14/06/2026
کراچی
14 جون 2026
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل
کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، شرجیل انعام میمن
ایم کیو سے پہلے والا کراچی میں دہشت اور خوف نہیں بلکہ زندگی کی خوشبو ہوتی تھی، شرجیل انعام میمن
ایم کیو ایم سے پہلے والا کراچی بھتہ خوری، کھالوں کے لئے قتل، بوری بند نعشیں، لسانی تعصب سے پاک تھا، شرجیل انعام میمن
عوام تاریخ سے ناواقف نہیں، جانتے ہیں کہ کس نے شہر کو امن دیا اور کس نے شہر کو بوری بند نعشیں دیں، شرجیل انعام میمن
کراچی کے مسائل شعبدہ بازیوں اور سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے حل کر رہے ہیں، شرجیل انعام میمن
سندھ حکومت نے کراچی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کیے، شرجیل انعام میمن
آج کراچی میں جو ترقی نظر آ رہی ہے وہ پاکستان پیپلز۔پارٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے، شرجیل انعام میمن
کراچی کی ترقی کا کریڈٹ اپنی جماعت کو دینے والوں کو کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں، شرجیل انعام میمن
کراچی نفرت و تقسیم کا نہیں بلکہ ترقی، امن اور اتحاد کا شہر اور منی پاکستان ہے، شرجیل انعام میمن
سندھ حکومت کراچی کے ہر شہری کی خدمت کے لیے پرعزم ہے، چاہے وہ کوئی بھی زبان یا سیاسی وابستگی رکھتا ہو، شرجیل انعام میمن