Governor Fan

Governor Fan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Governor Fan, Political organisation, Zhob.

20/08/2026

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل 💞

18/08/2026

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل 🥀✌️

*گورنر بلوچستان کا ہوسٹن شہر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب ... اپنے وطن سے ہزاروں میل دور ہونے اور پردیسی کی مصروف ترین ز...
16/08/2026

*گورنر بلوچستان کا ہوسٹن شہر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب ... اپنے وطن سے ہزاروں میل دور ہونے اور پردیسی کی مصروف ترین زندگی گزارنے کے باوجود پاکستان کی محبت آپ کے دلوں میں اسی طرح زندہ ہے جس پر تمام منتظمین اور تقریب میں شریک ہر فرد خراجِ تحسین کا مستحق ہے۔ گورنر مندوخیل کو امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شاندار عشائیہ دیا گیا*

نیویارک 16 اگست: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے امریکہ کے سرکاری دورے کے موقع پر گزشتہ رات ہوسٹن شہر جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آباد تمام پاکستانیوں اور پاکستانی ڈائسپورا کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد دی۔ وطنِ عزیز سے ہزاروں میل دور رہنے کے باوجود آپ کے دلوں میں پاکستان کی محبت اور جذبہ حب الوطنی میں کوئی کمی نہیں آئی جو یقیناً قابلِ تحسین ہے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل شہرت یافتہ پاکستانی بزنس مین تنویر احمد، طاہر بھٹی، ڈاکٹر آصف قدیر اور میکسم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عذیر حسن سمیت مردوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں یوتھ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ "یوتھ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ" میں شرکت کیلئے آیا جہاں ہم نے پاکستان بھر کے نوجوانوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا۔ مجھے امید ہے کہ اس عالمی پلیٹ فارم پر ہونے والی ہماری کوششوں کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ ہوسٹن شہر میں پاکستانی کمیونٹی بالخصوص پاکستانی کاروباری حضرات اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ آپ نہ صرف اپنی محنت اور کامیابیوں کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ وطنِ عزیز کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور مضبوطی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر، مقامی سرمایہ کاروں اور اوورسیز پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں کی مالی معاونت کرتے ہیں بلکہ ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ ان کی مہارت، تجربہ، سرمایہ کاری اور عالمی کاروباری روابط بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں آپ سے بڑی امیدیں اور توقعات وابستہ ہیں۔ میری خواہش ہے کہ آپ پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے سرمایہ، تجربے اور کاروباری صلاحیتوں کو وطنِ عزیز کی پیداواری معیشت سے جوڑنے کیلئے بروئے کار لائیں۔ بالخصوص امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کا تعاون پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ہمیں امید ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ آخر گورنربلوچستان نے اپنے وطن سے ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود پاکستان کی محبت آپ کے دلوں میں اسی طرح زندہ ہے جس پر تمام منتظمین اور تقریب میں شریک ہر فرد خراجِ تحسین کا مستحق ہے۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہوسٹن شہر کے سنڈی محل بینکوئٹ ہال میں آمد پر پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیے میں گورنر جعفرخان مندوخیل نے فرداً فرداً تمام معزز مہمانوں سے ملاقات کی، ان سے خیالات کا تبادلہ کیا اور شرکاء نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔ عشائیہ کا اہتمام خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوا جس میں پاکستان اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان روابط اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔

.......لفافہ صحافی کی حقیقت عوام کی عدالت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک دعوت نامے نے آپ کی پوری کہانی کا پول کھول دیاعمران ریاض صاح...
15/08/2026

.......لفافہ صحافی کی حقیقت عوام کی عدالت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دعوت نامے نے آپ کی پوری کہانی کا پول کھول دیا
عمران ریاض صاحب!
آپ نے بڑے اعتماد سے یہ تاثر دیا کہ ایک ’ ’ گورنر بلوچستان ‘‘ کو حکومت نے امریکہ بھیج دیا۔
مگر مسئلہ یہ ہے کہ دعوت نامہ موجود ہے، اور وہ آپ کی کہانی سے بالکل مختلف کہانی سنا رہا ہے۔
یکم اگست 2026 کو International Organization of Youth (IOY) کی جانب سے جاری کیا گیا باقاعدہ دعوت نامہ صاف الفاظ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کو Youth & AI Summit سے خطاب کے لیے مدعو کرتا ہے۔
یعنی جنہیں آپ نے ’’حکومت کی طرف سے بھیجا گیا‘‘ قرار دیا، انہیں دراصل ایک بین الاقوامی تنظیم نے عالمی فورم پر خطاب کے لیے مدعو کیا تھا۔
اور دعوت کی وجہ بھی دعوت نامے میں لکھی ہوئی ہے:
“distinguished leadership as Governor of Balochistan”
یعنی دعوت کسی ذاتی سیر و تفریح، سیاسی جلسے یا حکومتی نمائش کے لیے نہیں تھی؛ بلکہ گورنر بلوچستان کی منصبی حیثیت، قیادت اور نوجوانوں سے متعلق کردار کی بنیاد پر تھی۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ گورنر بلوچستان صوبے کی گیارہ جامعات کے چانسلر ہیں اور نوجوانوں، اعلیٰ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے براہِ راست وابستہ ہیں۔ بلوچستان یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق اقدامات بھی اسی تعلیمی و ٹیکنالوجی وژن کا حصہ ہیں۔
تو پھر Youth & AI Summit میں ان کی شرکت کو ’’ستر سالہ بابے کو حکومت نے بھیج دیا‘‘ کہنا کس صحافتی معیار کے تحت درست قرار دیا جائے؟
عمران ریاض صاحب، تنقید ضرور کریں، اختلاف بھی کریں، سوال بھی اٹھائیں—مگر دستاویز کو نظرانداز کرکے اپنی مرضی کی کہانی بنانا صحافت نہیں، تاثر سازی ہے۔
اور عمر پر طنز؟
کسی عالمی فورم پر کسی شخصیت کی قدر اس کے عمر کے ہندسے سے نہیں، اس کے تجربے، منصب اور کردار سے ہوتی ہے۔
بس ایک چھوٹی سی گزارش ہے:
اگلی بار خبر سنانے سے پہلے دعوت نامہ بھی پڑھ لیجیے گا، صاحب۔
کیونکہ کبھی کبھی ایک صفحہ ہی پوری کہانی کا پول کھول دیتا ہے۔

