10/17/2026
گورنر راج تو بہانہ ہے قدرتی معدنیات نشانہ ہیں
دہشتگردی بہانہ ہے سوچ ڈالر کمانہ ہے
👇
مریکی کمپنی کے مطابق پاکستان میں پانچ لاکھ ٹن نایاب زمینی دھاتیں خیبر پختون خواہ میں موجود ہیں جن کی مالیت سات ہزار ارب ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔ پاکستان کے علاوہ دنیا کے اور بھی بہت سے ممالک میں یہ دھاتیں موجود ہیں۔ امریکہ نے جب بھی ان دھاتوں کو نکالنے کی کوشش کی ہے ان ممالک کی عوام اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور امریکہ کو یہ دھاتیں نہیں نکالنے دیں۔ اب امریکہ یہ دھاتیں پاکستان سے نکالے گا۔ ان دھاتوں کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلابی کردار ہو گا مثلاً یہ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونگی اور سینکڑوں سالوں تک یہ بیٹریاں بغیر چارج کیئے چلتی رہیں گی۔ ایٹم بمز سے آگے شعائی بمز میں یہ دھاتیں استعمال ہونگی وغیرہ وغیرہ۔
باقی دنیا ان نایاب دھاتوں کو نکالنے پر کیوں مخالف ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں سے یہ دھاتیں نکالی جائیں گی وہاں آس پاس دور دور تک تابکاری پھیل جائے گی۔ لوگوں کی جلد خراب ہو جائے گی۔ کینسر پھیل جائے گا۔ بچے اپاہج پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے۔ پانی اور مٹی خراب ہو جائیں گے۔ ہیروشیما اور ناگاساکی سے بھی بری حالت بن جائے گی۔