PTI Loralai Division

PTI Loralai Division Welcome to the official PTI Loralai Division page! Stay updated with our vision, activities, and efforts for a better future.

02/09/2026

لورالائی/
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ مرحوم عطاء اللہ مینگل کے پانچویں برسی کے موقع پر { پاکستان تحریک انصاف } لورالائی ڈویژن جنرل سیکرٹری ولی درمان لونی انہی کے سیاسی جدوجھد اورملک کے حالیہ صورت حال پر عوامی
اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔✓

02/09/2026
کوئٹہ | 2 ستمبر 2026بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے زیرِ اہتمام سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی اور شاہوانی اسٹیڈیم کے شہد...
02/09/2026

کوئٹہ | 2 ستمبر 2026
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے زیرِ اہتمام سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی اور شاہوانی اسٹیڈیم کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ اور پاکستان تحریکِ انصاف لورالائی ڈویژن کے صدر اسحاق خان ترین نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور مظلوم اقوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

 #بلوچستان،  #زیارت کراس بوستان میں پولیس پوسٹ اور کسٹمز وئیر ہاؤس پر دہشتگرد حملے اور پانچ سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت ک...
01/09/2026

#بلوچستان، #زیارت کراس بوستان میں پولیس پوسٹ اور کسٹمز وئیر ہاؤس پر دہشتگرد حملے اور پانچ سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ یہ المناک واقعہ جعلی وفاقی اور بلوچستان حکومت کی سیکیورٹی پالیسی، انٹیلی جنس اور انتظامی کارکردگی کی ناکامی کا ثبوت ہے، سیکیورٹی کے بھاری اخراجات کے باوجود دہشتگرد حساس تنصیبات تک کیسے پہنچے؟
مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، سیکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور دہشتگردوں و ان کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔
شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

بلوچستان جل رہاہے، بلوچستان کو جینے دیں۔

31/08/2026


صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کی سربراہی میں پی ٹی آئی بلوچستان کے وفد نے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
فاتحہ خوانی کے بعد 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اسلام آبادصوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کی سربراہی میں پی ٹی آئی بلوچستان کے وفد نے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ محترمہ ک...
31/08/2026

اسلام آباد

صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کی سربراہی میں پی ٹی آئی بلوچستان کے وفد نے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

وفد میں شامل تھے

صوبائی جنرل سیکرٹری میر جہانگیر رند

سردار زادہ صدیق شیرانی

عرفان خان کاکڑ

سردار زین العابدین خلجی

میر لیاقت مری

ایڈووکیٹ سید سلام آغا

ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرین

نذر بلوچ

ڈاکٹر عبدالحلیم ناصر

ملک عبداللہ خان ناصر

احسان اللہ

میر جہانزیب جمالی

فاتحہ خوانی کے بعد 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔۔

 #دکی، تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں IED دھماکہتین سگے بھائی موقع پر جان بحقپاکستان تحریک انصاف لورالائی ڈویژن ...
31/08/2026

#دکی، تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں IED دھماکہ
تین سگے بھائی موقع پر جان بحق
پاکستان تحریک انصاف لورالائی ڈویژن کے جانب سے اس واقع کی بھرپور مذمت۔

31/08/2026

افسوسناک سانحہ، دُکی (انا للہ وانا الیہ راجعون۔)
#دُکی: علاقہ #لونی، کلی بختیار خان میں بارودی سرنگ پھٹنے کے افسوسناک واقعے میں تین بھائی رحمت اللہ ولد سلطان، دورانی ولد سلطان اور نعمت اللہ ولد سلطان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ عتیق اللہ ولد مولیٰ نیک محمد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمی کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

#دکی

Address

Duki

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Loralai Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTI Loralai Division:

Shortcuts

Share