Saraiki Student Council Punjab University Lahore

Saraiki Student Council Punjab University Lahore Saraiki Students Council Punjab University Lahore is totally a non-Partisan Students' welfare body.

Its main motive is to raise awareness among the students about the Wasaib and to highlight the beautiful and rich culture of Wasaib in the university.

31/07/2026

آج لاہور پریس کلب کے سامنے مختلف سیاسی کارکن، طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور طلبہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پُرامن احتجاج کر رہے تھے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس پُرامن احتجاج پر پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد طلبہ اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں کشمیر کونسل کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمر منظور، سابق صدر مبین گل آفریدی سمیت کشمیر کونسل کے متعدد طلبہ بھی شامل ہیں۔

سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل اس غیر ضروری کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار کیے گئے تمام طلبہ اور سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، شہریوں کے آئینی حقِ پُرامن احتجاج کا احترام کیا جائے، اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل ہمیشہ حق، انصاف اور مظلوموں کی آواز کے ساتھ کھڑی رہے گی۔


Jammu Kashmir Student Council Punjab University, Lahore

Connect with Saraiki Students Council Punjab University LahoreStay connected with us for the latest updates, student act...
27/07/2026

Connect with Saraiki Students Council Punjab University Lahore

Stay connected with us for the latest updates, student activities, cultural events, awareness campaigns, and much more.

🔹 Facebook
Saraiki Students Council Punjab University Lahore

https://www.facebook.com/share/1EyXRCmVnL/?mibextid=wwXIfr

🔹 Instagram


https://www.instagram.com/saraikistudentcouncilpu

🔹 X (Twitter)


https://x.com/sscpu7

🔹 TikTok


https://www.tiktok.com/

Follow us on all platforms and become part of our growing community. Together, let’s promote the rich culture, identity, and voice of Wasaib at Punjab University and beyond.


🚩

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہورناران سے واپسی کے دوران پنجاب یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ ونگ کے ملازمین کو لے جان...
26/07/2026

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور

ناران سے واپسی کے دوران پنجاب یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ ونگ کے ملازمین کو لے جانے والی بس کو پیش آنے والے حادثے پر ہمیں دلی افسوس ہے۔ ہم زخمی ہونے والے تمام ملازمین کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس افسوسناک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم اس واقعے نے چند اہم سوالات کو جنم دیا ہے جن کا جواب پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو دینا چاہیے۔

جب پنجاب یونیورسٹی ایک پبلک سیکٹر ادارہ ہے اور اس کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز طلبہ ہیں، تو یونیورسٹی کی سرکاری بس کو ایک نجی (Private) ٹرپ کے لیے کس کی اجازت سے استعمال کیا گیا؟

جب طلبہ کو کسی تعلیمی، تحقیقی یا ڈیپارٹمنٹل ٹرپ کے لیے بس درکار ہوتی ہے تو انہیں متعدد منظوریوں اور طویل انتظامی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، جبکہ اس نجی سفر کے لیے یہی قواعد کیوں لاگو نہ ہوئے؟

پنجاب یونیورسٹی کے سرکاری بیان میں خود اس سفر کو Private Trip قرار دیا گیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو پھر یہ واضح کیا جائے کہ سرکاری وسائل اور یونیورسٹی کے اثاثے کس پالیسی اور کس اختیار کے تحت نجی استعمال میں لائے گئے؟

سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور اس واقعے پر ایک آزاد، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ تمام حقائق سامنے آئیں، ذمہ داران کا تعین ہو اور مستقبل میں یونیورسٹی کے وسائل کے استعمال کے حوالے سے واضح اور یکساں پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

❤️ 20K Strong!What started as a small initiative has grown into a family of 20,000 amazing supporters. This milestone is...
26/07/2026

❤️ 20K Strong!
What started as a small initiative has grown into a family of 20,000 amazing supporters. This milestone isn't ours alone—it belongs to every student, alumnus, and well-wisher who believed in and supported the Saraiki Student Council, University of the Punjab.
Your trust motivates us to keep working for our community with sincerity and dedication.
Thank you for being part of this journey. Here's to many more milestones together! 💙




🚩

چڑیاں اٹھو کئی دھاں کرو چپ نا کرو،چپ نا کرودوستو...! یونیورسٹی انتظامیہ دی طرفوں سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل دے خلاف اقدام و ا...
23/07/2026

