05/06/2026
عورت کے وہم تو دیکھو
کہتی ہے اپنی محبت سے
مرد کو بدل دوں گی۔
حالانکہ مرد اگر بدلنا چاہے
تو ایک عورت کی خاموشی بھی
اُسے بدل دیتی ہے،
اور اگر نہ بدلنا چاہے
تو کسی کی محبت، وفا
آنسو یا دعائیں بھی
اُس پر اثر نہیں کرتیں۔
عورت محبت میں
بہت کچھ برداشت کر لیتی ہے،
رو کر بھی مسکرا دیتی ہے،
نظر انداز ہو کر بھی
رشتہ نبھاتی رہتی ہے،
کیونکہ اُسے یقین ہوتا ہے
کہ ایک دن اُس کی محبت
سامنے والے کے دل میں
احساس جگا دے گی۔
مگر کچھ مرد
محبت کے عادی نہیں ہوتے،
وہ صرف توجہ کے عادی ہوتے ہیں۔
جب تک عورت جھکتی رہتی ہے
وہ رہتے ہیں،
اور جیسے ہی عورت
اپنی عزتِ نفس سنبھال لے
وہ بدل جاتے ہیں
پھر عورت کو سمجھ آتا ہے
کہ محبت کسی کو بدل نہیں سکتی
جب تک وہ خود
بدلنا نہ چاہے۔
کیونکہ زبردستی نبھائے گئے رشتے
صرف دل تھکاتے ہیں،
زندگی نہیں سنوارتے
اور سب سے زیادہ تکلیف
تب ہوتی ہے
جب عورت اپنی پوری وفاداری
اپنا سکون
اپنی نیند
اپنی خوشی
سب کچھ قربان کر دے
اور بدلے میں اُسے
صرف بےقدری ملے۔
پھر ایک وقت آتا ہے
جب وہی عورت
جو کسی کے لیے
دن رات دعا مانگتی تھی
خاموش ہو جاتی ہے۔
وہ لڑنا چھوڑ دیتی ہے،
منانا چھوڑ دیتی ہے،
اور دل سے اُترے ہوئے شخص کو
واپس بلانا بھی چھوڑ دیتی ہے۔
کیونکہ عورت جب ٹوٹتی ہے نا
تو آواز نہیں کرتی،
بس پہلے جیسی نہیں رہتی۔
ہیر ❤️🩹