Think with Siddique Sial

Think with Siddique Sial ★ 𝐓𝐡𝐢𝐧𝐤 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐒𝐢𝐝𝐝𝐢𝐪𝐮𝐞 𝐒𝐢𝐚𝐥 ★
Construction Professional | Saudi Arabia 🇸🇦
Motivational Speaker | Life Lessons
Jhang, Punjab 🇵🇰 | Mehnat + Shukr

*إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے شورکوٹ کے معروف سماجی و کاروب...
27/09/2026

*إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ*

نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے شورکوٹ کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری آصف سروہی صاحب کے محترم سسر *ڈاکٹر خلیل احمد سروہی* جو ادائیگی عمرہ کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے، وہیں قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر *مسجد الحرام مکہ مکرمہ* میں ادا کی گئی اور تدفین *جنت المعلیٰ* میں کر دی گئی ہے۔

یہ بہت بڑی سعادت کی موت ہے کہ اللہ نے اپنے گھر بلا کر اپنے پاس بلا لیا۔

ہم اس دکھ کی گھڑی میں اپنے پیارے بھائی چوہدری آصف سروہی اور ان کی پوری فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اور آپ کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

مرحوم کی اجتماعی دعا ان کے بیٹے ایڈوکیٹ عمران خلیل کی عمرہ سے واپسی کے بعد ان کے آبائی شہر *شورکوٹ ککی نو* میں ہوگی، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

* *

---*این اے 110 - شورکوٹ، جھنگ**بورڈ سے نام مٹاؤ گے، دلوں سے کیسے مٹاؤ گے؟*حلقہ این اے 110 میں مسلم لیگ ن کے پنجاب صدر عل...
25/09/2026

---

*این اے 110 - شورکوٹ، جھنگ*

*بورڈ سے نام مٹاؤ گے، دلوں سے کیسے مٹاؤ گے؟*

حلقہ این اے 110 میں مسلم لیگ ن کے پنجاب صدر علماء و مشائخ ونگ *مولانا آصف معاویہ سیال* کے گورنمنٹ ترقیاتی کاموں والے بورڈز پر کچھ سیاسی عناصر نے رات کی تاریکی میں نام اور تصویر مٹانے کی بزدلانہ کوشش کی ہے۔

یاد رکھو!
بورڈ پر لکھا نام تو مٹ سکتا ہے، مگر جو نام غریب عوام کے دلوں پر لکھا گیا ہے اسے کون مٹائے گا؟

40 سال سے عوام کو دھوکہ دینے والے، پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لے کر غائب ہونے والے آج کہاں ہیں؟ ان کا ایک ترقیاتی کام بتا دو؟

ایک ہی دلیر مرد ہے جس نے اس حلقے سے فراڈ کی سیاست کو ختم کیا ہے۔

*مولانا آصف معاویہ سیال وہ نام ہے جس نے:*
آج گلیوں میں، سکولوں میں، ہسپتالوں میں کام بول رہا ہے، نعرے نہیں۔

جو لوگ کام نہیں کر سکتے وہی بورڈ مٹاتے ہیں، کیونکہ انہیں عوام کے پیار سے جلن ہوتی ہے۔

*عوام پوچھ رہی ہے:*
ہمارے ووٹ کہاں گئے؟ ہمارے فنڈ کہاں گئے؟

*انشاءاللہ این اے 110 کی عوام ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب اپنے ووٹ کی طاقت سے دے گی۔*

*ہم کھڑے تھے، کھڑے ہیں، مولانا آصف معاویہ سیال کے ساتھ!*

* *

24/09/2026

---

*شورکوٹ : ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مبینہ غفلت، مریض کے عضو تناسل کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف*

*شورکوٹ (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ میں مبینہ غفلت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔*

ذرائع کے مطابق کوثر آباد کے رہائشی مریض عبدالرحمن ولد جمشید علی کو کسی دوسرے مرض کے سلسلے میں چیک اپ کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا تھا۔

لواحقین کا الزام ہے کہ دورانِ علاج مریض کو پیشاب کی نالی (Catheter) لگانے کی کوشش کی گئی، تاہم عملے کی مبینہ عدم مہارت کے باعث مریض کے عضو تناسل (نفس) پھٹ گیا جس کے باعث مسلسل خون بہنے لگا اور بلیڈنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

متاثرہ مریض کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال ایسے افراد کے سپرد ہے جو بظاہر متعلقہ میڈیکل تربیت اور ڈگری نہیں رکھتے۔

اہل خانہ اور شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف انکوائری کرائی جائے اور اگر غفلت ثابت ہو تو ذمہ دار عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔


19/09/2026

> پتھر بننا پڑا ہے زمانے کے ستائے ہوئے ہیں
>
> *اب بنے ہیں پتھر کے تو حیرت کیسی فراز*
> *جب تھے موم کے جلائے بہت گئے!!!*

#فراز

*   **Think with Siddique Sial**شورکوٹ: ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ بند، مریض پانی کی بوند بوند کو تر...
15/09/2026

* *
*Think with Siddique Sial*

*شورکوٹ: ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ بند، مریض پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے*

شورکوٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسانیت سسک رہی ہے۔ ہسپتال کا اکلوتا واٹر فلٹریشن پلانٹ مبینہ طور پر طویل عرصے سے بند پڑا ہے۔

ہسپتال میں روزانہ آنے والے ہزاروں مریض اور ان کے لواحقین صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ گرمی، بیماری اور تکلیف میں مبتلا مریض مجبوراً مہنگا بوتل کا پانی خریدنے یا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلٹر پلانٹ کی عدم دیکھ بھال اور فلٹر نہ بدلنے کی وجہ سے پلانٹ بند ہے۔ کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

*شہریوں اور مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے:*
> "ہم غریب لوگ ہیں، علاج کے لیے آتے ہیں، یہاں پینے کا صاف پانی بھی نہیں۔ ایم ایس صاحب اور ڈی سی جھنگ سے گزارش ہے فوری نوٹس لیں۔"

*مطالبہ:*
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ، سی ای او ہیلتھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کو فوری فعال کر کے انسانیت کی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔

کیا ہسپتال میں صاف پانی دینا بھی اب خواب بن گیا ہے؟


*لاڈ تو ہر ماں  کی فطرت ہے*  *بس غربت میں انداز بدل جاتے ہیں*   ゚viralシ
15/09/2026

*لاڈ تو ہر ماں کی فطرت ہے*
*بس غربت میں انداز بدل جاتے ہیں*

゚viralシ

11/09/2026

---

* *
*Think with Siddique Sial*

*ایک ہی ملک، دو قانون!*

*500 روپے سے 5000 روپے۔ 10 ہزار سے 50 ہزار رشوت لینے والوں کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔*

*لیکن*
اپنے لیے قانون میں ترمیم کر دی گئی ہے کہ نیب 50 کروڑ روپے سے کم کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کر سکتا۔

*واہ! کیا انصاف ہے* 👏
غریب کے 500 روپے پر ہاتھکڑی،
اور بڑے مگرمچھ کے 50 کروڑ پر "معافی"۔

چھوٹا چور = جیل
بڑا کرپٹ = "نیب کے دائرے سے باہر"

*یہ قانون ہے یا مذاق؟*
*یہ احتساب ہے یا تحفظ؟*
*یہ تبدیلی ہے یا استحصال؟*

عوام پوچھتے ہیں: قانون سب کے لیے برابر کب ہوگا؟

*قلم کا سوال: دو نظام نامنظور*

Address

AlsifTamama
Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Think with Siddique Sial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share