چڑیاں اٹھو کئی دھاں کرو
چپ نا کرو،چپ نا کرو
دوستو...! یونیورسٹی انتظامیہ دی طرفوں سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل دے خلاف اقدام و انفارمیشن ڈیسک دی شدید مخالفت تے "سرائیکی" لفظ تے دھمکی آمیز رویہ دے خلاف، انشااللہ اج ٹویٹر ٹرینڈ چلایا ویسی
سارے دوستاں کول گزارش اے کہ اپنڑی سنڄانڑ بچاؤ،اپنڑی پہچانڑ واسطے نکلو،اگر اج اساں چپ رہ گئے تاں انتظامیہ ساکوں جیونڑ کینا ݙیسی
اے مسئلہ ساݙی بقاء دا



سرائیکی نام سے اتنی نفرت کیوں؟کل پنجاب یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر سرائیکی وسیب  ( ڈیرہ غازی خان ) کالج میں ایک  ...
21/07/2026

سرائیکی نام سے اتنی نفرت کیوں؟
کل پنجاب یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر سرائیکی وسیب ( ڈیرہ غازی خان ) کالج میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ہر سرائیکی وسیب کے دل کو زخمی کر دیا۔
سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل کے نوجوان، جو صرف نئے آنے والے طلبہ کی رہنمائی کے لیے Admission Information Desk پر بیٹھے تھے، ان کے بینر پر لکھا ہوا "سرائیکی " کا نام ٹیپ لگا کر چھپا دیا گیا۔
اس انفارمیشن کے بینر پر ""سرائیکی سٹوڈنٹس""نام کو زبردستی ٹیپ لگا کر ختم کیا گیا جو کہ یونیورسٹی کے ائے سٹاف نے کیا۔۔
وہاں پر جن سرائیکی طالبعلوں نے ڈیسک لگایا تھا ان کو( DSA) ڈاکٹر شاہزیب صاحب نے یونیورسٹی سے بے دخلی اور ڈگری سے فارغ ہونے کی دھمکی دی۔۔
مزید (DSA) صاحب نے فوری طور پر بینر سے لفظ "سرائیکی سٹوڈنٹس " مٹانے کا کہا اور ایسا نہ ہونے پر ڈگری ختم کرنے کی دھمکی دی۔
سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے یہ سب ایک ایسے شخص سےہوا(DSA)صاحب جو خود سرائیکی ہے اور سرائیکی وسیب کا بیٹا ہےجس سے سرائیکی وسیب کے لوگ اور طالبعلم یہ امید رکھتے ہیں کہ وسیب کے بچوں کا حوصلہ بڑھائے گا..
حالانکہ یہی انفارمیشن ڈیسک پنجاب یونیورسٹی کے اندر جمعیت اور تمام کمیونٹیز نے لگائے ہوئے تھے۔
یہ صرف ایک بینر پر ٹیپ لگانے کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ ہماری شناخت، ہماری زبان، ہماری ثقافت اور ہمارے وجود پر ٹیپ لگانے کی کوشش ہے۔

ہم پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سے پوچھتے ہیں کہ کیا سرائیکی ہونا جرم ہے؟ کیا اپنی مادری زبان اور اپنی شناخت کے نام سے خدمت کرنا کسی ضابطے کی خلاف ورزی ہے؟ اگر نہیں، تو پھر یہ دوہرا معیار کیوں؟
ہم سرائیکی وسیب کے تمام نوجوانوں، طلبہ، دانشوروں، وکلا، اساتذہ اور قوم پرست تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ناانصافی کے خلاف پرامن اور مؤثر آواز بلند کریں۔ آج اگر ہم اپنی شناخت کے مٹائے جانے پر خاموش رہے تو کل ہماری زبان، ہماری ثقافت اور ہماری تاریخ کو بھی مٹانے کی کوشش کی جائے گی۔
ہم صرف انصاف چاہتے ہیں، کوئی خصوصی رعایت نہیں۔ اگر سب کو برابر کا حق حاصل ہے تو سرائیکیوں کو بھی وہی حق ملنا چاہیے۔ سرائیکی نام ہماری پہچان ہے، اور اپنی پہچان پر سمجھوتہ کسی صورت قبول نہیں۔

🚩

We strongly demand Saraiki Language in CSS Syllabus.While Other regional and Foreign languages are already included in t...
19/07/2026

We strongly demand Saraiki Language in CSS Syllabus.
While Other regional and Foreign languages are already included in the CSS Syllabus.
Saraiki- the mother language of millions - remains ignored.
This is not just an academic demand, it is a matter of Linguistic Justice.
Add Saraiki to CSS Syllabus - For an inclusive and representative Pakistan.

