Ryass ideas

Directions

Ryass ideas say something with out aim is Noise pollution

4/11/2026
04/11/2026

4/11/2026

آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسی عظیم علمی و روحانی شخصیت اشاڑی مولوی صاحب کی فرزند سے کرواتے ہیں، جو علم کا سمندر ہونے کے با...
02/11/2026

آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسی عظیم علمی و روحانی شخصیت اشاڑی مولوی صاحب کی فرزند سے کرواتے ہیں، جو علم کا سمندر ہونے کے باوجود اپنی ذات کو کبھی نمایاں نہیں کرتے۔ ایک سادہ مزاج، بے لوث اور بے غرور انسان، جن کی شخصیت میں علم، عاجزی اور خلوص کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔

حضرت مولانا قاری طفیل محمد بن مولانا محمد حنیف (اشاڑی مولوی صاحب)

مولانا صاحب 1972ء میں گاؤں اشاڑی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سے لے کر دسویں جماعت تک کی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول درشخیلہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد دینی تعلیم کے حصول کے لیے گھر سے نکلے اور 1993ء میں عظیم دینی درسگاہ، مدرسہ (سرپرستی: قاری فیاض،حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب صدر وفاق)، نمک منڈی سے قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔ یہ حفظِ قرآن کے حوالے سے ایک معروف اور ممتاز دینی ادارہ ہے۔

حفظِ قرآن کے بعد آپ نے مختلف مدارس میں مختلف جید علمائے کرام اور اساتذہ سے دینی علوم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بالآخر 2003ء میں مدرسہ دارالعلوم مٹہ سے فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد ایک سال پنج پیر میں ترجمۂ قرآن کی سند بھی حاصل کی۔

مولانا صاحب نے اپنی علمی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے گاؤں میں ایک مدرسہ بھی قائم رکھا، جہاں سے الحمدللہ بڑی تعداد میں حفاظِ کرام نے قرآنِ پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

دینی تعلیم کے ساتھ آپ نے دنیاوی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور ایف اے فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر کورس بھی مکمل کیا۔ رزقِ حلال کے حصول کے لیے آپ پی ٹی سی ایل میں بطور engineering supervisor بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ کی زندگی کا ایک قابلِ ذکر پہلو یہ ہے کہ آپ نے کبھی اپنے دینی اصولوں اور اقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
اتنی مصروفیات کے باوجود بھی وہ عشاء کی نماز کے بعد روزانہ مسجد میں قرآنِ کریم کا درس دیتے ہیں اور ہر سال ختمِ قرآن کی بابرکت سعادت حاصل کرتے ہوئے تراویح پڑھاتے ہیں۔ یہ ان کے دینی جذبے، قرآنِ کریم سے والہانہ محبت اور خدمتِ دین کے لیے بے لوث وابستگی کا ایک خوبصورت ثبوت ہے۔ مصروفیات کے علاوہ وہ فارغ اوقات میں اکثر کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں، جو آپ کی سادگی، محنت اور زمین سے محبت کی عکاسی کرتی ہے۔

مولانا صاحب نرم مزاج، خوش اخلاق، خندہ پیشانی سے ملنے والے اور ہر کسی کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آنے والے انسان ہیں۔ آپ کی شخصیت کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ کسی کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرتے۔ علم و فضل کے باوجود غرور سے کوسوں دور رہنا ہی آپ کی اصل عظمت ہے۔

اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کو صحت و تندرستی، عمرِ دراز، برکت والی زندگی اور دینِ اسلام کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

01/11/2026

دہ غم خبر
داشاړی چم دکریم بھائی(مرحوم)کوروالہ، اعجاز،سجاداومراد مور پہ حق رسیدلدہ۔مازیګر مونځ نه بعدیی جنازه د.اللہ دی اوبخی امین۔

21/10/2026
😄 🤣 😂 😆 😄
14/10/2026

😄 🤣 😂 😆 😄

Address

Rajshahi Division

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ryass ideas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share