Malik Taimoor

Malik Taimoor President Pti North punjab
Ex- Minister for Sports & Youth Affairs and
Culture Punjab.

Malik Taimoor Masood son of Malik Masood Akbar was born on September 21, 1977 at Wah Cantt, Rawalpindi. After obtaining his early education from Lawrence College, Ghora Gali Murree, he graduated from University of the Punjab, Lahore and obtained the degree of MBA from COMSATS Institute of Information Technology, Wah Campus. A businessman, who remained Member, Provincial Assembly of the Punjab duri

ng 2013-18 and has returned to the Punjab Assembly for the second consecutive term in General Elections 2018 and is functioning as Parliamentary Secretary for Housing, Urban Development & Public Health Engineering.

5 اگست کو سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے ناجائز اغواء کے خلاف نکلیں اور آواز اٹھائیں...
05/08/2026

5 اگست کو سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے ناجائز اغواء کے خلاف نکلیں اور آواز اٹھائیں...

راولپنڈی میں پولیس گردی عروج پر ہے !! میں ان تمام کارکنان عہدیداران کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتا ہوںان کارکنان کا قصور...
04/08/2026

راولپنڈی میں پولیس گردی عروج پر ہے !! میں ان تمام کارکنان عہدیداران کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتا ہوں
ان کارکنان کا قصور آخر کیا ہے؟ کیا ان کا قصور اپنے لیڈر عمران خان سے وفا کرنا ہے؟ ظلم اور بربریت کی پچھلے 3 سال سے اب تک انتہا کردی گئی ہے بہت جلد یہ نظام اپنے منتقی انجام کو پہنچنے والا ہے !!!.

صدر پوٹھوہار ٹاؤن حیدر مہدی راجہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ عتیب کو گزشتہ تین دن سے زیرِ حراست رکھا گیا، اور آج انہیں ...
03/08/2026

صدر پوٹھوہار ٹاؤن حیدر مہدی راجہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ عتیب کو گزشتہ تین دن سے زیرِ حراست رکھا گیا، اور آج انہیں دو سال پرانی 24 نومبر کی ایف آئی آر میں نامزد کرکے 14 دن کی شناخت پریڈ پر اٹک جیل بھیج دیا گیا۔
ہم اپنے بہادر ساتھیوں کی اس گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے،

صدر شمالی پنجاب پاکستان تحریک انصاف ملک تیمور مسعود اکبر کی گزشتہ روز ٹانک دہشتگردی واقعہ میں شہید ہونے والے نوجوان ضیاء...
26/07/2026

صدر شمالی پنجاب پاکستان تحریک انصاف ملک تیمور مسعود اکبر کی گزشتہ روز ٹانک دہشتگردی واقعہ میں شہید ہونے والے نوجوان ضیاء انور کے گھر آمد
شہید ضیاء انور کے والد صوفی انور صاحب کے ساتھ ملاقات
شہید ضیاء انور نے بہترین انداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کیا
اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین !

ٹیکسلاصدر شمالی پنجاب پاکستان تحریک انصاف ملک تیمور مسعود نے اپنے حلقہ ٹیکسلا واہ میں سٹریٹ مومنٹ کا آغاز کیایونین کونسل...
25/07/2026

ٹیکسلا
صدر شمالی پنجاب پاکستان تحریک انصاف ملک تیمور مسعود نے اپنے حلقہ ٹیکسلا واہ میں سٹریٹ مومنٹ کا آغاز کیا
یونین کونسل واہ اور یونین کونسل لب ٹھٹھو میں مختلف مقامات پر میٹنگز اور پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات چیت !
اس موقع پر عوامی ایم پی اے سعد علی خان ،سابق ناظم یونین کونسل واہ حاجی منیر جلال ، حاجی محبوب ،ملک شیر خان موہڑہ چوک ،سردار ریاض لب ٹھٹھو ،اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی

24/07/2026

ضلع اٹک
شمالی پنجاب
صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی فوری رہائی اور جاری اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ضلع اٹک کے پارلیمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز، ضلعی و تحصیل تنظیموں کے عہدیداران کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ٹکٹ ہولڈرز میجر طاہر صادق، ملک جمشید، سردار محمد علی (ایم پی اے)، ضلعی صدر و ایم پی اے قاضی احمد اکبر، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عاصر اور ضلع و تحصیل اٹک کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم، تنظیمی فعالیت، کارکنوں کی مؤثر متحرک سازی اور آئندہ تحریک کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن سردار منصور عباسی، سینئر نائب صدر شمالی پنجاب ملک یاسر پتوالی اور نائب صدر شمالی پنجاب ملک عظیم بھی موجود تھے۔

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی فوری رہائی، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے لیے جاری تحریک کو مزید منظم، مؤثر اور بھرپور انداز میں آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ عوامی رابطہ مہم کو ہر سطح پر مزید فعال بنا کر کارکنوں کو متحد اور متحرک رکھا جائے گا

23/07/2026

پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اور رکن پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی نعیم حیدر پنجوتھہ کی موجودگی میں چکوال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری ریاض، چوہدری سلطان، چوہدری حیدر، چوہدری عاقب، چوہدری قاسم اور ان کے پورے گروپ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

بعد ازاں صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی فوری رہائی اور جاری اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے ضلع و تحصیل چکوال کے عہدیداران کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کی، جس میں عوامی رابطہ مہم، تنظیمی فعالیت، کارکنوں کی مؤثر متحرک سازی اور آئندہ تحریک کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر شمالی پنجاب ملک یاسر پتوالی ،نائب صدر شمالی پنجاب ملک عظیم، نائب صدر شمالی پنجاب پروین رحمانی، صدر ضلع چکوال چوہدری علی ناصر بھٹی، ضلعی جنرل سیکرٹری اٹک ملک عاصر بھی موجود تھے۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی فوری رہائی، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے لیے جاری تحریک کو مزید مؤثر، منظم اور بھرپور انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

16/07/2026

اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے ضلع راولپنڈی کی تحصیل کینٹ ٹاؤن کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود , ضلعی صدر چوہدری امیر افضل اور ضلعی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عاقل خان نے کی۔
اجلاس میں تمام تحصیلوں کی تنظیمی کارکردگی، تنظیمِ نو، عوامی رابطہ مہم اور آئندہ اسٹریٹ موومنٹ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیمی امور کو مزید مؤثر بنانے، کارکنوں کو متحرک کرنے اور عوامی سطح پر رابطوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

13/07/2026

پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی فوری رہائی، علاج کے لیے ہسپتال منتقلی اور جاری عوامی جدوجہد و اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے ٹکٹ ہولڈرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی میزبانی عوامی ایم پی اے سعد علی خان نے کی، جبکہ قائد عمران خان کے سیاسی مشیر امجد خان نیازی اور صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، اسٹریٹ موومنٹ کی آئندہ حکمتِ عملی، عوامی رابطہ مہم، کارکنوں کی مؤثر متحرک سازی، تنظیمی ہم آہنگی اور آنے والے مرحلے کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائد عمران خان کا پیغام اور بیانیہ ہر گھر تک پہنچایا جائے گا، عوام کو مزید منظم اور متحرک کیا جائے گا، اور ہر پرامن، آئینی و جمہوری جدوجہد میں بھرپور اور منظم کردار ادا کیا جائے گا۔

ان شاء اللہ، حقیقی جمہوریت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد اتحاد، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے ساتھ جاری رہے گی۔

Address

Public Secretariate A-25 Uppal Chock Quaid Avenue Wahcantt
Wah
47040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Taimoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Malik Taimoor:

Shortcuts

Share