03/09/2026
*ریسکیو سروس 1122 مانسہرہ | ریجنل ڈائریکٹر نارتھ کا اچانک دورہ*
مانسہرہ: ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ضلعی دفتر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی نگرانی میں خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران ریجنل ڈائریکٹر نارتھ نے ایڈمن سیکشن، کنٹرول روم، آپریشنل اسٹاف اور اسٹور سیکشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسٹور سیکشن میں موجود ریسکیو آلات اور ضروری سامان کے اسٹاک و بیلنس کو بھی چیک کیا اور سامان کی دستیابی و ریکارڈ کو باقاعدگی سے برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
کنٹرول روم میں ایمرجنسی کالز کی بروقت رپورٹنگ، درست معلومات کے اندراج، رسپانس ٹائم اور ریسکیو ٹیموں کی فوری روانگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ایمرجنسی کال پر فوری، مؤثر اور پیشہ ورانہ رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔
ریجنل ڈائریکٹر نارتھ نے آپریشنل اسٹاف کو ہدایت کی کہ تمام ریسکیو گاڑیوں، آلات اور حفاظتی سامان کو ہر وقت مکمل حالت میں رکھا جائے، جبکہ تمام اہلکار اپنی ذمہ داریاں احسن انداز، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دیں۔
اس موقع پر انہوں نے گزشتہ روز غیر ملکی سیاح کے کامیاب ریسکیو آپریشن پر ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ٹیم کو خصوصی طور پر سراہا اور اہلکاروں کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ریجنل ڈائریکٹر نارتھ نے ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ہر ہنگامی صورتحال میں اسی جذبے، محنت اور پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ عوام اور سیاحوں کو بہترین ریسکیو و طبی خدمات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے تمام اسٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔
ترجمان:
ریسکیو 1122 مانسہرہ