PTI South Africa

PTI South Africa PTI South Africa is united voice of all PTI fans in South Africa .

میٹا اسکین ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمران خان پر کل سے اب تک 12 کروڑ 80 لاکھ 562 ہزار پوسٹس کی جاچکی ہیں۔  اس سے آپ خود اندازہ...
06/12/2025

میٹا اسکین ڈیپارٹمنٹ کے مطابق عمران خان پر کل سے اب تک 12 کروڑ 80 لاکھ 562 ہزار پوسٹس کی جاچکی ہیں۔ اس سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ عمران خان کتنے مقبول لیڈر ہیں ؟

05/12/2025

‏یہ مقابلہ بھی آج ختم ہوا !

‏مقبولیت کے مقابلے میں تو اسکی خاک کو نہیں چھو سکے۔ اذیتیں برداشت کرنے کا امتحان تھا۔ وہ سرخرو ہوا۔ اب نفسیات کی جنگ تھی۔ ذہنی کنٹرول کی جنگ تھی۔ کون پہلے آنکھ جھپکے گا اور کون دل چھوڑ جائے گا۔ وہ جیل کے اندر ، رابطے منقطع ، ملاقاتیں بند ، جسمانی سختیاں سب برداشت کرتا رہا۔

‏دوسری طرف یہ تھے۔ لامحدود وسائل ، بے پناہ طاقت۔ نہ کسی آئینی قدغن کا ڈر تھا نہ کسی اخلاقی دائرے کا پاس۔ گھاگھ اور کایاں ایسے کہ کبھی کٹھ پتلیوں کے پیچھے چھپتے کبھی عوامی جذبات کے پیچھے۔ مکرتے ، جھوٹ بولتے ، عیاری سے کام لیتے سامنے نہیں آتے تھے۔ یہیں وہ مقابلہ تھا جو آج اختتام پذیر ہوا۔ اعصاب کی جنگ۔

‏وہ ننگا کرنا چاہتا تھا ، یہ چھپے رہنا چاہتے تھے ، وہ انکے منہ سے اگلوانا چاہتا تھا یہ زبان نہیں ہلاتے تھے۔ وہ ثابت کرنا چاہتا تھا یہ مکاری سے کام لیتے تھے۔ وہ الزام نہیں لگانا چاہتا تھا یہ ہاتھ سے پھسل پھسل کر نکل رہے تھے۔ لیکن پھر اسکی حکمت عملی کام آگئی۔ اسکے صبر کا اس کو پھل ملا۔

‏جیسے ایک ایک قطرہ گرتا ہے اور پتھر کو پھاڑ دیتا ہے وہ دو سال سے دھیرے دھیرے تھوڑا تھوڑا پریشر ڈالتا رہا۔ آج فوج کے اعصاب چٹخ گئے۔ دباؤ برداشت نہ کرپائے۔ تسلیم کرلیا کہ ہم اسکے دشمن ہیں۔ یہی وہ چاہتا تھا کہ اسکی دشمنی کو سرعام تسلیم کیا جائے۔ بیانیے کے محاذ پر یہ اسکی آج تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

‏اب اس سے محبت کرنے والے جانیں اور اس سے نفرت کرنے والے جانیں۔
Enkidu Reborn

Address

Pretoria
Pretoria

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI South Africa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share