24.09.25 کو جب ان میں سے ایک لڑکے کو گرفتار کرنا چاہا تو اس نے سرکاری گاڑی اور پولیس ملازمان کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل تیزی سے بھگانے کی کوشش کی جو کہ موٹرسائیکل بے قابو ہو کر دیوار میں جالگی اور لڑکا موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا۔

وہاڑی:ٹیم سی سی ڈی وہاڑی نے ملزم مذکور کو فوری گرفتارکرلیا جس نےدریافت پر اپنانام و پتہ سوما مسیح ولد ندیم سکنہ WB/11-9 وہاڑی بتلایا۔

وہاڑی:ملزم مذکور سے انکشاف پر معلوم ہوا کہ وہ اکثر و بیشتر سکول جاتے اور واپس آتے ہوئے لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکات/چھیڑ خانی کرتا رہتا تھا۔

وہاڑی:ملزم متذکرہ بالا کے ایسے افعال کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا اور والدین اپنی بچیوں کو سکول/کالج بھیجنے سے ڈرتے تھے۔

وہاڑی:ملزم سوما مسیح نے سی سی ڈی پولیس سے کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہے ،جس کی سزا اس کو مل گئی ہے۔وہ توبہ کرتا ہے اور مستقبل میں کسی بھی لڑکی کے ساتھ ایسی نازیباحرکات نہیں کرے گا۔

وہاڑی:متذکرہ بالا شخص کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سی سی ڈی وہاڑی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے اشخاص کے خلاف سی سی ڈی کی کاروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وہاڑی:خواتین کی ساتھ عزت سے پیش آنا معاشرہ کے ہر فرد پر فرض ہے۔آر اوملتان ریجن

وہاڑی:سی سی ڈی وہاڑی جرائم پیشہ عناصر بالخصوص خواتین کے ساتھ نازیباحرکات کرنے ،ہراساں کرنے اور ان کی عزتوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔آر او ملتان ریجن

وہاڑی:خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی یا غیر اخلاقی حرکات کرنے والے اشخاص کے لیے سی سی ڈی کا واضح پیغام ہیکہ وہ ان غلیظ اقدامات سے بعض آ جائیں یا ملتان ریجن سے دور چلے جائیں۔ آر او ملتان ریجن

وہاڑی:خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور ان کو ہراساں/پریشان کرنے والے اشخاص توبہ تائب ہو جائیں اور شریف /ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ، سی سی ڈی کی نظر میں ایسے اشخاص کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہ ہیں ۔ آر اوملتان ریجن

وہاڑی: عوام کے جان و مال اور خواتین کی عزتوں کا تحفظ کرنا سی سی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ*
*ملتان ریجن*

*وہاڑی پولیس کی جانب سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران و جوانوں میں بہترین کارکردگی پر  سرٹیفکیٹس اور کیش انعام تقسیم*...
18/09/2025

*وہاڑی پولیس کی جانب سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران و جوانوں میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور کیش انعام تقسیم*

وہاڑی( )تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس کی جانب سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران و جوانوں میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور کیش انعام تقسیم کئے گئے ۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے ڈی او سی سی ڈی شاہد فاروق برولہ کو تعریفی سند جبکہ سی سی ڈی کے افسران و جوانوں میں سی سی تھری سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔سی سی ڈی وہاڑی نے حالیہ کاروائیوں کے دو ران ڈکیتی، رابری ، گھریلو وارداتیں کرنے والے12 گینگ کے ٹریس کر کے 40مقدمات یکسو کرتے ہوئے 60لاکھ روپے سے زائد مالیتی برآمدگی اور 34چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی جبکہ 128ایکٹو کریمنل اور 110ہارڈ کریمنل مجرمان اشتہاری گرفتار کئے، 31 مسنگ چائلڈز کو برآمد کر کے ان کے والدین کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی ضلع وہاڑی کی تمام ٹیم انتہائی پروفیشنل اور کرائم فائٹر افسران پر مشتمل ہے۔ ضلع وہاڑی میں سی سی ڈی جرائم پیشہ افرادکے لیے خوف کی علامت اور شہریوں کے لیے تحفظ کی ضمانت ثابت ہوا۔ سی سی ڈی ضلع وہاڑی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کیا جس کی بدولت کرائم ریشو میں نمایاں کمی
واقع ہوئی۔

