SSP Mir Rohal Khoso Fan Club

SSP Mir Rohal Khoso Fan Club Crime control

30/05/2026
20/04/2026

ضلع پولیس نوشہروفیروز

پریس ریلیز
20 اپریل 2026

کاپی کلچر کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات — ایس ایس پی نوشہروفیروز کی زیر صدارت اہم اجلاس...

حکومتِ سندھ کی جانب سے کاپی کلچر کے خلاف جاری سخت پالیسی پر مؤثر عمل درآمد کے سلسلے میں، ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام سب ڈویزنل پولیس افسران، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتِ سندھ کے احکامات کے مطابق کل مورخہ 21 اپریل 2026 سے شروع ہونے والے امتحانات کے دوران کاپی کلچر کے مکمل خاتمے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

کمشنر شہید بے نظیر آباد اور ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی ہدایات کی روشنی میں:
* امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ العمل ہوگی۔
* امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
* امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے ہدایت دی کہ:
* تمام سب ڈویزنل پولیس افسران روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کریں اور سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔
* ہر امتحانی مرکز پر مناسب پولیس نفری تعینات کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
* حساس امتحانی مراکز کی خصوصی نگرانی کی جائے اور وہاں اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
* داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور صرف مجاز افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے۔

مزید برآں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ذریعے:
* سی سی ٹی وی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔
* بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھا جائے گا۔
* ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اور طبی سہولیات کو الرٹ رکھا جائے گا۔

ایس ایس پی نوشہروفیروز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شفاف اور منصفانہ امتحانی نظام کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ سندھ حکومت کے ویژن کے مطابق کاپی کلچر کے خاتمے میں بھرپور تعاون کریں۔ والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء کے ہمراہ موبائل فون یا کوئی بھی غیر متعلقہ الیکٹرانک آلات نہ بھیجے جائیں، تاکہ ان کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ترجمان، ضلع پولیس نوشہروفیروز

ضلع پولیس نوشہرو فیروزمورخہ: 31 مارچ 2026پریس ریلیزڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس (شہید بینظیر آباد) کا ضلع نوشہرو فیروز کا...
31/03/2026

ضلع پولیس نوشہرو فیروز
مورخہ: 31 مارچ 2026

پریس ریلیز

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس (شہید بینظیر آباد) کا ضلع نوشہرو فیروز کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ..

امروز، جناب ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے ضلع نوشہرو فیروز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ماڈل پولیس اسٹیشن کنڈیارو اور سب ڈویزنل پولیس آفسر آفیس مورو میں زیرِ تعمیر عمارتوں کا معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا بغور جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ عوام کو جدید اور بہتر پولیس سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈی آئی جی شہید بےنظیرآباد نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو برقرار رکھا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

دورے کے موقع پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل خان کھوسو سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی پولیس نے جاری تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اہم اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان پولیس، ضلع نوشہرو فیروز

04/02/2026

نوشهروفيروز پوليس مسلسل ڪاميابين جي راھ تي گامزن.... موبائيل چورن جو بين الصوبائي وڏو گينگ برسٽ، سڳ سوڌو سوگهو.... ايس ايس پي نوشهروفيروز مير روحل خان کوسو جي بهترين پوليسنگ ۽ سندس ٽيم جي مسلسل ڪاوشن جي ڪري پوليس تي شهرين جي اعتماد ۾ اضافو.
ويلڊن ڊاڪٽر مير روحل خان کوسو ۽ نوشهروفيروز پوليس...

02/02/2026

ڀٽ ڌڻئ جي ڀون ۾ اڃا ڪي جوان رهن ٿا جوء ۾.
بهترين پوليسنگ ۽ حقيقي ڪرائيم فائيٽر طور مشهور سنڌ پوليس جو روشن چهرو ايس ايس پي نوشهروفيروز مير روحل خان کوسو جي ڪارڪردگي مان اها اميد جاڳي پئي ته وحشت جي هن دور ۾ ڪي اھڙا آفيسر آهن جن جي ڪري قانون تي ويساهه اڃا باقي آ. ويلڊن ايس ايس پي نوشهروفيروز مير روحل خان کوسو ۽ سندس ٽيم.... سلام سنڌ پوليسp

نوشہروفیروز پولیس   31 دسمبر 2025 📢 پبلک سروس میسج ▪️نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ سے گریز کری...
31/12/2025

نوشہروفیروز پولیس
31 دسمبر 2025

📢 پبلک سروس میسج

▪️نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ سے گریز کریں...

ضلع پولیس نوشہروفیروز کی جانب سے شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیو ایئر کے موقع پر خوشی کے اظہار میں ہوائی فائرنگ، غیر قانونی آتش بازی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک افعال سے مکمل گریز کیا جائے۔

ہوائی فائرنگ سے چلائی گئی گولی واپس زمین پر آتی ہے جو کسی بھی بے گناہ شہری، کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ اسی طرح غیر قانونی آتش بازی اور ون ویلنگ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان و مال کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔

ضلع پولیس نوشہروفیروز عوام سے اپیل کرتی ہے کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نیو ایئر خوش اسلوبی اور پُرامن انداز میں منائیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ ہوائی فائرنگ، آتش بازی یا ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

عوام الناس کے بھرپور تعاون سے ہی امن و امان کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان ضلع پولیس نوشہروفیروز

اي شينهن ڪمانڊر جا دلير جوانو.... نوشهروفيروز عوام کي اوهان تي فخر آهي....
26/12/2025

اي شينهن ڪمانڊر جا دلير جوانو.... نوشهروفيروز عوام کي اوهان تي فخر آهي....

Address

Larkana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SSP Mir Rohal Khoso Fan Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category