01/09/2026
دھان کی فصل میں بھورے دھبوں کی بیماری (Brown Leaf Spot – BLS) بنیادی طور پر بیج سے منتقل ہونے والی پھپھوندی Bipolaris oryzae کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ بیماری خاص طور پر باسمتی چاول دانے کی پیداوار اور معیار کو بری طرح متاثر کر تی ہے، کیونکہ دانے کے معیار میں کمی سے پاکستان کے پریمیم چاول کی مارکیٹنگ اور برآمدی قدر متاثر ہو تی ہے۔ نسبتاً زیادہ نمی اور 16 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت بیماری کے پھیلاؤ کے لیے سازگار حالات فراہم کرتے ہیں۔
اگست 2026 کے چوتھے ہفتے کی پیسٹ سرویلنس رپورٹس کے مطابق چاول کی فصل میں بھورے دھبوں کی بیماری میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ موجودہ موسمی حالات بھی بیماری کے مزید پھیلاؤ اور شدت کے لیے انتہائی سازگار ہیں۔ اس بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر بیماری کی بروقت روک تھام اور پیداوار و معیار کے ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے فیلڈ سرویلنس کو مزید مؤثر بنانے اور مربوط پیسٹ مینجمنٹ (IPM) طریقہ کار پر بروقت عمل درآمد ضروری ہے۔
بھورے دھبوں کی بیماری کے تدارک کے لیے درج ذیل انتظامی اقدامات پر عمل کیا جائے:
1. چاول کی فصل کی ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ باقاعدگی سے پیسٹ/بیماری اسکاؤٹنگ کی جائے۔
2. پانی کا مناسب انتظام برقرار رکھا جائے اور فصل کو طویل عرصے تک نمی کے دباؤ کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔
3. متوازن غذائی انتظام یقینی بنایا جائے، خصوصاً پوٹاشیم کی مناسب مقدار فراہم کی جائے۔
1. 4. مقامی زرعی ماہرین سے مشاورت کے بعد تجویز کردہ پھپھوندی کش ادویات فی ایکڑ میں سےاستعمال کی جائیں اور PHI (فصل برداشت کرنے سے قبل درکار وقفہ) کو مدنظر رکھا جائے۔
• ایزوکسی سٹروبِن + ڈائی فینوکونازول 200 ملی لیٹر
• سلفر 800 گرام
• فلو آکسی اسٹروبِن100–125 ملی لیٹر
• پلوکسی اسٹروبِن + سائپرکونازول200 ملی لیٹر
• ڈائی فینوکونازول + پروپیکونازول120 ملی لیٹر