Islamabad Group

Islamabad Group We offer effective solutions to infrastructural problems that plague Islamabad.

04/08/2026

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر کے بھائی، چوہدری تنویر کے انتقال پر سیدپور میں واقع ان کی رہائش گاہ جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، چوہدری افتخار برسا، ملک عمران، چوہدری اعظام، چوہدری شریف، راجہ کاشف، چوہدری مہدی، چوہدری طارق دلدار، چوہدری افضل اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چوہدری سالک حسین نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

04/08/2026
03/08/2026

پاکستان مسلم لیگ کی سینئر ایڈوائزر محترمہ نیلوفر بختیار نے مسلم لیگ ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ رکنِ قومی اسمبلی مسز فرخ خان اور محترمہ فوزیہ بھی موجود تھیں۔ مسلم لیگ ہاؤس پہنچنے پر پارٹی کے پنجاب لیبر ونگ، مینارٹی ونگ، ہیومن رائٹس ونگ اور لاہور ویمن ونگ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف ونگز کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران پارٹی امور، تنظیمی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اپنے خطاب میں نیلوفر بختیار نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو مزید فعال، منظم اور عوامی جماعت بنانے کے لیے تمام ونگز کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عہدیداران پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل، تنظیمی رابطوں کے فروغ اور پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ شرکاء نے انہیں اپنی مکمل حمایت اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

سوات میں خود کش حملے کی شدید مذمت۔ 14 شہادتیں تکلیف دہ ہیں۔ دشمن کا خوف و ہراس پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنے کا خواب اد...
03/08/2026

سوات میں خود کش حملے کی شدید مذمت۔ 14 شہادتیں تکلیف دہ ہیں۔ دشمن کا خوف و ہراس پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنے کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔ بالآخر امن ہی کی جیت ہو گی

03/08/2026

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر کے بھائی، چوہدری تنویر، کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان، چوہدری اسد محمود اور راجہ شاہد بھی موجود تھے۔ چوہدری تنویر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے اور گزشتہ دنوں مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے تھے۔

01/08/2026

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کی سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر اور سابق سینیٹر نیلوفر بختیار کو سینئر ایڈوائزر برائے صدر، پاکستان مسلم لیگ مقرر کر دیا۔ اس سلسلے میں انہیں تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن چوہدری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اور سینئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری سالک حسین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیلوفر بختیار چیف آرگنائزر اور سیکرٹری جنرل کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون سے پارٹی کی ذیلی کمیٹیوں، ونگز اور عہدیداروں کی کارکردگی کی نگرانی کریں گی اور انہیں مؤثر رہنمائی فراہم کریں گی۔ چوہدری شجاعت حسین نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے وسیع تجربے اور صلاحیتوں سے پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد اور مسز فرخ خان نے بھی انہیں مبارکباد دی، جبکہ نیلوفر بختیار نے قیادت کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کو مزید مؤثر اور عوامی سطح پر مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 34 ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہوا۔ حکومت ان محنت کشوں کے خاندانوں کو مالی معا...
01/08/2026

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 34 ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہوا۔ حکومت ان محنت کشوں کے خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرے

وزیرداخلہ محسن نقوی کا خطاب حقائق پر مبنی ہے۔سفر کی سمت درست کئے بغیر آگے بڑھنے کی کوشش صرف وقت کی رائیگانی ہے۔ اب بھی م...
31/07/2026

وزیرداخلہ محسن نقوی کا خطاب حقائق پر مبنی ہے۔سفر کی سمت درست کئے بغیر آگے بڑھنے کی کوشش صرف وقت کی رائیگانی ہے۔ اب بھی منزل کا تعین کرتے ہوئے درست راستے کا انتخاب نہ کیا گیا تو ہمارا مستقبل خوفناک ہوسکتا ہے

Address

Plot No 77 Street 6 I-10/3 Islamabad
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Islamabad Group:

Shortcuts

Share

Category