مذاکرات کی کامیابی یقیناً خوش آئند امر ہے۔ امن، مکالمے اور اعتماد کو موقع دینا شعور، بصیرت اور حوصلے کی علامت ہے۔
تاہم نہ جانے کیوں دل آج شہداء کے غم سے بوجھل ہے۔ کاش یہ معاہدہ پہلے ہو جاتا تو شاید کئی زخموں کی شدت کم ہو سکتی تھی۔
خیر، امید ہے کہ فریقین اس تجربے سے سیکھتے ہوئے اصلاحِ احوال کی سمت بڑھیں گے اور ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے اجتناب کریں گے۔
اللّٰہ ہمارے وطن، اس کے باسیوں اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔
اب تقدیر کے اوراق نئے رنگ لکھیں گے
یہ عوامی جنون ہر حساب بدل دیں گے
02/10/2025
راولاکوٹ سے نکلنے والا قافلہ مظفر اباد کی طرف رواں دواں۔۔۔۔۔
عوامی مزاحمت زندہ باد
01/10/2025
شکریہ حامد میر صاحب
اللہ پاک آپکو سلامت رکھے آمین
01/10/2025
اورسیز کشمیری ایکشن کمیٹی کے چاٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت کرتے ہیں ۔ کیونکہ اس میں ہمارے حقوق کے حصول اور تحفظ کی بات کی جا رہی ہے ۔ ایکشن کمیٹی اور آزاد کشمیر کی عام عوام نہ تو پاکستان کے خلاف ہے نہ پاکستانی اداروں کے خلاف ہے اور نہ ہی ریاست کی بقا کے لیے خطرہ ہے اور نہ ہی بھارتی سازش کا حصہ ہے ۔
ایکشن کمیٹی کے خلاف وہی لوگ ہیں جو ریاستی وسائل لوٹ کر اپنے ذاتی مفادات محفوظ کر رہے ہیں۔ یہی طبقہ اس تحریک کو بھارتی سازش پاکستان مخالف اور فوج مخالف کہہ کر اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ بلکے یہ پاکستانی اداروں کو آزاد کشمیر کی عوام کے خلاف غلط استعمال کر رہا ہے ۔ جس سے نفرتیں پروان چڑھیں گی
01/10/2025
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اب پانی سر سے گزر چکا ہے،
اس وقت آپ سمیت تمام اوورسیز کشمیری صرف ایک کام کردیں تو اگلے دو گھنٹے کے اندر سارا مسلہ نمٹ جائے گا۔
خود بھی اور اپنے تمام تعلق داروں کو بول دیں کہ اب سے کوئی زر مبادلہ ڈالر پاؤنڈ ریال درھم دیناڑ نہیں بھیجیں گے، جب تک تمام معاملات سیٹل نہیں ہوتے۔ غضب خدا کا،
ہمارے ہی لوگوں کے پیسے سے آج ہم پر گولیاں برس رہی ہیں۔
خدارا آگے آئیں اور اپنے طور پر اس حوالے سے کوشش کریں
30/09/2025
راستے ایسے کھولے جاتے ہیں ۔ 💪
جو مشینری راستے بند کرنے کے لئے استعمال کی گئی وہی قبضے میں لیکر رکاوٹیں پار کرتے ہوئے ہم مظفرآباد شہر میں پہنچ چکے ہیں ۔
30/09/2025
ھم روک رہیں ظلم ستم کو کوئی آئے ہمارے ساتھ چلے
یہ راستہ عدل انصاف اور اشرافیہ کی مراعات کے خاتمے کا ہے
جو چائے ہمارے ساتھ چلے
Be the first to know and let us send you an email when Awami Action Committee"Oversease" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.