30/08/2025

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ وہاڑی ،ملتان ریجن*
*مورخہ 2025-08-30*

سی سی ڈی ملتان ریجن کا خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور ان کو مختلف مقامات پر ہراساں کرنے والے اشخاص کے خلاف کاروائیاں جاری ۔

ایجوکیشن یونیورسٹی وہاڑی کے قریب سی سی ڈی وہاڑی کا پولیس مقابلہ ، سرقہ بالجبر، سرقہ وہیکلز، چوری ، خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کے سنگین مقدمات میں ملوث 01کس خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔

وہاڑی: ٹیم سی سی ڈی بسلسلہ گشت وپڑتال جرائم نزد ایجوکیشن یونیورسٹی موجود تھی کہ مخبرخاص نے اطلاع دی کہ مقدمہ نمبر 698/25 بجرم 341/506/509 ت پ تھانہ سٹی وہاڑی کا ملزم جو مختلف مقامات پر سکول و کالج سے آتی جاتی لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرتا ہے اور ان کے سامنے غیر اخلاقی حرکتیں سرانجام دیتا ہے ،اس وقت قلم کتاب چوک بسواری موٹرسائیکل موجود ہے۔

وہاڑی:مخبر کی اطلاع پر جیسے ہی ٹیم سی سی ڈی نزد قلم چوک پہنچی تو موٹرسائیکل پر بیٹھے ایک شخص نے پولیس کی گاڑی دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرمارنا چاہا جو عجلت /جلدبازی میں اپنے آلہ تناسل(شرم گاہ) پر فائر مار بیٹھااور زخمی ہو کر موٹرسائیکل سے گرگیا ۔

وہاڑی:ملزم مذکور کو حسب ضابطہ گرفتارکر لیا گیا جس نے دریافت پر اپنانام و پتہ بابر عرف ڈولی ولد قاسم علی سکنہ چک نمبر 59/WB وہاڑی بتلایا ۔

وہاڑی: گرفتار شدہ ڈاکو کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جو سرقہ بالجبر، سرقہ وہیکلز، چوری سمیت خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث پایا گیا۔

وہاڑی:ملزم اکثرو بیشتر سکول کالج کے باہر کھڑے ہو کر خواتین کے سامنے اپنی شرم گاہ ظاہر کرتا اور غلیظ حرکتیں کرتا تھا۔

وہاڑی:گرفتار شدہ ڈاکو کے قریب پڑا ہواایک پسٹل 30بوربرآمد ہوا اور 01موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

وہاڑی:خواتین کی ساتھ عزت سے پیش آنا معاشرہ کے ہر فرد پر فرض ہے۔

وہاڑی:سی سی ڈی وہاڑی جرائم پیشہ عناصر بالخصوص خواتین کوہراساں کرنے اور ان کی عزتوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وہاڑی:خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی یا غیر اخلاقی حرکات کرنے والے اشخاص کے لیے سی سی ڈی کا واضح پیغام ہیکہ وہ ان غلیظ اقدامات سے بعض آ جائیں یا ملتان ریجن سے دور چلے جائیں۔ آر او ملتان

وہاڑی:خواتین کو ہراساں/پریشان کرنے والے اشخاص توبہ تائب ہو جائیں اور شریف اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ، سی سی ڈی کی نظر میں ایسے اشخاص کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہ ہیں ۔ آر اوملتان

وہاڑی: عوام کے جان و مال اور خواتین کی عزتوں کا تحفظ کرنا سی سی ڈی کی اولین ترجیح ہے۔

