PPP ZHOB

PPP ZHOB PPP Zhob page is a platform open to all the people of Zhob. This page will promote the Pakistan people’s party activities.

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات پی پی پی میں ...
31/05/2022

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات پی پی پی میں شامل

کراچی: سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سردار نور بنگلزئی، سردار رب نواز کرد، نوابزادہ شاہزین خان شاہوانی ودیگر کی پی پی پی میں شمولیت

کراچی: صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد سردار اورنگزیب رخشانی، میر شبیر بنگلزئی، میر قادر بخش بنگلزئی، آغا اورنگزیب پٹھان ودیگر بھی پی پی پی میں شامل

پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی ص...
29/04/2022

پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِ صدارت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماوَں کی ہابرڈ بیٹھک

ہائبرڈ اجلاس میں میر چنگیز خان جمالی، صابر علی بلوچ، نواب ثناء اللہ زہری، علی مدد جتک، نواب محمد خان شاہوانی اور باز محمد کھیتران شریک ہوئے

اجلاس میں سردار سربلند خان جوگیزئی، ثناء اللہ جتک، حسن علی جمالی، غزالہ گولو سمیت ڈویژنل و ضلعی صدور نے بھی حصہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر میر اعجاز حسین جکھرانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے

اجلاس کے دوران بلوچستان میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

امیدواروں کے ناموں سے لے کر ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیئے حکمت عملی مرتب دی گئی

عوامی لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے ذریعے بلوچستان کے عوام اپنا فیصلہ پہلے ہی سنا چکے: فریال تالپور

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے: فریال تالپور

جیالوں کو صرف یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی ان کا جیتا ہوا الیکشن چوری نہ کرسکے: فریال تالپور

انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی بلوچستان کے بلدیاتی مسائل کے پائیدار حل کا آغاز ہوگا: فریال تالپور

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت سابق صدرِمملکت آصف علی زرداری کے آغازِ حقوق بلوچستان کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچائے گی: فریال تالپور

09/04/2022

‎صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

Asif Ali Zardari آصف علی زرداری------------------------------------------------بلوچ قبیلے زرداری  کے سردار جناب حاکم علی...
24/01/2022

Asif Ali Zardari
آصف علی زرداری
------------------------------------------------
بلوچ قبیلے زرداری کے سردار جناب حاکم علی زرداری سندھ کے ایک بڑے زمیندار تھے اور پہلے وہ خان عبدالولی خان کی نیشنل عوامی پارٹی سے سیاست میں حصہ لیتے رہے مگر 1970 سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے اور 70 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کا ایک ہی بیٹا ہے جس کا نام انہوں نے آصف علی زرداری رکھا۔ آصف زرداری ایک ہنس مکھ اور کھلنڈرے نوجوان تھے جنہیں گھُڑ سواری اور پولو کھیلنے کا بہت شوق تھا۔اس کے ساتھ ساتھ وہ اچھے لباس اور اچھے کھانوں کے بھی شوقین تھے۔ مشرقی اقدار کے حامل اس نوجوان نے اپنی شادی کا فیصلہ اپنی والدہ پر چھوڑ رکھا تھا اور اتفاقاً ان کی شادی مشرقی اقدار کی حامل مشہور سیاست دان، سابق صدر، سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے بانی چیئرمین جناب ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی بینظیر بھٹو، جو خود بھی ایک سیاستدان تھیں ، سے ہوئی۔بینظیر نے بھی اپنی شادی کا فیصلہ اپنی والدہ پر چھوڑ رکھا تھا۔ اس شادی کے بعد اس کھلنڈرے نوجوان پر شہید بھٹو اور اس کے خاندان کے جانی دشمنوں نے ظلم کے پہاڑ توڑ دئے اور اس کو بھٹو کی بیٹی سے شادی کرنے کا مزہ چکھانے کیلئے مختلف قسم کے جھُوٹے مقدمات کے الزامات لگا کر گیارہ سال قید میں رکھا مگر آفرین ہے اس شخص پر جس کا نام آصف علی زرداری ہے اس نے ہنس کھیل کر ان بے سروپا مقدمات کا سامنا کیا اور اپنی بیوی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شرمندہ نہیں ہونے دیا۔ یہ تصویر میں نے 1985 میں ریس کورس گراؤنڈ میں ہونے والے ایک پولو میچ میں بنائی تھی جس میں آصف زرداری کراچی کی چار رکنی پولو ٹیم کے ایک کھلاڑی تھے۔ یہ میچ ان کی ٹیم نے جیت لیا تھا اور ہالینڈ کی سفیر اس میچ کی مہمانِ خصوصی تھیں جنہوں نے بعد ازاں جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا تھا۔ ہالینڈ کی پولو ٹیم بھی پاکستان کی پولو ٹیم کی طرح ایک مصبوط ٹیم گنی جاتی ہے۔یہ تصویر زرداری صاحب اور محترمہ بینظیر بھٹو کی منگنی سے پہلے کی ہے اور اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ جس آدمی کی تصویر میں کپ لیتے ہوئے بنا رہا ہوں وہ ہمارا دولہا بھائی ہو جائے گا۔ اللہ آصف ذرداری صاحب اور ان کے بچوں کو سلامت رکھے آمین ۔
copy