🌹 علم کے چراغ، بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید 🌹...........دس دانش اسکولز کا عظیم علمی تحفہ...................وزیراعظم پ...
09/08/2026

🌹 علم کے چراغ، بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید 🌹...........دس دانش اسکولز کا عظیم علمی تحفہ...................
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا بلوچستان کے لیے ایک ایسا انقلابی اقدام جو آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے کی بنیاد بنے گا۔
قوموں کی تقدیر بدلنے کا سب سے مؤثر راستہ تعلیم ہے، اور بلوچستان کے بچوں کے لیے دس دانش اسکولز کا قیام اسی روشن فکر اور دوراندیش تصور کی عملی تعبیر ہے۔ یہ اسکولز محض درس گاہیں نہیں بلکہ علم، ہنر، کردار اور امید کے وہ مراکز ہوں گے جہاں بلوچستان کے باصلاحیت اور مستحق بچے اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا یہ اقدام بلوچستان کے ان علاقوں تک معیاری تعلیم کی روشنی پہنچانے کی ایک سنجیدہ اور قابلِ تحسین کاوش ہے جہاں تعلیمی مواقع محدود رہے ہیں۔ اس عظیم منصوبے کے ثمرات نہ صرف آج کے طلبہ بلکہ آنے والی نسلوں تک پہنچیں گے اور بلوچستان کے تعلیمی منظرنامے پر اس کے دوررس اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
اسی عظیم تعلیمی اقدام پر اظہارِ تشکر اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گورنر ہاؤس میں گورنر بلوچستان کی صدارت میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں دانش اسکولز کے قیام کو بلوچستان کے تعلیمی مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے اس بصیرت افروز اقدام کو بھرپور سراہا گیا۔
یہ وہ سرمایۂ علم ہے جو عمارتوں سے کہیں بڑھ کر نسلوں کی تعمیر کرے گا؛ وہ چراغ ہے جو بلوچستان کے دوردراز گوشوں میں علم کی روشنی پھیلائے گا؛ اور وہ قدم ہے جو ایک زیادہ تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور روشن بلوچستان کی جانب سفر کو مہمیز دے گا۔
دس دانش اسکولز — علم کی روشنی سے بلوچستان کے روشن مستقبل تک۔

05/08/2026

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر پر تفصیلی بات چیت

ترقی کا سفر گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کے ساتھ 💞💞
29/07/2026

ترقی کا سفر گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل کے ساتھ
💞💞

📚 گورنر مندوخیل کی تعلیم دوستی کا ایک اور روشن ثبوت🌹گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ناصر آباد ژوب🌹تعلیم کسی بھی قوم کی ت...
28/07/2026

📚 گورنر مندوخیل کی تعلیم دوستی کا ایک اور روشن ثبوت
🌹گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول ناصر آباد ژوب🌹
تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیادی ضمانت ہے، جبکہ بچیوں کی تعلیم ایک مضبوط، بااختیار اور مہذب معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول، ناصر آباد اس عزم کی ایک روشن مثال ہے، جہاں 1,500 سے زائد طالبات زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو رہی ہیں۔ یہ ادارہ صرف تعلیم ہی فراہم نہیں کر رہا بلکہ بلوچستان کی بیٹیوں کو خوداعتمادی، شعور اور روشن مستقبل کی بنیاد بھی مہیا کر رہا ہے۔
اس ادارے سے فارغ التحصیل سینکڑوں طالبات آج مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے فرائض دیانت داری اور ذمہ داری سے انجام دے رہی ہیں بلکہ باوقار روزگار کے ذریعے رزقِ حلال بھی کما رہی ہیں، جو ان کے اہلِ خانہ کی خوشحالی اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا وژن ہے کہ بلوچستان کی ہر بیٹی کو معیاری تعلیم، مساوی مواقع اور آگے بڑھنے کا حق ملے، کیونکہ تعلیم یافتہ خواتین ہی ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کی ضمانت ہیں۔
خوشحال بلوچستان، ہمارا مشن۔

Address

Zhob
85200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Governor Fan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share