PPP UC Agra Riyadh

  • Home
  • PPP UC Agra Riyadh
Directions Website

PPP UC Agra Riyadh اوورسیز تنظیم
یونین کونسل آگرہ
پی کے 18۔این اے 8
ریاض سع?

اکستان پیپلز پارٹی 1967 میں قائم ہوئی جس کے بانی ذوالفقار علی بھٹو (مرحوم) تھے، موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
اہم رہنما
بلاول بھٹو زرداری (چیئرمین)
آصف علی زرداری (صدر)
نیئر حسین بخاری(جنرل سیکرٹری)
فیصل کریم (سیکرٹری اطلاعات)
رخسانہ بنگش(فنانس سیکرٹری)
راجہ پرویز اشرف(صدر وسطی پنجاب)
مخدوم احمد محمود(صدر جنوبی پنجاب)
نثار احمد(صدر سندھ)
نجم الدین خان (صدر خیبرپختونخوا)
میر چنگیز خان جمالی(صدر بلوچستان)
امجد حسین اظہر (صدر گلگت بلتستان)
چودھری. محمد یاسین(صدر آزاد جموں و کشمیر)
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 1967 میں جنرل ایوب خان کے دور اقتدار میں وجود میں آئی۔ مرحوم ذوالفقار علی بھٹو نے، جو جنرل ایوب خان کے دور حکومت میں وزیر خارجہ رہے، پالیسی تنازع پر 1967 میں عہدے سے سبکدوشی کے بعد پارٹی قائم کی۔
پیپلزپارٹی نے جس کا نعرہ ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ ہے، جمہوری سوشلزم نظریے کی تقلید کی۔ پارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کا مقصد مساوی معاشرے کا قیام اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ تھا تاکہ ’کسانوں اور ان کے مفادات کا تحفظ‘ کیا جاسکے۔
پارٹی کے پہلے منشور میں کہا گیا کہ ’اسلام ہمارا مذہب، جمہوریت ہماری سیاست، سوشلزم ہماری معیشت ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔‘
تاہم بے نظیر بھٹو نے اقتدار میں آنے کے بعد نجی کاروبار اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جو ان کے والد کی قومیانہ پالیسی کے برعکس تھا، جس کے تحت تمام شعبے حکومت کے زیر اثر آگئے تھے۔
پیپلز پارٹی پہلی بار 1971 میں، دسمبر 1970 کے سقوط ڈھاکہ کے بعد اقتدار میں آئی۔
اہم معاملات پر مؤقف
صوبوں کی مکمل خود مختاری کا مطالبہ کیا۔
حکومت اور ریاستی پالیسی کے کسی بھی معاملے میں فوج اور عدلیہ کی مداخلت کی مخالف۔
انتخابات 1970
شیخ مجیب الرحمٰن کی عوامی لیگ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی، تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی تنازعات اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے باعث پیپلز پارٹی نے حکومت بنائی۔ ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے سقوط ڈھاکہ کے بعد چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کی پوزیشن سنبھالی تھی، 1973 میں ملک کے وزیر اعظم بنے۔
انتخابات 1977
پیپلز پارٹی نے دوبارہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی، تاہم حزب اختلاف نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا اور حلف لینے سے انکار کیا۔ اس سیاسی تنازع نے ضیا الحق کے مارشل لا کی راہ ہموار کی۔
انتخابات 1988
پیپلز پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں آئی اور بےنظیر بھٹو ملک کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔
انتخابات 1990
کرپشن کے الزامات پر اس وقت کے صدر غلام اسحٰق خان نے بے نظیر بھٹو کی حکومت برطرف کردی۔
انتخابات 1993
پیپلز پارٹی نے پھر حکومت بنائی جس میں بے نظیر بھٹو وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔ ان کی حکومت کو 1996 میں ایک بار پھر ختم کردیا گیا جس کے فوری بعد وہ برطانیہ چلی گئیں۔
انتخابات 2008
بے نظیر بھٹو کے قتل کے چند ماہ بعد عام انتخابات ہوئے، کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے باعث پیدا ہونے والی ہمدردی نے پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یوسف رضا گیلانی ملک کے وزیر اعظم جبکہ آصف علی زرداری صدر منتخب ہوئے۔
انتخابات 2013
پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کی سب سے بڑی اپوزیشن کے طور پر سامنے آئی، جبکہ اس نے سندھ میں حکومت بھی بنائی۔
کامیابیاں
پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں 1973 میں ’پاکستان کا آئین‘ منظور ہوا۔
پاکستان کے جوہری پروگرام کا آغاز پیپلزپارٹی کی پہلی حکومت میں ہوا۔
گروہی تفریق کو کم کرنے اور جاگیرداری نظام ختم کرنے کا اپنا وعدہ نبھانے کے لیے پیپلز پارٹی نے غریب کسانوں میں زمینیں تقسیم کیں، پاکستان اسٹیل ملز قائم کی۔
1988 سے 1990 اور 1993 سے 1996 کے درمیان اپنے مختصر دور حکومت میں اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بےنظیر بھٹو نے خواتین کے پولیس اسٹیشنز قائم کیے، خواتین کو کاربار کے لیے قرض فراہم کیا، 1993 میں ویانا اعلامیے میں خواتین کے حقوق کو انسانی حقوق کے طور پر تسلیم کرایا اور اعلیٰ عدلیہ میں خواتین ججز کا تقرر کیا۔
2006 میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو خاتون رَتنا بھگوان داس چاؤلہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔
پیپلز پارٹی نے ’این ایف سی‘ ایوارڈ میں بلوچستان کے حصے میں اضافہ کرکے اور گوادر پورٹ پر ترقیاتی کام کا آغاز کرکے صوبے کو قومی دھارے میں لانے کی بھی کوشش کی۔
آئین میں 18ویں ترمیم منظور کرائی، جس سے صوبے بااختیار ہوئے۔
صوبہ ’سرحد‘ کا نام تبدیل کرکے ’خیبر پختونخوا‘ کیا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا تقرر کیا۔
2018 کے سینیٹ انتخابات کے بعد شیری رحمٰن کو ایوان میں پہلی قائد حزب اختلاف بنایا۔
پہلی بار تھر سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون کرشنا کماری کو 2018 کے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ جاری کیا اور وہ سینیٹر منتخب

Address

571 Dhabiyat Bint Al Barra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP UC Agra Riyadh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share