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ*
*ملتان ریجن*

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ملتان ریجن**مورخہ 19.08.2025*کریمنل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ *(CCD)* کی شاندار کارکردگی پر *ریجنل پولیس...
19/08/2025

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ملتان ریجن*
*مورخہ 19.08.2025*

کریمنل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ *(CCD)* کی شاندار کارکردگی پر *ریجنل پولیس آفیسر ملتان* کی جانب سے سی سی ڈی ملتان ریجن کے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے حوصلہ افزائی

ملتان: ( ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے پولیس افسران کو ان کی پیشہ وارانہ غیر معمولی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں آر پی او نے کہا کہ CCD نے قلیل مدت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں کئی خطرناک کریمنل گینگز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آر پی او نے ریجنل آفیسر کامران عامر خان کی پیشہ وارانہ خدمات کو بھی سراہا اور انہیں مزید جانفشانی سے کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ دیانت، تندہی اور بروقت ایکشن کسی بھی محکمہ کی کامیابی کی کنجی ہے، اور CCD ٹیم نے اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ*
*ملتان ریجن*

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،وہاڑی ملتان ریجن**مورخہ 2025-08-06*سی سی ڈی ملتان ریجن کا مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔...
09/08/2025

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،وہاڑی ملتان ریجن*
*مورخہ 2025-08-06*

سی سی ڈی ملتان ریجن کا مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

وہاڑی:ٹیم سی سی ڈی وہاڑی نے 3 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

وہاڑی:محمد اسرار ولد سردار قوم قوم بلوچ سکنہ شریفاں ڈاکخانہ لڈن وہاڑی جو کہ مقدمہ نمبر 629/2022بجرم 302/324/109/148/149ت پ تھانہ دانیوال کا مجرم اشتہاری تھا، 3 سال سے مفرور تھا۔

وہاڑی:ٹیم سی سی ڈی سرکل وہاڑی نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس و دیگر خفیہ ذرائع استعمال کرتے ہوئے مجرم اشتہاری محمد اسرار کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔

وہاڑی:سی سی ڈی وہاڑی نے مجرمان اشتہاری کی گرفتاریوں کے لیے سپیشل ٹاسک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے متعدد سنگین مقدمات کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری عمل میں لائی۔

وہاڑی:سی سی ڈی وہاڑی مجرمان اشتہاری اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھے گی۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے۔

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ملتان ریجن*

CCD Vehari
30/07/2025

CCD Vehari

30/07/2025

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن*
*پریس ریلیز مورخہ 2025-07-30*

کچھ روز سے سی سی ڈی ملتان ریجن کو شکایات موصول ہورہی ہیں کہ بعض جرائم پیشہ افراد سی سی ڈی کانام استعمال کرکے اور اپنے آپ کو سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کا افسر یا نمائندہ ظاہر کرکے شریف شہریوں کو گمراہ کررہے ہیں اور ان کو بلیک میل کرکے اپنی ناجائز ڈیمانڈپوری کررہے ہیں لہٰذا عوام الناس سے گزارش ہیکہ ایسے دھوکہ باز /نوسرباز مجرمان سے محتاط رہیں، بغیر تصدیق کیے اپنی ذاتی معلومات کسی کو فراہم نہ کریں۔اگر سی سی ڈی ملتان ریجن کے نام پر کوئی شخص رابطہ کرتا ہے تو شکوک و شبہات کی صورت میں سی سی ڈی تھانہ جات،دفاتریاہمارے کمپلینٹ نمبر 03041219999پراطلاع دیں ۔آپ کی اطلاع ہمارے لیے کارآ مدثابت ہو گی۔

عوام کے جان و مال کا تحفظ اور درست معلومات کی ترسیل جس سے عوام الناس دھوکہ دہی/نوسربازی سے بچ سکیں سی سی ڈی کی اولین ذمہ داری ہے۔

*کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن*

Address

Vehari

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CCD Vehari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share