Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization

Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization, Public Service, Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Community Center Near Faisal Fish point, Main KKH Road, Gallah Gazikot, Mansehra.
(6)

28/09/2026

آج کے دور میں تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ ڈیجیٹل دنیا کو سمجھنا اور جدید ٹیکنالوجی کا محفوظ اور مؤثر استعمال بھی وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
اسی سوچ کے تحت شیراز محمود قریشی کمیونٹی سینٹر میں بچوں کو جدید ڈیجیٹل سکلز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے گوگل اور ٹیک ویلی کے تعاون سے "ڈیجیٹل سفر" اور "Be Internet Awesome" جیسے اہم پروگرامز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس پروگرام میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، جہاں انہیں صرف ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا ہی نہیں گیا، بلکہ عملی طور پر جدید ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ خصوصی طور پر بچوں کو Chromebooks اور ان کے مختلف استعمالات سے روشناس کرایا گیا، تاکہ وہ اپنی تعلیمی ضروریات کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا کے لیے بھی خود کو تیار کر سکیں۔ اس موقع پر Google اور Tech Valley کی جانب سے آنے والی Google Certified Trainer میڈم صائمہ نے بچوں کی بہترین رہنمائی کی۔انہوں نے مختلف ماڈیولز کو انتہائی آسان اور دلچسپ انداز میں سمجھایا اور بچوں کو ایک ایک ماڈیول عملی طور پر کروایا، تاکہ سیکھنے کا عمل صرف معلومات تک محدود نہ رہے بلکہ حقیقی تجربے میں تبدیل ہو۔
پروگرام کا ایک اہم پہلو Internet Safety بھی ہے، کیونکہ ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ محفوظ رہنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
یہ صرف ایک ٹریننگ پروگرام نہیں، بلکہ ہماری نئی نسل کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کی ایک کوشش ہے۔
ان شاء اللہ شیراز محمود قریشی کمیونٹی سینٹر سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل سکلز پروگرامز کی یہ سیریز بچوں کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی مہارت، تخلیقی سوچ اور ڈیجیٹل شعور کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگی۔

پاکستانی ہاکی میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد، پی ایچ ایف اور ٹیک ویلی پاکستان میں اہم معاہدہاسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن...
24/09/2026

پاکستانی ہاکی میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد، پی ایچ ایف اور ٹیک ویلی پاکستان میں اہم معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) اور پاکستان میں گوگل کے باضابطہ مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے درمیان پاکستانی ہاکی کو جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوگئے۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی اور ٹیک ویلی پاکستان کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر فاروق نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ گوگل کے عالمی نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔

معاہدے کے تحت ٹیک ویلی پاکستان کو تین سال کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آفیشل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔

شراکت داری کے تحت پی ایچ ایف، علاقائی ہاکی ایسوسی ایشنز اور سلیکشن کمیٹیوں کے انتظامی امور کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ماضی کے میچز، کھلاڑیوں کے ریکارڈ، انتظامی دستاویزات اور دیگر اہم معلومات کو ایک مرکزی ڈیجیٹل سسٹم میں محفوظ کیا جائے گا۔

خصوصاً Digital Player Performance & Talent Database کے قیام کی تجویز دی گئی ہے، جس میں گراس روٹ اور کلب ہاکی سے لے کر قومی ٹیم تک کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس اور میڈیکل ریکارڈ محفوظ کیے جائیں گے۔

معاہدے کا ایک اہم پہلو مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید اینالیٹکس کا استعمال بھی ہے۔

کوچنگ اسٹاف کو میچ فوٹیج کے تجزیے، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور حریف ٹیموں کے خلاف بہتر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل ٹولز فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس سے کوچز کو محض مشاہدے کے بجائے ڈیٹا کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ٹیم کی حکمت عملی کا تجزیہ کرنے میں مدد مل سکے گی۔

ایم او یو کے تحت پی ایچ ایف کے منتظمین، کوچز اور اسپورٹس مینیجرز کے لیے تربیتی اور سرٹیفکیشن پروگرامز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

علاقائی ہاکی اکیڈمیوں کو کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، میچ رپورٹس اور دیگر ریکارڈز کو ڈیجیٹل انداز میں مرتب کرنے کی تربیت دی جائے گی۔

ٹیک ویلی پاکستان منصوبے کے لیے تکنیکی مشاورت، ڈیٹا منتقلی اور کوآرڈینیشن کے لیے خصوصی پروجیکٹ لیڈز بھی فراہم کرے گا۔

ڈیجیٹل تبدیلی کا فائدہ صرف انتظامی امور اور کھلاڑیوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہاکی کے شائقین بھی اس سے مستفید ہوں گے۔

منصوبے کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے میچز کے فوری نتائج, میچ کے اعدادوشمار ,پرانے میچز کا ڈیجیٹل آرکائیو,لائیو اسٹریمنگ,شائقین کے لیے بروقت اپڈیٹس جیسے اقدامات متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

17/09/2026

عمر فاروق، پیٹرن اِنچیف شیراز محمود قریشی فاؤنڈیشن اور CEO Tech Valley، پاکستان میں Google کے پہلے باضابطہ دفتر کے قیام کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت اور ملک کے نوجوانوں کے لیے پیدا ہونے والے نئے مواقع کے حوالے سے بتاتے ہوئے.

