جرپال ویلفیئر ٹرسٹ Jarpal Welfare Trust

جرپال ویلفیئر ٹرسٹ  Jarpal Welfare Trust افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا
♥️🇵🇰 پاکستان زندہ باد 🇵🇰♥️

نماز عیدالفطر جرپال مرکزی عیدگاہ میں صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔تمام اہلِ علاقہ سے بروقت شرکت کی گزارش ہے۔جزاکم اللہ خی...
17/03/2026

نماز عیدالفطر جرپال مرکزی عیدگاہ میں صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام اہلِ علاقہ سے بروقت شرکت کی گزارش ہے۔جزاکم اللہ خیراً 🌙

11/02/2026

جرپال تالاب کی 36 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ، کالونی قائم
مبینہ طور پر سیاسی شخصیات کے فوکل پرسنز ملوث، سرکاری فنڈز سے گلیاں بھی تعمیر
ظفروال (تحصیل رپورٹر: میاں زاہد ادریس)
موضع جرپال (بڑا پنڈ) میں واقع تقریباً 36 کنال پر مشتمل سرکاری تالاب کی اراضی مبینہ طور پر قبضہ مافیا کی نذر ہو گئی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق بااثر عناصر نے تالاب پر قبضہ کر کے نہ صرف اسے پلاٹوں میں تقسیم کیا بلکہ مختلف افراد کو فروخت بھی کر دیا ہے۔
مقامی شہریوں کا الزام ہے کہ اس سارے معاملے میں حلقہ کے ایک ایم پی اے اور ایم این اے کے مبینہ فوکل پرسنز کا کردار بھی سامنے آ رہا ہے، جن کی سرپرستی میں تالاب کی سرکاری زمین پر باقاعدہ کالونی قائم کر دی گئی۔ حیران کن طور پر اس جگہ پر سرکاری فنڈنگ کے ذریعے گلیاں بھی تعمیر کی گئیں، جس سے معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔
اہلِ دیہہ جرپال کا کہنا ہے کہ یہ تالاب برسوں سے بارشی پانی کے ذخیرے اور نکاسی کا قدرتی ذریعہ تھا۔ قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے باعث نہ صرف ماحولیاتی توازن متاثر ہو رہا ہے بلکہ بارش کے دنوں میں پانی جمع ہونے سے قریبی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دیہہ کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر نارووال اور اسسٹنٹ کمشنر ظفروال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کی واگزاری، غیر قانونی پلاٹنگ کی منسوخی اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔
اہلِ علاقہ نے خبردار کیا کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

24/01/2026

ہر مسکراہٹ میں خلوص نہیں پہچان لو اے عورت
باپ، بھائی، شوہر، بیٹا—یہی ہیں اصل ڈھال، اصل قوت

Address

District Narowal
Zafarwal
�ہماٹھاتےہیںچراغِامیدہرگھرکےلیے یہسفرہےانسانیتکیبھلائیکےلیے

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جرپال ویلفیئر ٹرسٹ Jarpal Welfare Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to جرپال ویلفیئر ٹرسٹ Jarpal Welfare Trust:

Shortcuts

Share