Torkhow Terich Road Forum TTRF

  • Home
  • Torkhow Terich Road Forum TTRF

Torkhow Terich Road Forum TTRF روڈ وقت کی ضرورت ترقی کی ضمانت۔۔۔

تورکھو تریچ روڈ کے مسائل پر 11 اگست کو شاگرام میں کھلی کچہری ہوگیشاگرام: تورکھو تریچ روڈ فورم (TTRF) کے زیرِ اہتمام بونی...
10/08/2026

تورکھو تریچ روڈ کے مسائل پر 11 اگست کو
شاگرام میں کھلی کچہری ہوگی

شاگرام: تورکھو تریچ روڈ فورم (TTRF) کے زیرِ اہتمام بونی بوزند روڈ سے متعلق عوامی مسائل کے حل اور متعلقہ حکام کے سامنے شکایات و تحفظات پیش کرنے کے لیے کھلی کچہری 11 اگست کو شاگرام پولیس اسٹیشن میں منعقد ہوگی۔

یہ فیصلہ تورکھو تریچ روڈ فورم کے چیئرمین شعیب میر اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے درمیان 10 اگست کو ہونے والی ملاقات میں باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ اس سے قبل 3 اور 4 اگست کو تورکھو تریچ روڈ فورم کی جانب سے ہونے والے احتجاج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے ملاقات کی تھی اور یقین دہانی کرائی تھی کہ 12 اگست کو کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

تاہم ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی 12 اگست کو پشاور میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (P&D) کے ساتھ طے شدہ اجلاس کے باعث کھلی کچہری کی تاریخ ایک روز قبل، یعنی 11 اگست مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کھلی کچہری میں تورکھو تریچ روڈ کی تعمیراتی پیش رفت، کام کی رفتار، تعمیر میں مبینہ طور پر غیر معیاری مٹیریل کے استعمال سے متعلق خدشات، مطلوبہ مشینری کی عدم دستیابی اور حفاظتی انتظامات، تعمیراتی کام کے معیار اور نگرانی سمیت دیگر عوامی مسائل پر متعلقہ حکام کے ساتھ گفتگو کی جائے گی۔

اس موقع پر روڈ منصوبے کے حوالے سے آئندہ کے لیے باقاعدہ ورک پلان اور عملی اقدامات سے متعلق بھی مشاورت متوقع ہے۔

تورکھو تریچ کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 11 اگست کو صبح 11 بجے شاگرام پولیس اسٹیشن میں منعقد ہونے والی کھلی کچہری میں شرکت کریں اور تورکھو تریچ روڈ سے متعلق اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز متعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں۔

تورکھو تریچ روڈ فورم کے چیئرمین شعیب میر نے کہا ہے کہ کھلی کچہری عوامی مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے اور روڈ منصوبے کے حوالے سے آئندہ کے لائحۂ عمل پر بات چیت کے لیے اہم موقع ثابت ہوگی۔

مقام: شاگرام پولیس اسٹیشن
تاریخ: 11 اگست 2026
وقت: صبح 11:00 بجے

شعیب میر
چیئرمین، تورکھو تریچ روڈ فورم (TTRF)

بونی بوزند روڈ اپڈیٹ۔۔شیرجولی شاگرام کے مقام پر کلورٹس اور  پائپ نصب کرنے کا عمل جاری ہے اور بڈاندور میں روڈ کی وائیڈننگ...
09/08/2026

بونی بوزند روڈ اپڈیٹ۔۔
شیرجولی شاگرام کے مقام پر کلورٹس اور پائپ نصب کرنے کا عمل جاری ہے اور بڈاندور میں روڈ کی وائیڈننگ کا کام ہورہا ہے۔

بونی بوزند روڈ اپڈیٹ۔۔​قاقلشٹ سیکشن میں سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسفالٹ بچھانے سے پہلے روڈ کی بنیاد کو انتہا...
06/08/2026

بونی بوزند روڈ اپڈیٹ۔۔
​قاقلشٹ سیکشن میں سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسفالٹ بچھانے سے پہلے روڈ کی بنیاد کو انتہائی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں روڑی بچھا کر ہیوی رولر کے ذریعے اس کی مکمل کمپیکشن کی جا چکی ہے، اور اب سطح کو مکمل ہموار اور فکس کرنے کے لیے خاکہ ڈالا جا رہا ہے تاکہ اس پر اسفالٹ کی تہہ بچھائی جا سکے۔
رکن ٹی ٹی آر ایف سابق چیئرمین حفیظ الرحمان صاحب کام کی نگرانی کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عنقریب اسفالٹ بچھانے کا آغاز بھی انشاءاللہ کیا جائے گا۔

بونی بوزند روڈ اپڈیٹ۔۔شیرجولی میں  کلورٹس کے لیے پائپ پہنچائے گئے ہیں۔ ٹی ٹی آر ایف کے سرگرم رکن حاصل مراد صاحب اور دیگر...
06/08/2026