16/07/2026

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کے لیے ہاسٹل بند کر رکھے ہیں۔
لیکن خود انتظامیہ کے اپنے کوارٹر،گھر اور محلات جگمگا رہے ہیں وہ بھی پہلے سے زیادہ پر سکون ماحول میں ہیں۔۔
یونیورسٹی کی انتظامیہ ہاسٹل کی رہائش کے لیے 50000 سالانہ لے لیتی ہے لیکن فیس لینے کے بعد سٹوڈنٹس کو صرف اٹھ ماہ رہائش دیتی ہے ۔۔
طالب علموں کو اصل مسئلہ یہ ہے کہ ان سے اضافی چار ماہ کی فیس کیوں لیتے ہیں جب رہائش ہی نہیں دینی ہے
انتظامیہ سٹوڈنٹس سے کبھی خسارے کا ڈھونگ رچاتی ہے تو کبھی یہ نا انصافی حکومت پر ڈال دیتی ہے۔۔
اصل مسئلہ نہ خسارہ ہے نہ ہی حکومتی پالیسی ہے بلکہ یہ انتظامیہ خود کو مضبوط ظاہر کرنے اور سٹوڈنٹس پراپنی گرفت ظاہر کرنے کے لیے کر رہی ہے۔۔
اس سے پہلے کئی دہائیوں سے ہاسٹل اوپن رہتے تھے تواس وقت نہ حکومت کی یہ پالیسی تھی اور نہ ہی انتظامیہ کی۔۔اچانک یہ سب کیوں؟؟
اچانک یہ سب حکومتی پالیسیاں اور خسارے کیسے یاد اگئے انتظامیہ کو۔۔
پنجاب یونیورسٹی کے بے بس اور پردیسی اور مالی پریشانی کے شکار طالب علم یونیورسٹی انتظامیہ کی بے حسی اور ظلم کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں۔۔۔
تمام سٹوڈنٹس اپنے حق کے لیے اواز اٹھائیں اور اپنے ساتھ ہونے والے بے حسی سے انتظامیہ اور حکومت کو اگاہ کریں۔۔
سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور نے ہمیشہ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم کے لیے آواز اٹھائی ہے۔۔۔


پریس ریلیزپنجاب یونیورسٹی میں ایک طالب علم کی مبینہ ہلاکت کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں.اگر واقعہ درست ہے تو یونیورسٹی...
05/07/2026

پریس ریلیز
پنجاب یونیورسٹی میں ایک طالب علم کی مبینہ ہلاکت کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں.اگر واقعہ درست ہے تو یونیورسٹی انتظامیہ فوری طور پر حقائق عوام کے سامنے لائے، متاثرہ طالب علم کی شناخت، واقعے کی نوعیت، اور اگر اسلحہ استعمال ہوا ہے تو وہ کیمپس میں کیسے پہنچا، اس کی وضاحت کرے.طلبہ میں خوف و تشویش کی فضا پائی جاتی ہے، لہٰذا شفاف تحقیقات اور باضابطہ مؤقف وقت کی اہم
ضرورت ہے.
منجانب: سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل پنجاب یونیورسٹی لاہور

University of the Punjab – 2nd Admission Test 2026–27📢 Today is the last day to apply for the 2nd Admission Test for und...
03/07/2026

University of the Punjab – 2nd Admission Test 2026–27

📢 Today is the last day to apply for the 2nd Admission Test for undergraduate admissions (Academic Session 2026–27).

All eligible candidates are advised to complete their registration before the deadline to secure their chance for admission.

🗓 Last Date to Apply: 3rd July, 2026

🔗 Apply Online:
https://admissions.pu.edu.pk/admissiontest/

📞 For Queries & Assistance:
Admission Committee Head
Muhammad Irfan
Contact: 0347-2303924

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saraiki Student Council Punjab University Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Saraiki Student Council Punjab University Lahore:

Shortcuts

Share

Category