Deputy Director Fisheries Mansehra

Deputy Director Fisheries Mansehra This is Deputy Director Fisheries Mansehra Official Government Page. Phone No. 0997544109

📢 آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری!* 🎣فشریز ڈیپارٹمنٹ ضلع مانسہرہ کی جانب سے عوامی شکایات، تجاویز اور فشریز سے متعلق معلومات ک...
05/08/2026

📢 آپ کی آواز، ہماری ذمہ داری!* 🎣

فشریز ڈیپارٹمنٹ ضلع مانسہرہ کی جانب سے عوامی شکایات، تجاویز اور فشریز سے متعلق معلومات کے لیے کمپلینٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

📲 واٹس ایپ:
0312-5989133
0345-8477022

آپ کی شکایت، فوری توجہ اور بروقت کارروائی ہماری ترجیح ہے۔ 🤝🌊
محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ

04/08/2026

محکمہ فشریز، حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے 4 اگست 2026 کو ضلع کرک کے زیبی ڈیم اور مخ بانڈہ ڈیم میں مچھلی کے معیاری بچہ (Fish Seed) کی ذخیرہ اندوزی کی گئی۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹو، جناب خورشید خان خٹک تھے، جنہوں نے اس اہم سرگرمی میں شرکت کرتے ہوئے قدرتی آبی ذخائر کی بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے محکمہ فشریز کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا، جناب زبیر علی، ڈائریکٹوریٹ جنرل فشریز پشاور کے سینئر افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

قدرتی آبی ذخائر میں مچھلی کے بچہ کی باقاعدہ ذخیرہ اندوزی سے مچھلی کی قدرتی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے، آبی حیاتیاتی تنوع (Aquatic Biodiversity) محفوظ رہتا ہے، ماہی گیروں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں اور عوام کو معیاری و سستی پروٹین کی فراہمی میں مدد ملتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف مقامی معیشت کو مضبوط بناتا ہے بلکہ آبی وسائل کے پائیدار استعمال، ماحول کے تحفظ اور مستقبل میں مچھلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔

محکمہ فشریز خیبر پختونخوا جدید سائنسی بنیادوں پر قدرتی آبی ذخائر کے تحفظ، مچھلی کی پیداوار میں اضافے اور صوبے میں پائیدار فشریز کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے

🎣 ای پیڈز کے ذریعے فش فوڈ ٹینڈر 2026–27 کا شفاف اور کامیاب انعقاد: مورخہ 03/08/2026 کو دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز مانسہرہ ...
03/08/2026

🎣 ای پیڈز کے ذریعے فش فوڈ ٹینڈر 2026–27 کا شفاف اور کامیاب انعقاد:

مورخہ 03/08/2026 کو دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز مانسہرہ میں مالی سال 2026–27 کے لیے فش فوڈ ٹینڈر کا انعقاد جدید ای-پروکیورمنٹ سسٹم (EPADS) کے ذریعے کامیابی اور شفافیت کے ساتھ کیا گیا۔

ٹینڈر کے عمل میں مختلف بڈرز نے آن لائن شرکت کی۔ مقررہ قواعد، ضوابط اور ای-پروکیورمنٹ کے طریقۂ کار کے مطابق موصول ہونے والی بولیوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ سب سے زیادہ قابلِ قبول بولی (Lowest Evaluated Bid) پیش کرنے والے بڈر کو ایوارڈ قرار دیا گیا۔

ٹینڈر کی تمام کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز مانسہرہ کی سربراہی میں مکمل کی گئی، جب کہ اس تمام ای-پیڈ پراسیس کو ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز مانسہرہ اور کے پی اہ ڈی ڈی آفس مانسہرہ کی زیر نگرانی میں انجام پایا گیا، ٹینڈر کمیٹی کے ممبرز کے طور پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی طرف سے اور ڈی جی فشریز خیبر پختونخواہ کی طرف سے نمائندوں نے شرکت کی۔

ای پیڈز کے ذریعے ٹینڈر کا انعقاد سرکاری خریداری کے نظام میں شفافیت، میرٹ، مسابقت، مؤثر نگرانی اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔

✨ شفاف عمل — مساوی مواقع — بہتر سرکاری خدمات

محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ

🎣 غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنے کی ایک اور کوشش ناکاممورخہ 02-08-2026 رات تقریباً 10:00 بجے فشریز اسٹاف نے دورانِ گشت ...
03/08/2026

🎣 غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنے کی ایک اور کوشش ناکام

مورخہ 02-08-2026 رات تقریباً 10:00 بجے فشریز اسٹاف نے دورانِ گشت بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو جال کے ذریعے غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا۔

مذکورہ شخص کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، چالان مرتب کیا گیا اور مقررہ جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنے کی روک تھام، آبی حیات کے تحفظ اور قدرتی آبی وسائل کی حفاظت کے لیے اپنی نگرانی اور کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

⚠️ غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنا قابلِ سزا جرم ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ آبی حیات کے تحفظ کے لیے محکمہ فشریز کے ساتھ تعاون کریں۔

محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ

31/07/2026
🎣 محفوظ آبی حیات کے لیے بروقت کارروائی — ناران ریزرو ایریا میں غیر قانونی ماہی گیری ناکام :گزشتہ رات ناران کے محفوظ (Res...
31/07/2026

🎣 محفوظ آبی حیات کے لیے بروقت کارروائی — ناران ریزرو ایریا میں غیر قانونی ماہی گیری ناکام :

گزشتہ رات ناران کے محفوظ (Reserve) ایریا میں ایک شخص کی جانب سے جال کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کی کوشش کی گئی، جو کہ قانوناً ممنوع ہے۔

محکمہ فشریز کے فیلڈ اسٹاف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی جال برآمد کر لیا۔

واضح رہے کہ ناران کا مذکورہ علاقہ ایک محفوظ فشریز ریزرو ایریا ہے، جہاں ہر قسم کی ماہی گیری مکمل طور پر ممنوع ہے۔ ایسے علاقوں کا مقصد مچھلیوں کی افزائش، قدرتی آبی حیات کے تحفظ اور مستقبل کے لیے آبی وسائل کو محفوظ بنانا ہے۔

محکمہ فشریز غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور عوام سے اپیل کرتا ہے کہ آبی حیات کے تحفظ میں محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔

🌊 آبی حیات کا تحفظ — ہماری مشترکہ ذمہ داری

محکمہ فشریز ضلع مانسہرہ

30/07/2026

محکمہ فشریز خیبر پختونخوا کی سرکاری ویب سائٹ www.fisheries.kp.gov.pk پر ہچری اسسٹنٹ کی عارضی سنیارٹی فہرست جاری کر دی گئی ہےاور متعلقہ دفاتر کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔۔ اگر کسی کو سینیارٹی پر اعتراضات ہے تو بمعہ ٹھوس شواہد پندرہ دن کے اندر اندر اپنے مجاز افیسر کے ذریعے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ مقررہ عرصے کے بعد سنیارٹی فہرست کو حتمی تصور کیا جائے گا ۔

29/07/2026

ڈیجیٹل خیبر پختونخوا۔ شفاف طرزحکمرانی اور خدمات تک سہل رسائی کا ایک اور سنگ میل عبور۔ 👏👏👏

29/07/2026

Address

Chinar Road
Mansehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Director Fisheries Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share