بونی بوزند روڈ اپڈیٹ۔۔
شیرجولی میں کلورٹس کے لیے پائپ پہنچائے گئے ہیں۔ ٹی ٹی آر ایف کے سرگرم رکن حاصل مراد صاحب اور دیگر موقع پر موجود ہیں اور کام کی نگرانی کررہے ہیں۔
Deputy Commissioner Upper Chitral
Muhammad Sohail Afridi

بونی بوزند روڈ شیرجولی کے مقام ہر سڑک کی چوڑائی مکمل کئے بغیر کمپیکشن کا عمل جاری ہے اور کمپکشن کے لیے بھی انتہائی ناقص ...
06/08/2026

بونی بوزند روڈ شیرجولی کے مقام ہر سڑک کی چوڑائی مکمل کئے بغیر کمپیکشن کا عمل جاری ہے اور کمپکشن کے لیے بھی انتہائی ناقص میٹیریل کا استعمال کیا جارہا ہے۔
رائین گول سے شاگرام تک کئی ایسے مقامات ہیں جہاں سڑک کی چوڑائی مکمل نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو اگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ عوام کو دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

06/08/2026

بونی بوزند روڈ شاگرام کے مقام پر انتہائی ناقص مٹیریل کا استعمال ہورہا ہے۔
یہی وہ ناقص کام ہے جس کے خلاف ٹی ٹی ار ایف اراکین احتجاج پر مجبور ہیں

05/08/2026

تورکہو کے مقام ورکوپ میں جاری عوامی احتجاج کے دوران تورکہو تریچ روڈ فورم کے صدر مفتی عبدالغنی چمن صاحب شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

05/08/2026

کل کے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں سابق جنرل سیکریٹری ٹی ٹی آر ایف امتیاز صاحب بونی بوزند روڈ کے تمام سٹیک ہولڈرز سے مخاطب ہیں۔

04/08/2026

تریچ روڈ فورم کے قائدین اور عوام کا آئینی حقوق کے لیے احتجاج

تورکہو تریچ روڈ فورم کے قائدین اور تورکہو تریچ کے غیور عوام اپنے آئینی اور بنیادی حقوق کے حصول کے لیے گاؤں ورکوپ میں پُرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کا مقصد تورکہو تریچ روڈ پر تعمیراتی کام میں سست روی، مشینری اور افرادی قوت کی کمی، اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ یہ سڑک علاقے کے ہزاروں مکینوں کی زندگی، تعلیم، صحت، تجارت اور آمدورفت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، لیکن مسلسل تاخیر اور ناقص رفتار کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

احتجاجی شرکاء نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ پر تعمیراتی کام کو فوری طور پر تیز کیا جائے، تمام ضروری مشینری اور عملہ سائٹ پر پہنچایا جائے، اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ان کے جائز مطالبات پورے نہیں ہوتے، ان کی پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رہے گی

بونی بوزند روڈ ہمارا آئینی بنیادی حق ہے جس کی خاطر ڈٹے رہنے والے ہمارے حقیقی ہیروز کو سلام۔۔۔​تورکھو تریچ یوسی کے جن سچے...
04/08/2026

بونی بوزند روڈ ہمارا آئینی بنیادی حق ہے جس کی خاطر ڈٹے رہنے والے ہمارے حقیقی ہیروز کو سلام۔۔۔

​تورکھو تریچ یوسی کے جن سچے اور نڈر ہیروز نے اپنے معصوم بچوں کے روشن مستقبل اور اس دیرینہ عوامی مسئلے کے حل کے لیے مسلسل دو دن تک بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھ کر حق کی آواز بلند کی، یہ لوگ تورکہو تریچ یوسی کے لیے فخر کی علامت ہیں۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ اجتماعی حقوق کے حصول کے لیے ذاتی آسائشوں کو قربان کرنا ہی حقیقی قیادت اور بیداری ہے۔
​جو قومیں اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے سڑکوں پر نکلنا اور پرامن احتجاج کرنا جانتی ہیں، تاریخ ہمیشہ انہیں جرأت اور شجاعت کے استعاروں کے طور پر یاد رکھتی ہے۔

​ان تمام متحرک اور پرعزم شخصیات کو جنہوں نے سخت حالات میں بھی اپنے پائے استقلال کو ڈگمگانے نہیں دیا۔
​اس عوامی یکجہتی کو جس نے اس احتجاج کو طاقت بخشی اور حکامِ بالا تک واضح پیغام پہنچایا۔
​یہ جدوجہد صرف ایک سڑک کی نہیں، بلکہ ہمارے بچوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے اور حکومت اس جائز مطالبے کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے مذاکرات میں جو وعدے ہمارے ساتھ کئے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔۔۔۔
TTRF
Deputy Commissioner Upper Chitral
Muhammad Sohail Afridi

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Torkhow Terich Road Forum TTRF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share