31/07/2026
ہم نہیں، ہمارے کام بولیں گے
اہلیانِ شہر کوتانی کے لیے بڑی خوشخبری!
تاریخ گواہ ہے کہ سابق امیدوارِ صوبائی اسمبلی، فخرِ وہوا، محسنِ عوام سردار اعجاز الرحمن خان کھتران نے کبھی اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔ عوامی خدمت ہمیشہ ان کی سیاست کا محور رہی ہے، اور ہر مشکل گھڑی میں وہ اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ آج بھی ان کی انتھک محنت، مسلسل جدوجہد اور خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں حکومتِ پنجاب، محترمہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی جانب سے کوتانی فلٹریشن پلانٹ کو دوبارہ منظور کرتے ہوئے فوری طور پر فعال کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس اہم منصوبے کی بحالی سے اہلِ کوتانی کو صاف، شفاف اور بیماریوں سے محفوظ پینے کا پانی میسر آئے گا، جبکہ برسوں سے درپیش صاف پانی کے مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔
سردار اعجاز الرحمن خان کھتران صرف ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ اپنی عوام کے حقیقی مسیحا ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کا ہر مسئلہ ان کی اولین ترجیح ہے، اور وہ ہر دروازے پر اپنی عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔
اہلِ علاقہ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب، محترمہ مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور بالخصوص سردار اعجاز الرحمن خان کھتران کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت اور مسلسل جدوجہد سے علاقے میں ترقی کا سفر مزید تیزی سے جاری رہے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
قیادت وہی جو وعدوں سے نہیں، کردار، خدمت اور عملی اقدامات سے پہچانی جائے۔