Chakwal Police

Chakwal Police Our Mission. Excellent Behaviour,Your Protection & Safe Chakwal

ڈسٹرکٹ پولیس چکوالمنشیات کے خاتمے اور مقدمات کی مؤثر تفتیش کے حوالے سے اہم اجلاسڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر پر...
03/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

منشیات کے خاتمے اور مقدمات کی مؤثر تفتیش کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر پراسیکیوشن ٹیم کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں منشیات کے مقدمات کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے قوانین پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ اجلاس میں منشیات کے مقدمات کی تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کی بروقت تکمیل کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چکوال، ڈی ایس پی لیگل چکوال، تفتیشی افسران، پراسیکیوشن ٹیم اور پنجاب اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران نے شرکت کی۔

منشیات فروشوں اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔ڈی پی او چکوال

عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور رپورٹ ہائے 173 ض ف مقررہ وقت کے اندر عدالتوں میں پیش کی جائیں۔

تفتیشی ریکارڈ کی تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ سپروائزری افسران تھانہ جات میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ باقاعدہ میٹنگز کا انعقاد کریں اور پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی بروقت یکسوئی کو یقینی بنائیں۔ ڈی پی او چکوال

تمام تھانہ جات اور سرکل افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور شہریوں کو ایک محفوظ اور منشیات سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈی پی او چکوال

ڈسٹرکٹ پولیس چکوالخواتین کے تحفظ اور فوری معاونت کے لیے مؤثر اقداماتخواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے...
03/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

خواتین کے تحفظ اور فوری معاونت کے لیے مؤثر اقدامات

خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ویمن پولیس اسٹیشن چکوال ہر وقت خواتین کی شکایات سننے اور انہیں فوری قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے

خواتین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی قسم کی ہراسانی، زیادتی یا دیگر مسائل کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔ پکار 15 پر کال کریں یا قریبی پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں۔

چکوال پولیس خواتین کے مسائل کے فوری حل، ان کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ ڈی پی او چکوال

ڈسٹرکٹ پولیس چکوالڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار (پی ایس پی) کا شہریوں کی آگاہی کےلئے خصوصی اقدام، تھانہ جات میں...
03/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کاشف ذوالفقار (پی ایس پی) کا شہریوں کی آگاہی کےلئے خصوصی اقدام، تھانہ جات میں حکم نامہ طلبی, روز مرہ انکوائری و انویسٹیگیشن کی تفصیلات.
‎ ‎ ‎

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال   *ایس پی انویسٹیگیشن چکوال کی محکمہ وائلڈ لائف کی تقریب میں شرکت*محکمہ وائلڈ لائف چکوال کے زیرِ انتظ...
02/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*ایس پی انویسٹیگیشن چکوال کی محکمہ وائلڈ لائف کی تقریب میں شرکت*

محکمہ وائلڈ لائف چکوال کے زیرِ انتظام جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی انویسٹیگیشن چکوال نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران تھانہ ڈوہمن کی حدود سے چکوال پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے مشترکہ ریڈ کے دوران شکاریوں کے قبضے سے بازیاب کروائے گئے قیمتی اور نایاب تیتروں کو قدرتی ماحول میں آزاد کیا گیا۔ اس موقع پر جنگلی حیات کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے غیر قانونی شکار اور پرندوں کی قید کے خلاف علامتی اقدام کے طور پر پنجروں کو نذرِ آتش بھی کیا گیا۔

جنگلی حیات قدرتی ماحول اور ماحولیاتی توازن کا اہم حصہ ہے، جس کے تحفظ کے لیے تمام اداروں اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایس پی انویسٹیگیشن چکوال

تقریب میں محکمہ وائلڈ لائف کے افسران، مقامی معززین اور دیگر شرکاء نے بھی شرکت کی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی مہم کو سراہا۔

غیر قانونی شکار کی روک تھام اور جنگلی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چکوال پولیس آئندہ بھی محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ ڈی پی او چکوال

ڈسٹرکٹ پولیس چکوالچکوال پولیس کی سرچ آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر...
02/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

چکوال پولیس کی سرچ آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی۔

چکوال پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ضلع بھر میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کرتے ہوئے مجموعی طور پر 91 سرچ آپریشنز کیے۔ ان سرچ آپریشنز کے دوران1230 گھرانوں کے 2844 افراد کو چیک کیا گیا۔

کاروائیوں کے دوران مختلف مقدمات درج کیے گئے۔

01* 03 مقدمات* منشیات ایکٹ کے تحت درج
02* 02 مقدمات* ویگرنسی ایکٹ کے تحت درج
03* 01 مقدمہ* کرایہ داری ایکٹ کے تحت درج
04* 01 مقدمہ* اشتہاری مجرم کو پناہ دینے پر درج

چکوال پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 30 افراد کو گرفتار کیا۔

ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او چکوال

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال *تھانہ سٹی چکوال پولیس کی کاروائی* ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال...
01/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*تھانہ سٹی چکوال پولیس کی کاروائی*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال سب انسپکٹر عدیل صفدر، سب انسپکٹر علی عباس کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی۔

شراب فروش وشال مسیح ولد عامر مسیح کے قبضہ سے 200 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،ملزم گرفتار۔

ڈسٹرکٹ پولیس چکوالڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا زیرِ تعمیر تھانہ ڈوہمن کا دورہڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے زیرِ تعمیر تھانہ...
01/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کا زیرِ تعمیر تھانہ ڈوہمن کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے زیرِ تعمیر تھانہ ڈوہمن کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی او چکوال نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور جاری منصوبوں کی رفتار اور معیار کو چیک کیا۔

ڈی پی او چکوال نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

جدید سہولیات سے آراستہ تھانہ جات شہریوں کو بہتر سروس ڈلیوری فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈی پی او چکوال

ضلع بھر میں پولیس سروسز کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈی پی او چکوال

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال*کھلی کچہری*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے سروس ڈلیوری کا معیار بہترین بنانے کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر کھ...
01/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

*کھلی کچہری*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے سروس ڈلیوری کا معیار بہترین بنانے کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا*

جس میں تمام درخواست دہندگان کے مسائل سنے گئے اور انکو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کی کاروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گ...
01/06/2026

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

تھانہ صدر تلہ گنگ پولیس کی کاروائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ سب انسپکٹر امان اللہ، سب انسپکٹر شرف عبیداللہ نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 10 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔

23 لاکھ 89 ہزار 670 روپے کل مالیت، قمار بازی میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Address

District Police Chakwal
Chakwal
48660

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chakwal Police:

Share