Pukhtoon Students Federation IIUI

Pukhtoon Students Federation IIUI تل دې وي پښتون ولي

02/08/2026

راولپنڈی میں مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے جانے والے پرامن احتجاج پر پولیس کا بہیمانہ تشدد اور طاقت کا بے جا استعمال انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ اس ناگوار واقعے کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ناظم عثمان بن صادق اور دیگر پرامن شرکاء کے ساتھ کیا جانے والا ناروا سلوک بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔
​پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اس پرتشدد کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور پرزور مطالبہ کرتی ہے

اور مطالبہ کرتی ہے کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی کی جائے، جبکہ پرامن احتجاج اور اظہارِ رائے کے آئینی حق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے۔

02/08/2026

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بین القوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔ بے گناہ شہریوں کی جان و مال کو نشانہ بنانا ایک گھناؤنا اور ناقابلِ برداشت عمل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

صوبے میں امن و امان کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ایک بار پھر یہ واقعہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں متعلقہ ادارے اور صوبائی حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور مؤثر حکمتِ عملی کے فقدان نے عوام میں شدید بے چینی اور عدم تحفظ کو جنم دیا ہے۔

ہم صوبائی حکومت کی اس نااہلی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ امن و امان کی بحالی کے لیے فوری، مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن دہشت گردی، تشدد اور ہر قسم کی انتہاپسندی کے خلاف اپنے واضح مؤقف کا اعادہ کرتی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا کرے، اور ہمارے وطن میں پائیدار امن قائم فرمائے۔

آج اسلام آباد پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی کے 40ویں یومِ تاسیس کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی اسلام آباد  کے زیرِ اہتمام...
28/07/2026

آج اسلام آباد پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی کے 40ویں یومِ تاسیس کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی اسلام آباد کے صدر رحیم وزیر، جنرل سیکریٹری جواد خان نے شرکت کی اور مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی کے نظریے، جمہوری جدوجہد، امن، قومی یکجہتی اور پشتون عوام کے حقوق کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کر کے پارٹی کی جدوجہد اور نظریات سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کی چالیس سالہ سیاسی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جمہوریت، امن، مساوات اور عوامی حقوق کے لیے یہ جدوجہد اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔




𝒯𝒽𝑒 𝒰𝓃𝒾𝓋𝑒𝓇𝓈𝒾𝓉𝓎 𝒜𝒹𝓂𝒾𝓈𝓈𝒾𝑜𝓃 𝒞𝒶𝓂𝓅𝒶𝒾𝑔𝓃 𝟤𝟢𝟤𝟨 ✨𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐧𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲, 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐚𝐛𝐚𝐝 — Fall 2026 Admissions Open✦  🤝 𝐏𝐚𝐤𝐡...
22/07/2026

𝒯𝒽𝑒 𝒰𝓃𝒾𝓋𝑒𝓇𝓈𝒾𝓉𝓎 𝒜𝒹𝓂𝒾𝓈𝓈𝒾𝑜𝓃 𝒞𝒶𝓂𝓅𝒶𝒾𝑔𝓃 𝟤𝟢𝟤𝟨 ✨
𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐧𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐢𝐜 𝐔𝐧𝐢𝐯𝐞𝐫𝐬𝐢𝐭𝐲, 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦𝐚𝐛𝐚𝐝 — Fall 2026 Admissions Open
✦ 🤝 𝐏𝐚𝐤𝐡𝐭𝐨𝐨𝐧 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐅𝐞𝐝𝐞𝐫𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 (𝐏𝐒𝐅) is committed to guiding students every step of the way toward academic excellence.
✦ 𝐀𝐫𝐞𝐚𝐬 𝐨𝐟 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐲: Law, IR, Biotechnology, Computer Science, Business & Literature
✦ 𝐋𝐚𝐬𝐭 𝐃𝐚𝐭𝐞 𝐭𝐨 𝐀𝐩𝐩𝐥𝐲: August 07, 2026
❝ 𝐏𝐞𝐚𝐜𝐞, 𝐃𝐞𝐦𝐨𝐜𝐫𝐚𝐜𝐲 & 𝐃𝐞𝐯𝐞𝐥𝐨𝐩𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐭𝐡𝐫𝐨𝐮𝐠𝐡 𝐄𝐝𝐮𝐜𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧. ❞
🔗 𝐀𝐩𝐩𝐥𝐲 𝐎𝐧𝐥𝐢𝐧𝐞 𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲! https://www.iiu.edu.pk/

🎓 𝗔𝗗𝗠𝗜𝗦𝗦𝗜𝗢𝗡 𝗙𝗔𝗖𝗜𝗟𝗜𝗧𝗔𝗧𝗜𝗢𝗡 & 𝗦𝗧𝗨𝗗𝗘𝗡𝗧 𝗦𝗨𝗣𝗣𝗢𝗥𝗧 𝗖𝗘𝗟𝗟 | 𝗙𝗔𝗟𝗟 𝟮𝟬𝟮𝟲The Pakhtoon Students Federation (PSF) – IIUI is here to assi...
21/07/2026

