05/10/2026
اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ قمر محمود منج نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی کے بہترین انتظامات اور ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