Pti k Tiger Pk72

Pti k Tiger Pk72 Supporter of PAKISTAN Tehreek Insaf

صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان سے سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان خان کی ملاقاتحلقہ پی کے 72 میں محکمہ آبپاش...
04/09/2026

صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان سے سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان خان کی ملاقات

حلقہ پی کے 72 میں محکمہ آبپاشی کے جاری ترقیاتی منصوبوں، پیش رفت اور عوامی ضروریات پر تفصیلی مشاورت

صوبائی وزیر کی حلقہ پی کے 72 میں آبپاشی کی تمام جاری سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی یقین دہانی

ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ریاض خان

خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان سے سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں حلقہ پی کے 72 میں محکمہ آبپاشی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، آبپاشی نظام کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران حلقہ پی کے 72 میں محکمہ آبپاشی کی جاری سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مختلف منصوبوں کی تکمیل میں درپیش مسائل، عوامی ضروریات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر حلقے میں آبپاشی سے متعلق مزید ضروری منصوبوں اور موجودہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے۔

صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ حلقہ پی کے 72 میں محکمہ آبپاشی کی تمام جاری ترقیاتی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا تاکہ علاقے کے عوام کو آبپاشی کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور زرعی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حلقہ پی کے 72 میں جاری تمام منصوبوں کی پیش رفت باقاعدگی سے مانیٹر کی جائے اور ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور ترقیاتی کام مقررہ معیار اور شفاف طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آبپاشی کے منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور فیلڈ میں منصوبوں کی نگرانی
مزید مؤثر بنائی جائے۔

سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان خان نے صوبائی وزیر آبپاشی کو حلقہ پی کے 72 میں آبپاشی کے شعبے سے متعلق عوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا اور جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔

الحمدللہ محمود جان خان کافورڈھیری (سابقہ ڈپٹی اسپیکر اور پی کے- 72 کے موجودہ ایم پی اے فارم-45 ) کی کوششوں سے ورسک روڈ پ...
31/08/2026

الحمدللہ محمود جان خان کافورڈھیری (سابقہ ڈپٹی اسپیکر اور پی کے- 72 کے موجودہ ایم پی اے فارم-45 ) کی کوششوں سے ورسک روڈ پر واقع تین پل کے تعمیر کے لیے پختونخوا ہائی ویز اٹھارٹی نے اپنے ADP SCHEMES میں شامل کردیے ہیں جنکا ٹینڈر 3 ستمبر کو ہوگا۔ اور بہت جلد اس پر کام شروع ہو جائیگا۔
لوگ صرف ہوا میں تیر مارتے ہیں اور ہم اللہ کے فضل سے عملی کام کرتے ہیں۔
شکریہ عمران خان
شکریہ سہیل خان آفریدی

شکریہ ڈپٹی سپیکر جناب محمود جان خان پی کے 72 ❤️
21/08/2026

شکریہ ڈپٹی سپیکر جناب محمود جان خان پی کے 72 ❤️

20/08/2026

جب قائد عمران خان کا قافلہ لوگوں کے بیچ سے گزرا تو لوگوں نے قافلے پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں

20/08/2026

اس وقت اسلام آباد میں عید کا سماء ہے ❤️

20/08/2026

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pti k Tiger Pk72 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share