Bargo Valley GilgitBaltistan

Bargo Valley GilgitBaltistan Bargo valley is 26 km away from Gilgit City

25/08/2026

بارگو بالا اور بارگو پائین کے درمیان ایک infinix 40 موبائل گم گئی ہے کسی بھائی کو ملی ہے تو برائے مہربانی اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92 355 4430448

وزیرِ اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ صاحب  کا چارکوٹ کا دورہ، میگا ترقیاتی اعلاناتگلگت چارکوٹ/وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حس...
24/08/2026

وزیرِ اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ صاحب کا چارکوٹ کا دورہ، میگا ترقیاتی اعلانات

گلگت چارکوٹ/وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے چارکوٹ کے دورے کے دوران علاقے کی ترقی، تعلیم، صحت، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے سے متعدد اہم اعلانات کیے۔

وزیرِ اعلیٰ نے چارکوٹ میں 10 بیڈ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا، جو علاقے کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات اور غذر روڑ پہ سفرکرنے والے تمام مسافروں کو بھی سہولیات ہوگااور ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں گرلز کالج چارکوٹ، بوائز کالج چارکوٹ، گرلز ہائی سکول بارگو بالا، بوائز ہائی سکول بارگو پائین اور گرلز مڈل سکول بارگو پائین کے حوالے سے اہم اعلانات کیے گئے۔ جبکہ بارگو پائین میں گرلز ہائی سکول پہلے دیا ہے اور کام جاری ہے

اسی طرح بارگو پائین، بروٹ، ہوشن اور تھینگی کے لیے FAP کے قیام اور ویٹرنری سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

مواصلاتی نظام کی بہتری کے لیے بارگو پائین تا بارگو بالا روڈ کی میٹلنگ، بارگو میں ایک RCC پل کی تعمیر جبکہ بارگو پائین کی تمام لنک سڑکوں کی تعمیر و بہتری کا اعلان کیا گیا۔

ان ترقیاتی اعلانات سے چارکوٹ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیرِ اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کے دورے اور اعلانات کو علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام منصوبوں پر عملی کام جلد شروع کیا جائے گا۔

چارکوٹ کے عوام کے لیے تعلیم، صحت، سڑک، پل اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے یہ اعلانات ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس سے کہتے ہیں عوامی وزیراعلی گلگت بلتستان اللہ تعالیٰ کامیاب کرے آمین

24/08/2026
گلگت ؛ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان امجد حسین کا دورہ بارگو پائین اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔
24/08/2026

گلگت ؛
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا دورہ بارگو پائین اور عوامی اجتماع سے خطاب ۔

*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ کا بارگو کا تاریخی دورہگلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ *جناب امجد حسین ایڈوک...
23/08/2026

*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ کا بارگو کا تاریخی دورہ

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ *جناب امجد حسین ایڈوکیٹ* نے آج بارگو، شروٹ، شکیوٹ (4 چار کوٹ ) کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران علاقے کے *معز عمائدین، علماء کرام اور نوجوانوں* کی بڑی تعداد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

برگوبالا کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے علاقے کے دیرینہ مسائل اور مطالبات ان کے سامنے رکھے۔
مطالبات میں *سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی، صحت و تعلیم کی سہولیات، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور مواصلاتی نظام کی بہتری* شامل تھے۔

وزیر اعلیٰ *امجد حسین ایڈووکیٹ* نے تمام مطالبات کو نہایت توجہ سے سنا اور کہا کہ
"عوامی خدمت میری اولین ترجیح ہے۔ برگوبالا کے عوام کے جائز مطالبات پر *فوری عملدرآمد* یقینی بنایا جائے گا۔"
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد شروع کیا جائے۔

علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ کے دورے اور عوام دوست رویے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

23/08/2026

ضلع گلگت گاؤں شروٹ محلہ تانچی میں 22 اگست کو گزرنے والا سیلابی ریلا اللہ خیر کرے۔

22/08/2026

بارگو پائین ہرالی -6-میل چوڑائی 16-میل لمبائی ہرائی بارگو پائین کی ملکیت ہے
بارگو پائین کے عوام کس بھی علاقے کا حق خانے کے لئے تیار نہیں ہے ہرائی کا حق صرف بارگو پائین کا ہے اور بگروٹ عوام کا چراگاہ ہے ….. نمبردار اعلی چار کوٹ گلگت

Address

Bargo Gilgit
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bargo Valley GilgitBaltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share