Pakistan Rail Express Updates

Pakistan Rail Express Updates Pakistan Railway News Update

20/07/2026

الحمدللہ! بڑی خوشخبری

وہاب شاہ کے قریب متاثرہ ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین، 38 ڈاؤن فرید ایکسپریس، اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کے گینگ مین، مزدوروں اور تمام متعلقہ عملے کی دن رات کی انتھک محنت رنگ لے آئی۔ ان کی مسلسل کوششوں کے باعث ریلوے آپریشن بتدریج معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام ریلوے ملازمین کو اپنی حفاظت میں رکھے اور پاکستان ریلوے کو ہمیشہ محفوظ اور کامیاب رکھے۔ آمین۔

مزید مستند اور بروقت ریلوے اپڈیٹس کے لیے "پاکستان ریلوے نیوز اپڈیٹ" کے ساتھ جڑے رہیں۔

ٹریک سے تمام ڈی ریل کوچز ہٹادی گئیں ہیں، ٹریک فٹ قرار دیتے ہی ایک گھنٹے تک ڈاؤن ٹریک Caution سپیڈ پر آمدورفت کے لیے بحال...
20/07/2026

ٹریک سے تمام ڈی ریل کوچز ہٹادی گئیں ہیں، ٹریک فٹ قرار دیتے ہی ایک گھنٹے تک ڈاؤن ٹریک Caution سپیڈ پر آمدورفت کے لیے بحال کردیا جاۓ گا۔ ان شاءالّلہ

تازہ ترین ریلوے اپڈیٹوہاب شاہ کے قریب ٹریک بلاک ہونے کے بعد ریلوے کنٹرول نے ٹرین آپریشن سے متعلق نئی صورتحال جاری کر دی ...
20/07/2026

تازہ ترین ریلوے اپڈیٹ

وہاب شاہ کے قریب ٹریک بلاک ہونے کے بعد ریلوے کنٹرول نے ٹرین آپریشن سے متعلق نئی صورتحال جاری کر دی ہے۔

آج کراچی سے یہ ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں:
27 اپ شالیمار ایکسپریس
11 اپ ہزارہ ایکسپریس
47 اپ رحمان بابا ایکسپریس

متبادل انتظامات کے تحت:
27 اپ شالیمار ایکسپریس روہڑی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
11 اپ ہزارہ ایکسپریس شہدادپور سے حویلیاں کے لیے روانہ ہوگی۔
47 اپ رحمان بابا ایکسپریس ٹنڈوآدم سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

عوام ایکسپریس آج دوپہر 12:00 بجے کراچی سے پشاور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

یہ ریلوے آپریشن کی تازہ ترین صورتحال ہے۔ مزید اپڈیٹس موصول ہوتے ہی آپ کو فوری آگاہ کیا جائے گا۔

ڈی ریلمنٹ کے بعد دو مختلف رویے، فیصلہ عوام خود کریںوہاب شاہ کے قریب ٹریک بلاک ہونے کے بعد شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو...
20/07/2026

ڈی ریلمنٹ کے بعد دو مختلف رویے، فیصلہ عوام خود کریں

وہاب شاہ کے قریب ٹریک بلاک ہونے کے بعد شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا۔ مشکل وقت میں مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کا انتظام کرنا قابلِ تعریف اقدام ہے۔

دوسری جانب متعدد سرکاری ٹرینوں کے مسافروں کو ریفنڈ دے کر اسٹیشنوں پر انتظار کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے صرف ٹرین چلانے کا نام نہیں، بلکہ مسافروں کی سہولت، تحفظ اور ہنگامی صورتحال میں متبادل انتظامات بھی اتنے ہی ضروری ہیں۔ جب حادثات یا ٹریک بند ہونے جیسے حالات پیدا ہوں تو مسافروں کو تنہا چھوڑنے کے بجائے ان کی رہنمائی اور مدد کو اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

کم از کم شالیمار انتظامیہ نے اپنے مسافروں کو منزل تک پہنچانے کی کوشش کی، جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

شاباش شالیمار اے اے انٹرپرائزز، مسافروں کا خیال رکھنے پر۔

یہ وہ حادثات ہیں جن کو بروقت کاروائ کرکے بڑے حادثے سے بچا لیا جاتا ہے اور انکو اگنور کردیا جاتا ہے جو بعد میں بڑے حادثے ...
19/07/2026

