14 اگست کی تاریخ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمارے اکابرین نے جس نظریے کے تحت پاکستان کے حصول کو حرز جاں بنایا تھا اس مقصد کے حصول کیلئے ہم عملی کوششیں کریں۔
آج 79 سال گزرنے کے باوجود ہمارا نوجوان یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ قیام پاکستان کا مقصد کیا تھا۔ پاکستان محض ایک جغرافیائی سرحدوں پر مشتمل وطن کے طور پر آزاد نہیں ہوا تھا بلکہ یہ ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر معرض وجود میں آیا تھا جہاں اسلام عملی طور پر نافذ ہو لیکن بدقسمتی سے ہم اس مقصد کو پورا کرنے میں آج 79 سال بعد بھی ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل
جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان
14/08/2026
اہل وطن کو یوم آزادی مبارک ہو!
14 اگست کی تاریخ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہمارے اکابرین نے جس نظریے کے تحت پاکستان کے حصول کو حرز جاں بنایا تھا اس مقصد کے حصول کیلئے ہم عملی کوششیں کریں۔ آج 79 سال گزرنے کے باوجود ہمارا نوجوان یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ قیام پاکستان کا مقصد کیا تھا۔ پاکستان محض ایک جغرافیائی سرحدوں پر مشتمل وطن کے طور پر آزاد نہیں ہوا تھا بلکہ یہ ایک ایسی اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر معرض وجود میں آیا تھا جس میں اسلام عملی طور پر نافذ ہوسکے لیکن بدقسمتی سے ہم اس مقصد کو پورا کرنے میں آج 79 سال بعد بھی ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل
جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان
14/08/2026
ملک پاکستان میرے بزرگوں کی قربانیوں کے نتیجے میں بنا ہے 1803 سے 1947 تک میرے بزرگوں کی تاریخ ہے اس میں تمہارا کوئی کردار نہیں۔ مولانا فضل الرحمن
12/08/2026
جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کی مجلس عمومی (جنرل کونسل) کا باضابطہ اجلاس 15 اگست 2026 بروز ہفتہ صبح 11:00 بجے مرکزی سیکریٹریٹ کشروٹ سے متصل مسجد میں منعقد ہوگا
ڈیجیٹل میڈیا سیل
10/08/2026
مکہ معاہدہ خوش آئند ہے۔
جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اسلامی بلاک کی ضرورت پر زور دیا ہے
04/08/2026
مولانا فضل الرحمن صاحب کے خلاف گلگت بلتستان اسمبلی سے مذمتی قرارداد کس کے اشاروں پہ پاس کی گئی؟
وزیراعلی گلگت بلتستان اور اپوزیشن لیڈر سے جنرل سیکریٹری جےیوآئی گلگت بلتستان حاجی منہاج الدین کا دو ٹوک سوال
25/07/2026
پریس ریلیز!
آج مورخہ 25 جولائی 2026 بروز ہفتہ مرکزی سیکریٹریٹ کشروٹ گلگت میں امیر جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت و عبوری صوبائی جنرل سیکریٹری محترم جناب حاجی منہاج الدین صاحب کی صدارت میں ضلعی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر درج ذیل فیصلے ہوئے۔
نمبر01: حالیہ دنوں گلگت بلتستان اسمبلی میں ایک نوزائدہ سیاسی پارٹی جس کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا تھا وہ اچانک نادیدہ قوتوں کی مرہون منت آزاد امیدواروں کے ذریعے اسمبلی میں بغیر کوئی سیٹ جیتے ایک بڑی سیاسی طاقت کے طور پر نمودار ہوتی ہے اور آتے ہی حکومتی اتحاد کا حصہ بن کر حکومت سازی سے قبل مولانا فضل الرحمن صاحب کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پیش کرتی ہے جس کی آج کے اجلاس میں متفقہ طور پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ یہ عمل سیاسی عدم استحکام اور علاقائی انتشار کا سبب بن رہا ہے لہٰذا علاقائی مفاد کے پیش نظر اس قرارداد کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
02: اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق طویل غوروخوض کے بعد کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر اسے تسلی بخشش قرار دیا گیا اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت سے وابستہ تمام افراد کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سختی سے اپنے اپنے امیدواروں کی کمپئین میں سرگرم رہیں۔
03: اجلاس میں یہ طے پایا کہ 02 اگست 2026 بروز اتوار جامع مسجد ابوبکر صدیق چھموگڑھ میں ایک بھرپور تنظیمی اجلاس منعقد کیا جائےگا جس میں چھموگڑھ کی یونٹ تشکیل دی جائےگی۔
04: اجلاس میں یہ طے پایا کہ 15 اگست 2026 کو ضلع گلگت کی مجلس عمومی (جنرل کونسل) کا باضابطہ اجلاس لال مسجد جٹیال میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے قائد کے حکم پر ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
25/07/2026
انگریز کے دور میں انگریز کے وفادار کو وفادار اور ہندوستان کے وفادار کو غدار کہا جاتا تھا۔ آج اسٹبلشمنٹ کے وفادار کو وفادار اور پاکستان کے وفادار کو غدار کہا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن
25/07/2026
انگریز کے دور میں انگریز کے وفادار کو وفادار اور ہندوستان کے وفادار کو غدار کہا جاتا تھا۔ آج اسٹبلشمنٹ کے وفادار کو وفادار اور ملک کے وفادار کو غدار کہا جاتا ہے
24/07/2026
جمعیت کا مقصد جمعیت کا پیغام
خدا کی زمیں پر خدا کا نظام
Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.