03/09/2026
تھانہ صدر میں شجرکاری مہم — 500 پودے لگائے گئے
3 ستمبر 2026
تحصیل بھلوال - تھانہ صدر میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن، ڈی ایس پی بھلوال ، علماء کرام اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے مل کر 500 پودے لگائے اور سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن نے اس موقع پر کہا کہ ہر فرد کم از کم ایک پودا لگائے اور اس کی نگہداشت کو اپنی ذمہ داری سمجھے۔ آج کا لگایا ہوا پودا آنے والی نسلوں کے لیے صاف، صحت مند اور سرسبز ماحول کی ضمانت ہے۔
Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sargodha Division
Deputy Commissioner Sargodha