یہ وہ حادثات ہیں جن کو بروقت کاروائ کرکے بڑے حادثے سے بچا لیا جاتا ہے اور انکو اگنور کردیا جاتا ہے جو بعد میں بڑے حادثے کی وجہ بنتے ہیں

آدم صحابہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کلومیٹر نمبر 643 پر مال گاڑی کے انجن میں آتشزدگی، ریسکیو کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف عمل، مال گاڑی کراچی سے لاہور کی جانب جا رہی تھی۔

اتنا شدید برا لگ رہا ہے اپنی ریلوے کے لیے کہ بیان کرنا ممکن نہیں۔ شاید انالّلہ واناالیہ راجعون پڑھ کر صبر کرنے کے سوا کوئ چارہ نہیں، ہر روز عہد کرتا ہوں اس طرح تنقیدی پوسٹ کرکے اپنی توانائ نہیں صرف کرونگا جب انتظامیہ پر کوئ اثر ہی نہ ہو جبکہ ہم خالصتاً ریلوے کی بھلائ اور بحالی کے لیے بات کررہے ہیں لیکن روز کچھ ایسا ہوتا ہے جس پر خاموش مجرم نہیں بنا جاسکتا

کراچی سے چلنے والی تمام اپ ٹرینز کو آج معطل کر دیا گیا ہے مسافر اپنا مکمل ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیںوجہ:ٹریک بلاک
19/07/2026

کراچی سے چلنے والی تمام اپ ٹرینز کو آج معطل کر دیا گیا ہے مسافر اپنا مکمل ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں
وجہ:ٹریک بلاک

کیا ابھی تک محکمہ ریلوے کے آفیشل دونوں پیجز پر حادثہ ہونے کے چار گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کوئی اپڈیٹ یا انفارمیشن شیئر کی ...
19/07/2026

کیا ابھی تک محکمہ ریلوے کے آفیشل دونوں پیجز پر حادثہ ہونے کے چار گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کوئی اپڈیٹ یا انفارمیشن شیئر کی گئی؟؟ یہ کام بھی ریل فینز فی سبیل الله کررہے ہیں

آج کراچی سے روانہ ہونے والی گرین لائن، خیبرمیل، ملت، فرید، تیزگام ،سکھر ایکسپریس،پاک بزنس،کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکری...
19/07/2026

آج کراچی سے روانہ ہونے والی گرین لائن، خیبرمیل، ملت، فرید، تیزگام ،سکھر ایکسپریس،پاک بزنس،کراچی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا کو وہاب شاہ ڈی ریلمنٹ کی وجہ سے کینسل کردیا گیا ہے

💔 إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ🚨 یوسف والا کول ٹرین شدید حادثے کا شکاروہاب شاہ، ٹنڈوآدم کے قریب یوسف والا ...
19/07/2026

💔 إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

🚨 یوسف والا کول ٹرین شدید حادثے کا شکار

وہاب شاہ، ٹنڈوآدم کے قریب یوسف والا کول ٹرین شدید ڈیریل ہو گئی، جس کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک بری طرح متاثر ہوئے اور ٹرین آپریشن معطل ہو گیا۔

حادثے کے بعد ریلوے کی امدادی اور انجینئرنگ ٹیمیں بحالی کے کام میں مصروف ہیں تاکہ ٹریک کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے، متاثرہ عملے کی حفاظت فرمائے اور پاکستان ریلوے کے نظام کو جلد معمول پر آنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 💔

19/07/2026

🚨 بریکنگ نیوز

ٹنڈوآدم کے قریب یوسف والا کول ٹرین شدید حادثے کا شکار

ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہاب شاہ، ٹنڈوآدم کے قریب یوسف والا کول ٹرین شدید ڈیریل ہو گئی ہے۔

حادثے کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہو گیا ہے اور ریلوے ٹریک بلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریلوے کی امدادی اور انجینئرنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں اور بحالی کا کام جلد شروع کیے جانے کی توقع ہے۔

مزید تفصیلات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موصول ہوتے ہی آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔

Address

Umluj
Tabuk
48310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Rail Express Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category