01/09/2026
زیارت یکم ستمبر 2026
ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد مستوئی، ڈسٹرکٹ پولیو افسر ڈاکٹر شہباز ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر شہباز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ زیارت میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر کو شروع ہوگی اور 24ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پولیو فری پاکستان ہمارا وژن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی پولیو کے قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگی۔ والدین کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