Industries, Commerce and Investment Department, Government of Punjab

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • Industries, Commerce and Investment Department, Government of Punjab

Industries, Commerce and Investment Department, Government of Punjab This is the official page for industries, Commerce & Investment Department.

10/08/2026

The Mecca Joint Defence Agreement is a trilateral mutual defense pact signed on August 7, 2026, in Makkah, Saudi Arabia, by Saudi Arabia, Pakistan, and Turkiye. The historic deal establishes a collective security framework stating that an armed attack on any of the three nations is considered an attack on all three.

10/07/2026

🇵🇰🤝🇨🇳 پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کے 75 سال

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے زیر اہتمام پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی، جہاں چائنیز قونصل جنرل سن یان، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران، سرکاری افسران اور کاروباری برادری کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر گزرتے لمحے مزید مضبوط ہو رہی ہے اور چین ہمیشہ پاکستان کا ایسا مخلص دوست رہا ہے جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اڑھائی برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے دورۂ چین کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والے معاہدوں میں سے 5 معاہدوں پر عملدرآمد جاری ہے، جبکہ چین کی متعدد کمپنیاں پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور مزید سرمایہ کار بھی پنجاب کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیلنج گروپ ٹیکسٹائل کے دو نئے کارخانے قائم کر رہا ہے، جبکہ پنجاب اور چین جدید زراعت اور اسپیڈ ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں بھی مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت متعارف کرائی گئی نئی صنعتی پالیسی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جس کے تحت اب انڈسٹریل اسٹیٹس میں لیز اور رینٹ پر بھی پلاٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ کمیونٹی سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ زیادہ سرمایہ کاری سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم سے 72 فیصد تاجروں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا جاب پورٹل صنعتوں کو ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت فراہم کر رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائنیز قونصل جنرل سن یان نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر ایف پی سی سی آئی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کی مضبوط اور آزمودہ دوستی کی بہترین مثال ہے اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔




03/07/2026

Punjab is going big on industrial growth. Provincial Minister for Industries, Commerce & Investment Chaudhry Shafay Hussain met a delegation of Sargodha Chamber of Commerce and Industry, led by President Khawaja Yasir Qayyum, and unveiled a game-changing Rs 300 billion Easy Loan Scheme via Bank of Punjab, launching this October, offering interest-free loans up to Rs 100 million, 3% markup financing up to Rs 1 billion, and 5% markup loans up to Rs 5 billion, to fuel industrial expansion and job creation province-wide.
Provincial Minister said that Punjab is charting a new course for industrial transformation under the visionary leadership of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, and announced a multi-billion-rupee infrastructure upgrade across 23 Small Industrial Estates, a new Qaidabad industrial estate dedicated to pink salt value addition, and a fresh Job Placement Portal by PBTE to connect skilled talent with industry needs. He pledged zero tolerance for harassment of industrialists, directed strict compliance with Environment Department SOPs, and promised a personal visit to Sargodha soon. Rounding off the meeting, he welcomed the Chamber's Mango Festivals in Spain and South Africa next month, proposing a joint push with Multan Chamber to boost Pakistan's mango exports on the global stage.

09/06/2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے UMT میں ریکٹر ایوارڈز کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور جدید تعلیم و ہنر سے آراستہ نوجوان ہی ملک کی ترقی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں TEVTA اداروں کی اپ گریڈیشن، زبانوں کے کورسز، آسان کاروبار فنانس اسکیم، EV سیکٹر کے فروغ، نئی انڈسٹریل اسٹیٹس اور گارمنٹ سٹی جیسے منصوبے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔


‬⁩

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے موقع پر آپ کی ہر قربانی، دعا اور نیک خواہش کو قبول فرمائے۔یہ عید آپ ...
27/05/2026

🌙✨ عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙
اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے موقع پر آپ کی ہر قربانی، دعا اور نیک خواہش کو قبول فرمائے۔
یہ عید آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے خوشیوں، امن، محبت اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے۔
دعا ہے کہ یہ مقدس دن آپ کی زندگی کو رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے۔
عید الاضحیٰ مبارک!
چوہدری شافع حسینصوبائی وزیرصنعت و تجارت، حکومتِ پنجاب

ٰ

23/05/2026
22/05/2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے داروغہ والا اور سگیاں ایریا کے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات۔
وفد نے روڈا کی جانب سے عائد چارجز پرتحفظات سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور کسی صورت صنعت کا پہیہ رکنے نہیں دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس قائم ہو رہی ہیں اور صنعتی ترقی کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
چوہدری شافع حسین

داروغہ والا اور سگیاں کی انڈسٹری ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے، اس لیے باہمی مشاورت سے ایسا حل نکالا جائے گا جو صنعت اور روزگار دونوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
چوہدری شافع حسین

جب تک روڈا چارجز کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا کسی فیکٹری کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، تاہم ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
چوہدری شافع حسین

سی ای او روڈا عمران امین وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔سپیشل سیکرٹری انڈسٹریز نوشین ملک،ڈائریکٹر روڈا محمد عثمان اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے





‏آج پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدۂ شکر بجا لاتی ہے کہ اُس نے پاکستان کو ہر محاذ پر سرخرو فرمایا۔‏وطنِ عزیز کے دفاع کی...
10/05/2026

‏آج پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدۂ شکر بجا لاتی ہے کہ اُس نے پاکستان کو ہر محاذ پر سرخرو فرمایا۔
‏وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازی پوری قوم کا فخر ہیں۔
‏⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩

یہ دن وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہےپاکستانی قو...
10/05/2026

یہ دن وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے
پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے
‏‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬ ‪ ‬

07/05/2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا تفصیلی دورہ، تدریسی عمل، لیبز، آئی ٹی پروگرامز اور طلبا کی تیار کردہ مصنوعات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے یونیورسٹی میں کیپسٹی بلڈنگ پروگرام، نالج ایکسچینج سینٹر اور دیگر پروگراموں کا افتتاح بھی کیا جبکہ مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات میں نئے آئی ٹی اور اے آئی کورسز کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی کے امور، کورسز اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا، لیبز کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور رواں سال ستمبر میں اے آئی کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی سیکٹر پاکستان کا مستقبل ہے اور پنجاب میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز، مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

صوبائی وزیر نے طلبا کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور انٹرن شپ پروگراموں کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس کے ساتھ مزید اشتراک بڑھانے کی ہدایت کی۔


ptut.official

Address

6th & 7th Floor, Twin Tower, P&D Building, Prof. Ashfaq Ali Khan Road (2-Bank Road)
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92-42-99210534-5

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Industries, Commerce and Investment Department, Government of Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share