ملک محمد عمر نعیمی، ابو مصعب

ملک محمد عمر نعیمی، ابو مصعب قرآن میرا راستہ
سنت میری رہنما
اسلام میرا دستور
جہاد میرا مطلوب
شہادت میرا مقصود Entertainment

22/06/2026

غزوۂ اُحد کے مقام سے چند مناظر۔
وقت کی قلت کے باعث اس مبارک مقام کی تمام تفصیلات اور تاریخی نشانات دکھانا ممکن نہ ہو سکا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو خود اس سرزمین کی زیارت نصیب فرمائے، تاکہ آپ اپنی آنکھوں سے وہ مقامات دیکھ سکیں جہاں ہمارے آقا ﷺ اور صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں۔
یہ وہ میدان ہے جہاں ایمان، صبر، استقامت اور عشقِ رسول ﷺ کی لازوال داستانیں رقم ہوئیں۔ یہاں کی فضائیں آج بھی اُن جانثاروں کی قربانیوں کی گواہی دیتی ہیں جنہوں نے دینِ حق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ان عظیم ہستیوں کی سچی محبت، ان کے نقشِ قدم پر چلنے اور ان کی قربانیوں سے سبق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

22/06/2026

Morning Eco 🌄

21/06/2026
21/06/2026

جامعہ الراوي، تہلیا

21/06/2026

اصل وارثِ امامِ حسینؓ اور قافلۂ شہداء کے امین وہ ہیں جو اپنے خون کے نذرانے پیش کرتے ہیں۔ آج فلسطین کے مظلوم مسلمان اسی راہ پر گامزن ہیں، جو اپنی جانیں، اپنے بچوں اور اپنے اہلِ خانہ کو اس ارضِ مقدس پر اللہ کی رضا کے لیے قربان کرتے جا رہے ہیں۔

اور دوسری طرف ہم ہیں، جو ہجرتِ نفس تو درکنار، بائیکاٹ جیسی کمزور ترین قربانی بھی ادا نہیں کر سکتے۔

واللہ! اگر ہمارے کسی بھائی کو کوئی قتل کر دے تو ہم قاتل سے ہی نہیں بلکہ اس کے ملک، اس کے نظریے اور اس سے وابستہ ہر چیز سے نفرت اور بیزاری اختیار کر لیتے، خواہ اس میں ہمارا اپنا نقصان ہی کیوں نہ ہو۔

فلسطین کے شہداء نے اپنے خون سے وفا کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جو محرم الحرام میں ہم سے سوال کر رہی ہے کہ "ہم کہاں کھڑے ہیں؟"

اللّٰہم انصر إخواننا المستضعفين في فلسطين، وارحم شهداءهم، واشفِ جرحاهم، وفك أسرهم، إنك على كل شيء قدير۔

اے اللہ! فلسطین کا تو ہی مددگار و کارساز بن۔ اور اگر تو قبول فرمائے تو میرا اور میری نسلوں کا خون بھی فلسطین کی سرزمین پر شہداء کے خون میں شامل فرما دے۔ آمین۔ 🤲🇵🇸

صبحِ مدینہ 🤍جب سورج طلوع ہو رہا ہو اور آپ کا نصیب اُس سورج سے بھی زیادہ چمک رہا ہو، کیونکہ آپ اُس سرزمین پر کھڑے ہوں جہا...
20/06/2026

صبحِ مدینہ 🤍

جب سورج طلوع ہو رہا ہو اور آپ کا نصیب اُس سورج سے بھی زیادہ چمک رہا ہو، کیونکہ آپ اُس سرزمین پر کھڑے ہوں جہاں کی روشنی آفتابِ عالم تاب سے کہیں بڑھ کر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس نور کی روشنی براہِ راست حاصل کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔ آمین۔

عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پر
خدائے مُحَمَّد برائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم

مُحَمَّد برائے جنابِ اِلٰہی!
جنابِ الٰہی برائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم

دمِ نزع جاری ہو میری زباں پر
مُحَمَّد مُحَمَّد خدائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم

عصائے کلیم اَژدہائے غضب تھا
گِروں کا سَہارا عصائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم

خدا اُن کو کِس پیار سے دیکھتا ہے
جو آنکھیں ہیں محو لِقائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم

رضاؔ پُل سے اب وجد کرتے گزریے
کہ ہے رَبِّ سَلِّمْ صَدائے مُحَمَّد صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہ سَلَّم

صلّی اللہ تعالیٰ علیٰ محمد ﷺ 🤍

20/06/2026

یہ صبح مدینہ   یہ شام مدینہ
مبارک تجھے ہو یہ قیام مدینہ

The Giant Clock of Masjid Al-Nabvi
19/06/2026

The Giant Clock of Masjid Al-Nabvi

⛰️ جبلِ اُحدجبلِ اُحد مدینہ منورہ کے شمال میں واقع ایک مبارک پہاڑ ہے، جس کی بلندی تقریباً 1,077 میٹر (3,533 فٹ) ہے۔نبیِ ...
19/06/2026

⛰️ جبلِ اُحد

جبلِ اُحد مدینہ منورہ کے شمال میں واقع ایک مبارک پہاڑ ہے، جس کی بلندی تقریباً 1,077 میٹر (3,533 فٹ) ہے۔

نبیِ کریم ﷺ نے فرمایا:
"اُحد ایک ایسا پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اُس سے محبت کرتے ہیں۔" (صحیح بخاری)

السلام علیک یا رسول اللہ ﷺ السلام علیکم یا شُہداءَ اُحد رضوان اللہ علیہم اجمعین

Address

Olaya
Riyadh

Telephone

+923335155548

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ملک محمد عمر نعیمی، ابو مصعب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ملک محمد عمر نعیمی، ابو مصعب:

Shortcuts

Share