🎓 𝗔𝗗𝗠𝗜𝗦𝗦𝗜𝗢𝗡 𝗙𝗔𝗖𝗜𝗟𝗜𝗧𝗔𝗧𝗜𝗢𝗡 & 𝗦𝗧𝗨𝗗𝗘𝗡𝗧 𝗦𝗨𝗣𝗣𝗢𝗥𝗧 𝗖𝗘𝗟𝗟 | 𝗙𝗔𝗟𝗟 𝟮𝟬𝟮𝟲
The Pakhtoon Students Federation (PSF) – IIUI is here to assist, guide, and facilitate all incoming students for the Fall 2026 Admissions at International Islamic University, Islamabad.
🎯 𝗢𝘂𝗿 𝗔𝗶𝗺:
To serve, guide, and protect the academic interests of all incoming students, fostering a community built on educational advancement, cultural pride, and mutual respect.
📌 𝗜𝗻𝗰𝗵𝗮𝗿𝗴𝗲 𝗔𝗱𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗖𝗼𝗺𝗺𝗶𝘁𝘁𝗲𝗲:
👤 Mujeeb Ur Rehman
🎓 Department of Politics & IR
📲 𝗗𝗶𝗿𝗲𝗰𝘁 𝗛𝗲𝗹𝗽𝗹𝗶𝗻𝗲 & 𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽:
📞 +92 330 9261615
📅 𝗔𝗽𝗽𝗹𝗶𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗗𝗲𝗮𝗱𝗹𝗶𝗻𝗲:
🗓️ Friday, August 07, 2026
📍 𝗞𝗲𝘆 𝗙𝗼𝗰𝘂𝘀 𝗔𝗿𝗲𝗮𝘀 & 𝗙𝗮𝗰𝗶𝗹𝗶𝘁𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻:
• 📄 Complete Online Form Processing & Verification
• 💡 Strategic Career Counseling & Departmental Selection
• 🏛️ On-Campus Guidance, Hostels & Student Welfare
Feel free to contact us anytime for complete guidance regarding undergraduate, graduate, and post-graduate programs!
🏛️ PAKHTOON STUDENTS FEDERATION — IIUI
Peace | Democracy | Development

پریس ریلیزپختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادطلبہ کے اتحاد، نظم و ض...
16/07/2026

پریس ریلیز
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)
اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد
طلبہ کے اتحاد، نظم و ضبط اور پُرامن جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں ہاسٹل سے متعلق طلبہ کے اہم مطالبات پر مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے تمام طلبہ تنظیموں کی مشترکہ کاوشوں اور انتظامیہ کے ساتھ مسلسل مذاکرات کے نتیجے میں متعدد اہم امور پر اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے درج ذیل امور پر یقین دہانی کرائی گئی ہے:
ہاسٹل سیٹوں کی نئی الاٹمنٹ کا عمل 20 جولائی 2026 سے شروع کیا جائے گا، اور الاٹمنٹ طلبہ کی ترجیحات، دستیاب نشستوں اور یونیورسٹی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔
رینوویشن کے دوران تمام منتقلیاں عارضی نوعیت کی ہوں گی، جبکہ رینوویشن مکمل ہونے کے بعد طلبہ کو ان کے اصل الاٹ شدہ کمروں میں واپس منتقل کیا جائے گا۔
ہاسٹل سے غیر حاضر طلبہ کے سامان اور کمروں کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا، اور عارضی منتقلی کے دوران ان کے سامان کو چھیڑا نہیں جائے گا۔
صرف ہاسٹل نمبر 1 اور 2 موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران رینوویشن کے لیے بند رہیں گے اور تعطیلات کے اختتام پر انہیں دوبارہ طلبہ کے لیے کھول دیا جائے گا۔
طلبہ پر عائد غیر ضروری اور ناجائز جرمانوں کے خاتمے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
یہ پیش رفت طلبہ کے اتحاد، اعتماد اور منظم جدوجہد کی کامیابی ہے۔ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) اس موقع پر اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل تمام طلبہ تنظیموں، نمائندگان اور ہر اس طالب علم کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جس نے اس جدوجہد کو پُرامن، باوقار اور مؤثر انداز میں کامیاب بنایا۔
ان مثبت پیش رفتوں اور انتظامیہ کی یقین دہانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی باہمی مشاورت سے موجودہ احتجاجی تحریک کے اختتام کا اعلان کرتی ہے۔
تاہم، ہم واضح کرتے ہیں کہ احتجاج کا اختتام ہماری جدوجہد کا اختتام نہیں۔ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی آئندہ بھی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ کا ایک مشترکہ، نمائندہ اور فعال پلیٹ فارم رہے گی، جو طلبہ کو درپیش تعلیمی، رہائشی، انتظامی اور فلاحی مسائل کے حل، ان کے آئینی و جائز حقوق کے تحفظ اور انتظامیہ کے ساتھ مؤثر رابطے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) اپنے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے ہر جائز، آئینی اور پُرامن جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی، تاکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ کے حقوق، وقار اور فلاح کو ہر حال میں یقینی بنایا جا سکے۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد

اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاریاسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام طلبہ کا احتجاجی دھرنا آج تیسرے روز ب...
14/07/2026

اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری
اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام طلبہ کا احتجاجی دھرنا آج تیسرے روز بھی پورے عزم اور اتحاد کے ساتھ جاری رہا۔
اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے قائدین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کے حوصلے، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کو سراہا، اور احتجاج میں بھرپور شرکت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم جب تک طلبہ کے تمام جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، دھرنا پوری قوت اور یکجہتی کے ساتھ جاری رہے گا۔
"طلبہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی۔" ✊

اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کا دھرنا دوسرے روز بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہا۔آج مختلف طلبہ تنظیموں کے نمائندگان نے دھرنے میں شرک...
13/07/2026

اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کا دھرنا دوسرے روز بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہا۔
آج مختلف طلبہ تنظیموں کے نمائندگان نے دھرنے میں شرکت کی، طلبہ کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کی، اور اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
جب طلبہ متحد ہوں، تو ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔



پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس اور اس میں متفقہ طور پر جاری کیے گئے اعل...
12/07/2026

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس اور اس میں متفقہ طور پر جاری کیے گئے اعلامیے کی مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کرتی ہے۔
اس اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن، پختونخوا اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن، پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، انجمن طلبہ اسلام سمیت مختلف طلبہ تنظیموں نے شرکت کی اور ہاسٹل سے متعلق طلبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متفقہ اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق
• پرووسٹ کی ذمہ داری کسی سینئر پروفیسر کو دی جائے جو طلبہ کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔
• ہاسٹل کی سیٹوں کی الاٹمنٹ فوری طور پر بحال کی جائے۔
• رینوویشن کا طریقۂ کار ایسا اختیار کیا جائے جس سے طلبہ کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔
• رینوویشن کے آغاز اور تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن کا اعلان کیا جائے۔
• اسٹے چارجز اور طلبہ پر عائد تمام ناجائز جرمانے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے متفقہ اعلامیے کو طلبہ کے جائز حقوق کی نمائندگی سمجھتی ہے اور اس کی مکمل تائید کرتی ہے۔ ہم اس مؤقف کا اعادہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے مسائل کا حل باہمی مشاورت اور طلبہ کو اعتماد میں لے کر کی گئی فیصلوں میں مضمر ہے، نہ کہ یکطرفہ اقدامات میں۔
ہم تمام طلبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے متفقہ فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے اتحاد و نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ہر قسم کی صورتحال میں اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور طلبہ کے آئینی و جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر جمہوری اور پُرامن جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
اگر انتظامیہ طلبہ کے جائز مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتی ہے یا طلبہ کو جبری طور پر ہاسٹل کے کمرے خالی کرنے پر مجبور کرتی ہے، تو اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام صورتحال کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ایک وفد نے جامعہ کی انتظامیہ سے ملاقات کی، جس ...
19/06/2026

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ایک وفد نے جامعہ کی انتظامیہ سے ملاقات کی، جس میں طلبہ کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد نے امتحانات کے دوران انٹرنیٹ کی غیر فعالیت، ہاسٹلز میں میس کے کھانے کے معیار، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور دیگر طلبہ مسائل کو انتظامیہ کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا۔

مزید برآں، سمر ویکیشن کے دوران کلاسز کو آن لائن موڈ میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفد نے اس امر پر زور دیا کہ بلوچستان، سابق فاٹا اور دیگر دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ انٹرنیٹ کی محدود یا عدم دستیاب سہولت کے باعث آن لائن کلاسز میں مؤثر انداز سے شرکت نہیں کر سکتے، لہٰذا اس معاملے میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فیصلہ کیا جائے۔

اسی طرح ہاسٹلز کی مجوزہ رینوویشن کے حوالے سے بھی طلبہ کے تحفظات انتظامیہ کے سامنے رکھے گئے۔ وفد نے نشاندہی کی کہ ہاسٹل نمبر 4 کی رینوویشن کے دوران انتظامی غیر سنجیدگی کے باعث طلبہ میں خدشات اور بے اعتمادی پائی جاتی ہے، لہٰذا آئندہ رینوویشن کے عمل کو شفاف، منظم اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن طلبہ کے جائز حقوق کے تحفظ، تعلیمی سہولیات کی بہتری اور جامعہ میں ایک بہتر تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

Address

H10
Islamabad

Telephone

+923111954291

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukhtoon Students Federation IIUI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share