07/05/2026
ہنزہ (اکرام نجمی) اس ماہ ہزہائینس پرنس رحیم آغاخان پنجم کی تشریف آوری متوقع ہے، جس کے باعث ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں عقیدت مندوں کی پھسو دیدار گاہ آمد یقینی سمجھی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ہنزہ اور گردونواح کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدت مند قراقرم ہائی وے کے ذریعے پھسو پہنچیں گے، جبکہ ہزاروں گاڑیاں بھی شاہراہِ قراقرم پر سفر کریں گی۔
مقامی صحافیوں اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال کے پیشِ نظر قراقرم ہائی وے کی فوری مرمت اور مناسب مینٹیننس کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر سڑک کی حالت خستہ ہے، جو بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دوران مسافروں کیلئے مشکلات اور حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
بحیثیت مقامی صحافی، نگران حکومت گلگت بلتستان، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی گئی ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ذریعے قراقرم ہائی وے کے متاثرہ حصوں کی فوری مرمت اور مؤثر مینٹیننس کو یقینی بنایا جائے تاکہ عقیدت مندوں اور مسافروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Akram Najmi