16/09/2026

چٹڑ پلین: آج شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن کی خواتین رضاکار ٹیم نے فالکن انٹرنیشنل پبلک اسکول اینڈ کالج، چٹڑ پلین میں ایک مؤثر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں طلبہ کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اور اسکالرشپ کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔
اس اقدام کے تحت 25 مستحق طلبہ کو گوگل کیریئر اسکالرشپس فراہم کی گئیں، تاکہ وہ جدید ڈیجیٹل اور پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرکے اپنے مستقبل کے لیے بہتر مواقع پیدا کر سکیں۔

11/09/2026

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے اہم اجلاس

شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن کے پیٹرن اِن چیف عمر فاروق کی اجلاس میں شرکت

اجلاس میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے، نوجوانوں کو جدید علوم، ہنر اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور تعلیم کو روزگار کے مواقع سے منسلک کرنے کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔

تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی منصوبوں، جدید تعلیمی سہولیات اور فنی تعلیم کے فروغ سمیت نوجوانوں کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نئے مواقع پیدا کرنے کی حکمتِ عملی بھی زیرِ بحث آئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ قوموں کا مستقبل کلاس رومز میں بنتا ہے۔ ہر نوجوان کو ہنرمند، باصلاحیت اور خودکفیل بنانا ہماری ترجیح ہے، جبکہ نوجوانوں کو علم، ہنر اور ٹیکنالوجی سے لیس کرکے انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جائے گا۔

شیراز محمود قریشی ویلفیئر آرگنائزیشن تعلیم، ہنرمندی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایسے مثبت اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔














Umar Farooq, CEO Tech Valley & Pattern inchief SMQ welfare organization recently met with the leadership team at the Bal...
09/09/2026

Umar Farooq, CEO Tech Valley & Pattern inchief SMQ welfare organization recently met with the leadership team at the Balochistan Rural Support Programme (BRSP) to explore opportunities to empower youth and communities across Balochistan.

During the meeting, discussion was focused on leveraging Google Chromebooks, customized AI bootcamps and trainings, and the broader Google ecosystem to equip the local workforce with practical digital skills. By bringing together BRSP’s strong community presence and Tech Valley’s expertise in digital transformation and edtech, we’re working towards initiatives that can connect communities with practical digital skills and new economic opportunities.

We look forward to turning this conversation into meaningful action and building lasting impact across the region.

01/09/2026

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے گوگل ٹیک ویل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر و پیٹرن انچیف شیراز محمود قریشی ویلفیئر ارگنائزیشن عمر فاروق کی ملاقات میں صوبے میں ڈیجیٹل سکلز اور تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں گوگل سرٹیفیکیشن، ڈیجیٹل پاسبان، ڈیجیٹل بلوچستان اور ڈیجیٹل صحافت، گوگل سنٹر آف ایکسیلنس کے پروگرامز پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ صوبائی سطح پر نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنے کے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ (BSDI) کے تحت متعدد اضلاع میں آئی ٹی سنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں اور ان مراکز کو فعال انداز میں چلانے کے لیے آئی ٹی آفیسرز اور اساتذہ (آئی ٹی) تعینات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام سکولوں اور کالجز کو فائبر آپٹک نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ طلباء و طالبات گوگل کے ذریعے آن لائن تربیت اور روزگار کے مواقع بآسانی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو مؤثر، شفاف اور شہری دوست بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد عوامی رابطے میں آسانی پیدا کرنا، دفتری تاخیر کم کرنا اور سرکاری نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دینا ہے۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، آئی ٹی ٹریننگ، اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرام بھی شروع کیے جا رہے ہیں، تاکہ صوبہ ایک جدید، باصلاحیت اور علم پر مبنی معیشت کی طرف بڑھ سکے، حکومتِ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی صرف ٹیکنالوجی کا نام نہیں بلکہ بہتر طرزِ حکمرانی، عوامی سہولت، اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔ اس موقع پر عمر فاروق بلوچستان کے نوجوانوں میں ڈیجیٹل صلاحیتیں پیدا کرنے اور انہیں ڈیجیٹل معیشت میں حصہ دار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ہے کہا کہ اسکالرشپس، آن لائن کورسز، اور ہارڈ ویئر کی فراہمی کا مقصد طویل مدتی تکنیکی استعداد پیدا کرنا ہے تاکہ صوبے کی اقتصادی ترقی میں نوجوان بھرپور حصہ ڈال سکیں۔
بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ عالمی معیار کی ڈیجیٹل تعلیم حاصل کر کے روزگار کے قابل بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ گوگل سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے، جن کے نتیجے میں تربیت یافتہ نوجوانوں کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔

12 ربیع الاول، رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے م...
26/08/2026

12 ربیع الاول، رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ❤️🌙

آپ ﷺ کی تشریف آوری پوری انسانیت کے لیے رحمت، محبت، امن اور ہدایت کا پیغام ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کرنے اور آپ ﷺ کی محبت کو اپنے دلوں میں ہمیشہ زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

درود و سلام ہو اُس نبی ﷺ پر، جن کی آمد سراپا رحمت ہے۔ ﷺ

Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization
🌐 www.sherazmehmoodqureshi.pk

ﷺ

Address

Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Community Center Near Faisal Fish Point, Main KKH Road, Gallah Gazikot
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 13:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheraz Mehmood Qureshi Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category