District Youth Office Malakand

District Youth Office Malakand Official page of District Youth Affairs Malakand, Directorate of Youth Affairs, Govt. of KP.

Heartfelt congratulations and best wishes to Mr. Haji Akbar , District Youth Officer Malakand, on his transfer and appoi...
01/06/2026

Heartfelt congratulations and best wishes to Mr. Haji Akbar , District Youth Officer Malakand, on his transfer and appointment as District Youth Office Dir Upper.
Your dedication, leadership, and valuable services will always be remembered. Wishing you great success, happiness, and many achievements in your new assignment.
You will be greatly missed. Best of luck for this new journey!

01/06/2026

نوجوانوں کا خیبرپختونخوا، ترقی کا خیبرپختونخوا!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت محکمہ کھیل و امور نوجوانان کا اہم اجلاس، صوبائی یوتھ پالیسی 2026 کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ حتمی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔

نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ نے باقاعدہ قانون سازی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے صوبے کے ہر ضلع میں "جوان مرکز" قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان مراکز کے مؤثر انتظام کے لیے مقامی سطح پر بااختیار گورننگ باڈیز بھی تشکیل دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لیے ان پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ "نوجوانوں کا بجٹ" ہوگا اور ڈیجیٹل اسکلز کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔

یوتھ پالیسی 2026 کے تحت آئندہ دو برسوں میں نوجوانوں کی ترقی پر 7 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے۔

پالیسی چار بنیادی ستونوں پر مشتمل ہے:

🔸 تعلیم
🔸 روزگار
🔸 ماحولیات
🔸 سماجی و معاشرتی شمولیت

پالیسی کے اہم نکات:

🔹 نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کے لیے سیکنڈری تعلیم تک رسائی کو یونیورسل بنانا اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانا۔

🔹 نوجوان خواتین کے لیے اسکالرشپس، تربیتی پروگرامز، دیہی اور ضم شدہ اضلاع میں موبائل آؤٹ ریچ سروسز اور جوان مراکز کا قیام۔

🔹 خصوصی افراد کے لیے معاون سہولیات، خواجہ سرا نوجوانوں کے لیے روزگار معاونت اور اقلیتی نوجوانوں کے لیے خصوصی کوٹہ۔

🔹 تکنیکی و فنی تعلیم کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانا اور نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا۔

🔹 سرکاری و نجی شعبوں میں یوتھ انٹرن شپ پروگرامز، روزگار کے نئے مواقع اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے انٹرپرینیورشپ سپورٹ۔

🔹 صوبائی اور ضلعی سطح پر یوتھ کونسلز کا قیام اور کمیونٹی سروس کے لیے نوجوان رضاکار گروپس کی تشکیل۔

🔹 ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، یوتھ فرینڈلی گورننس، نوجوانوں کی صحت و فلاح کے اقدامات۔

🔹 خیبرپختونخوا یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کو فعال بنانا اور یوتھ ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام۔

یہ صرف ایک پالیسی نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے تعلیم، روزگار، قیادت، مہارت اور بااختیاری کا ایک جامع روڈ میپ ہے جو انہیں صوبے اور ملک کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔

01/06/2026
Thank you so much Sir for everything you have done for the Directorate of Youth Affairs.
25/05/2026

Thank you so much Sir for everything you have done for the Directorate of Youth Affairs.

21/05/2026
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ...
21/05/2026

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج درگئی میں “امن مشاعرہ” کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں امن، رواداری، بھائی چارے اور مثبت سماجی اقدار کو فروغ دینا تھا۔

مشاعرے میں ضلع بھر سے نامور شعراء کرام نے شرکت کی جن میں رحمت شاہ ساحل صاحب، فضل سبحان عابد، پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر، جاوید شاہ درمان، نیازک خان نیازک، زیراب گل اتمانخیل، صابر ہجازی اور دیگر معروف شعراء شامل تھے۔ شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے امن، محبت، اتحاد اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

تقریب میں طلبہ، اساتذہ، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادبی اور ثقافتی پروگرام معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی مثبت رہنمائی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے میں امن، ہم آہنگی اور برداشت کے کلچر کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Malakand
Directorate of Youth Affairs KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کی جانب سے الائنس کالج درگئی میں ا...
14/05/2026

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب محمد فیاض خان شرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کی جانب سے الائنس کالج درگئی میں انسدادِ منشیات کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے گیسٹ اسپیکر پروفیسر ذاکر خان (گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج درگئی) تھے، جنہوں نے نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات، اس کے معاشرتی نقصانات اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔

سیشن میں طلباء و طالبات نے تقاریر، مختلف سرگرمیوں اور تخلیقی انداز کے ذریعے انسدادِ منشیات کے پیغام کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور انہیں منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور منتظمین میں شیلڈز جبکہ طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Malakand

Address

Near PSO Pump Piran
Piran

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923459332409

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Youth Office Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Youth Office Malakand:

Share