15/01/2022
ہمیں بتایا گیا کہ میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان جہاندیدہ سیاست دان ہیں اور بلاول بھٹو انڈر ٹریننگ مگر جب بلاول ب...
14/01/2022

ہمیں بتایا گیا کہ میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان جہاندیدہ سیاست دان ہیں اور بلاول بھٹو انڈر ٹریننگ مگر جب بلاول بھٹو نے 27 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تو جہاندیدہ سیاست دان مولانا فضل الرحمان اور میاں نواز شریف کی سیاسی ناپختگی سامنے آئی اور بلاول بھٹو سیاست کی ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان رہنے کے اپنے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کامیاب نظر آئے۔

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دے کر لانگ مارچ کرو، بلاول بھٹو نے کہا کہ اسمبلیوں کے میدان کو خالی نہ چھوڑو اور آج بلاول بھٹو کا بیانیہ جیت گیا، ن لیگ اور جے یو آئی نہ مارچ کرسکی اور نہ استعفے دے سکی، پی ڈی ایم نے اپنے لانگ مارچ کی تاریخ 23 مارچ رکھی جو عملاً ممکن نہیں کیونکہ اس دن اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریب ہے، اگر یہ تاریخ آگے بڑھتی ہے تو چند دنوں بعد رمضان ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف نے کہا کہ 27 فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی تاریخ حقیقی ہے، ن لیگ کے رہنما مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ اپنا لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح ن لیگ بلاول بھٹو کے اسمبلیوں میں جدوجہد کے بیانئے کو بھی تسلیم کرچکی ہے کہ تحریک عدم اعتماد آنا چاہئیے اور گزشتہ روز احسن اقبال نے کہا کہ بال بلاول بھٹو کے کورٹ میں ہے، وہ جب تحریک عدم اعتماد لانا چاہیں گے، ہم ساتھ دیں گے۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی چند نشستیں جیتنے کے بعد اب تو مولانا فضل الرحمان بھی اپنے استعفوں کے مؤقف سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، کاش یہ بزرگ سیاست دان پہلے ہی ایک نوجوان سیاست دان کی بات کو سمجھ لیتے تو اب تک عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہوتا، عوام نے جتنے دن مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی نااہلی کا سامنا کیا، اس کے ذمہ دار ملک کے نام نہاد جہاندیدہ بزرگ سیاست دان ہیں، بلاول بھٹو ہی ملکی سیاست کے روحِ رواں ہیں، یہی حقیقی داؤ پیچ سے واقف ہیں اور ایک ایسا وژن رکھتے ہیں جو بزرگ سیاست دانوں کو مہینوں بعد سمجھ آتا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی امیدوار کی برتری کے حوا...
21/05/2021

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی امیدوار کی برتری کے حوالے سے پیغام

پاکستان پیپلزپارٹی نے 123 پولنگ اسٹیشنز سے 122 پر فتح حاصل کرچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 46 ہزار 37 ووٹ حاصل کئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے بدین کے ضمنی انتخاب میں 410 ووٹ حاصل کئے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جے یو آئی کے امیدوار نے بدین کے ضمنی انتخاب میں چھ ہزار 342 ووٹ حاصل کئے ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو

بدین میں تیروں کی بارش، جئے بھٹو، جئے بے نظیر، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

Badin main teeron ki barish! Jiye Bhutto Benazir!

18/05/2021

عالمی بینک کی جانب سے دنیا میں سماجی تحفظ کے چار بڑے منصوبوں میں "احساس کفالت پروگرام" کو شامل کرنے کا معاملہ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی ٹویٹ پر اپنا ردعمل دے کر وزیراعظم کی اصلاح کردی

عمران خان نے احساس کفالت پروگرام لکھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوابی ٹویٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لکھ دیا

احساس کفالت پروگرام موجودہ جاری بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی ازسر نو کی گئی برانڈنگ ہے

18/05/2021

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بزرگ خاتون رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

بیگم نسیم ولی خان کی رحلت جمہوریت کے لیئے جدوجہد کے ایک ناقابلِ فراموش باب کا اختتام ہے: بلاول بھٹو زرداری

بیگم نسیم ولی خان ایک نڈر، ترقی پسند اور باوقار خاتون رہنما تھیں: بلاول بھٹو زرداری

مرحومہ کے جمہوریت اور چھوٹے صوبوں کے حقوق کے متعلق سوچ ہمیشہ واضح و قابلِ ستائش رہی: بلاول بھٹو زرداری

بیگم نسیم ولی خان ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران بیگم بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تھیں: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری

دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے: بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

13/05/2021

Eid Mubarak .!

Address

Zhob
85200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP ZHOB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share