21/07/2026
📢 لوئر اورکزئی میں کھلی کچہری کے دوران خصوصی افراد کے مسائل حکومت کے سامنے پیش
آج لوئر اورکزئی میں منعقدہ کھلی کچہری میں اسپیشل پرسن ویلفیئر فاؤنڈیشن، ضلع اورکزئی نے خصوصی افراد (معذور افراد) کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل اور جائز مطالبات متعلقہ حکام کے سامنے بھرپور انداز میں پیش کیے۔
اس موقع پر خصوصی تعلیم، ملازمت کے کوٹے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وہیل چیئر، بیساکھیوں، طبی سہولیات، ووکیشنل ٹریننگ، انٹرن شپ اور دیگر بنیادی حقوق کے حوالے سے آواز بلند کی گئی۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم بار بار احتجاج کرتے ہیں، پریس کانفرنس کرتے ہیں، کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل پیش کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود خصوصی افراد کو آج بھی ان کے بنیادی اور قانونی حقوق پوری طرح نہیں مل رہے۔
✊ ہم حکومتِ خیبر پختونخوا اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خصوصی افراد کے مسائل کو محض سننے تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ ان کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہر خصوصی فرد کو اس کا جائز حق نہیں مل جاتا۔
اسپیشل پرسن ویلفیئر فاؤنڈیشن، ضلع اورکزئی