GB True News HD

GB True News HD Follow our page for the latest news, cultural insights, music, and breathtaking explorations from Gilgit Baltistan.

This platform offers exclusive interviews,engaging podcasts,and exciting programs, bringing you closer to the region's beauty and culture.

01/09/2026

سکردو میں شاندار اجتماعی شادی کی تقریب

01/09/2026

سکردو ||
چئیرمین المیثم ویلفیئر ٹرسٹ کا اجتماع شادیوں کے حوالے سے جی بی ٹریو نیوز ایچ ڈی کو خصوصی انٹرویو

01/09/2026

سکردو 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد۔۔۔خصوصیرپورٹ (نجم الدین نیئر)
سکردو المیثم ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام مستحق خاندانوں کے لیے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پورے گلگت بلتستان سے تقریباً 50 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تقریب میں ضلع گانچھے کے آخری سرحدی گاؤں سیاچن سے لے کر گلگت شہر تک کے جوڑوں نے شرکت کی۔

سکردو۔۔۔ماروائے عدالت کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا، مرکزی انجمنِ امامیہ بلتستانگرفتار افراد کی رہائی نہ ہوئی ت...
01/09/2026

سکردو۔۔۔
ماروائے عدالت کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا، مرکزی انجمنِ امامیہ بلتستان

گرفتار افراد کی رہائی نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع ہوسکتا ہے۔ آغا باقر الحسینی کی زیر صدارت اہم اجلاس

سکردو(امامیہ مرکز نیوز)مرکزی انجمنِ امامیہ بلتستان کی کابینہ کا اہم اجلاس امامیہ مرکز بلتستان جامع مسجد سکردو میں صدر مرکزی انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص گلگت میں جاری احتجاج، گرفتاریوں اور مسنگ پرسنز کے مسئلے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات سے باخبر رہتے ہوئے بروقت اور مضبوط لائحہ عمل طے کیا جائے، خواہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مخالفت یا دباؤ کا سامنا ہو۔ اجلاس میں گلگت میں ہونے والے پرامن احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار افراد کو فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، بصورتِ دیگر انہیں فوری رہا کیا جائے۔ مرکزی انجمن امامیہ بلتستان نے واضح کیا کہ ماورائے عدالت کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا اور گلگت میں جاری پرامن احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ گرفتار افراد کو فوری طور پر عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ یا الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالتی کارروائی کا سامنا کرایا جائے، بصورتِ دیگر تمام گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا اور بے گناہ افراد کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔ مرکزی انجمنِ امامیہ بلتستان، انجمنِ امامیہ گلگت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ بلتستان کے عوام، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ پرامن رہیں، غیر متعلقہ اور اشتعال انگیز پیغامات پر کان نہ دھریں اور کسی بھی آئندہ لائحہ عمل کے لیے مرکزی انجمنِ امامیہ بلتستان کے باضابطہ اعلان کا انتظار کریں۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ بلتستان میں فی الحال کوئی سڑک یا شاہراہ بند نہیں کی جائے گی اور عوام نظم و ضبط اور امن و امان کو برقرار رکھیں۔

جاری کردہ:
ترجمان، مرکزی انجمن امامیہ بلتستان






29/08/2026

جشن میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم محفل حسینیہ بلوچ کویت نعت خواں || سید غضنفر رضوی

29/08/2026

جشن میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم محفل حسینیہ بلوچ کویت
نعت خواں || گوہر علی

29/08/2026

جشن میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم محفل حسینیہ بلوچ کویت
نعت خواں || امتیاز نجفی

29/08/2026

وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ کا آر ایچ کیو ہسپتال سکردو کا دورہ ۔۔
رپورٹ نجم الدین نیئر۔۔۔
سکردو ۔۔۔۔ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین آذر نے سابق صوبائی وزیرِ خزانہ و صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان (HODs) کے ہمراہ ریجنل ہیڈ کوارٹر (RHQ) ہسپتال سکردو کا تفصیلی دورہ کیا۔
آر ایچ کیو ہسپتال پہنچنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر آصف حسین اور ان کی ٹیم نے وزیرِ اعلیٰ اور معزز وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے حفیظ گلگتی کی ملاقات، تانگیر کے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانیگلگت: سوشل و پولیٹیکل ایکٹیوسٹ ...
28/08/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے حفیظ گلگتی کی ملاقات، تانگیر کے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

گلگت: سوشل و پولیٹیکل ایکٹیوسٹ اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع دیامر کے سیکریٹری اطلاعات حفیظ گلگتی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر حفیظ گلگتی نے تانگیر کے عوام کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور ترقیاتی امور سے متعلق وزیراعلیٰ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حفیظ گلگتی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد تانگیر کا دورہ کریں گے اور وہاں عوامی مسائل کا خود جائزہ لے کر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

حفیظ گلگتی نے وزیراعلیٰ کی جانب سے تانگیر کے دورے اور عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے تانگیر کے دیرینہ مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

28/08/2026

گرین ایچ کالج سکردو میں پروقار سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد ۔۔۔۔
خطیب ||| شیخ اشرف حسین تابانی۔۔

Address

15street
Dammam

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB True News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to GB True News HD:

Shortcuts

Share