Asif Ali Kazmi

Asif Ali Kazmi We Wont Stop Until We've Beaten BLOOD CANCER

19/09/2026

الحمدللہ! احمدزئی میں ہمارے مرحوم بھائی مہدی حسین کے یتیم بچوں کے لیے کاظمی چیریٹی فاؤنڈیشن کے ایک معزز ڈونر کی جانب سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی جو ڈونیشن موصول ہوئی تھی، وہ آج الحمدللہ غازی فاؤنڈیشن احمدزئی کے ذریعے ان مستحق یتیم بچوں تک پہنچا دی گئی ہے۔
یہ صرف رقم نہیں، بلکہ ایک یتیم خاندان کے لیے محبت، احساس اور امید کا پیغام ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام معزز ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے کسی ضرورت مند کے چہرے پر مسکراہٹ آتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کاظمی چیریٹی فاؤنڈیشن کے تمام ڈونرز، معاونین اور اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام بھائیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے، ان کے رزق، صحت اور زندگی میں برکت عطا فرمائے اور اس نیکی کو ان کے لیے دنیا و آخرت کا ذخیرہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
کسی یتیم کا سہارا بننا، انسانیت کی سب سے خوبصورت خدمت ہے۔

18/09/2026

اگر آپ اس غریب بھائی کی مالی مدد نہیں کر سکتے، جس کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں، تو اللہ کی رضا کے لیے ہماری اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر ضرور کریں۔ شاید آپ کا ایک شیئر کسی ایسے انسان تک پہنچ جائے جو اس کی زندگی بچانے میں مدد کر سکے۔ 🤲💔

18/09/2026

کوہاٹ کی مسجد میں خود-کش دھما-کہ، متعدد نمازی شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ 💔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔ 🤲

11/09/2026

اس غریب بوڑھے باپ کی فریاد آخر کب سنی جائے گی؟ 💔
اس کا نوجوان بیٹا دونوں گردے فیل ہونے کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، اور ایک بے بس باپ اپنے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے اہلِ دل سے مدد کی اپیل کر رہا ہے۔خدارا، اس خاندان کو اکیلا نہ چھوڑیں۔ اگر مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم یہ ویڈیو آگے ضرور شیئر کریں۔ شاید آپ کی ایک شیئر کسی کی زندگی بچانے کا سبب بن جائے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🥀پاراچنار کی تعلیمی دنیا کا ایک اور چراغ ہمیشہ کے لیے بجھ گیا۔انتہائی دکھ او...
10/09/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🥀

پاراچنار کی تعلیمی دنیا کا ایک اور چراغ ہمیشہ کے لیے بجھ گیا۔

انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ خبرِ وفات موصول ہوئی کہ سر شجاعت حسین، CT گورنمنٹ اسرار شہید ہائی سکول پاراچنار اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
ایک استاد صرف کتابیں نہیں پڑھاتا، وہ نسلوں کی تربیت کرتا ہے۔ آج ایک شفیق استاد، ایک قابلِ احترام شخصیت اور کئی دلوں میں بسنے والا انسان ہم سے جدا ہو گیا۔
اللہ تعالیٰ سر شجاعت حسین مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے، درجاتِ بلند عطا فرمائے اور انہیں محمد و آلِ محمدؐ کے صدقے اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
اللہ پاک تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، ساتھی اساتذہ اور شاگردوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲🥀

10/09/2026

اس بوڑھے باپ کے لیے آج الفاظ ساتھ نہیں دے رہے.
اس کے نوجوان بیٹے کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں اور ڈاکٹروں نے فوری ٹرانسپلانٹ کا کہا ہے۔ ایک مجبور باپ اپنے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے اہلِ خیر سے مدد کی اپیل کر رہا ہے۔
آئیے، اس مشکل وقت میں اس خاندان کا سہارا بنیں۔ اگر آپ مالی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شاید آپ کی ایک شیئر کسی کی زندگی بچانے کا سبب بن جائے۔ 🤲
اللہ تعالیٰ اس نوجوان کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور ہر مدد کرنے والے کو جزائے خیر دے۔ آمین۔

09/09/2026

زندگی میں ایسا کام کریں کہ آپ کے جانے کے بعد بھی لوگ آپ کو اچھے لفظوں میں یاد کریں۔
پاراچنار سے تعلق رکھنے والا ایک غریب باپ اپنے بیٹے کے علاج کے لیے مدد کی فریاد کر رہا ہے۔ اس کے بیٹے کے دونوں گردے فیل ہو چکے ہیں اور وہ زندگی بچانے والے علاج کا محتاج ہے۔
اللہ تعالیٰ نے جنہیں استطاعت دی ہے، وہ اس مجبور باپ کا سہارا بنیں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد بھی اس خاندان کے لیے بہت بڑی امید بن سکتی ہے۔ 🤲
اگر مالی مدد ممکن نہیں تو اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ شاید آپ کا ایک شیئر کسی مسیحا تک یہ فریاد پہنچا دے۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

05/09/2026

پاراچنار کی ایک مظلوم ٹیچر کی دردناک داستان 💔

پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ایک معصوم ٹیچر پشاور میں مبینہ طبی غفلت کے باعث اپنی قیمتی زندگی سے محروم ہو گئی۔ وہ صرف ایک ٹیچر نہیں تھی، بلکہ اپنے خاندان کی امید، گھر کی خوشی اور اپنے بہن بھائیوں کا مضبوط سہارا تھی۔
آج اس کے جانے سے ایک گھر کی رونق اجڑ گئی، کئی آنکھیں ہمیشہ کے لیے نم ہو گئیں اور اس کے پیاروں کے دلوں میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا جو شاید کبھی پُر نہ ہو سکے۔
اس دردناک واقعے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ اہلِ خانہ انصاف کے منتظر ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی کی غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

Address

Bahira Golf City Murree Expressway
Islamabad
45400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asif Ali Kazmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Asif Ali Kazmi:

Shortcuts

Share

Category