PIMA SWAT

PIMA SWAT Pakistan Islamic Medical Association

04/05/2026
20/04/2026

پریس ریلیز پیما پشاور

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسئیشن (پیما) پشاور کے سی ڈی ڈین کی طرف سے اس نوٹیفیکیشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

بجائے اس کے کہ ڈاکٹرز کو اپنے ساتھ بٹھاتے ان کے مطالبات پر غور کرتے ڈین صاحب نے شاہی فرمان جاری کرنا مناسب سمجھا ۔

ہسپتالوں اور کالجوں میں ینگ ڈاکٹرز اور طلباء کو اس قسم کے اوچھے ہتکھنڈوں سے زدوکوب کرنا معمول بن چکا ہے۔ اور ہر جگہ پر ڈین ڈکٹیٹر بنا ہوتا ہے اور طلباء کسی بھی قسم کے جائز مطالبات کیلئے کوئ قدم بھی نہیں اٹھا سکتے ۔

پیما انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس نوٹیفیکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے اور ڈاکٹرز کے مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے بصورت دیگر پیما اس احتجاج کو ہر حد تک لے کر جائے گی۔

ترجمان پیما پشاور

09/04/2026

General Secretary PIMA SWAT ..!
Dr. Nasirullah Hamdard

08/04/2026

پریس ریلیز
ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل، ایس جی ٹی ایچ سوات

گائناکالوجی ایمرجنسی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے اور کیٹیگری اے ڈی ایچ کیو سیدو کو ایم ٹی آئی قرار دینے کے فیصلے کے ردِعمل میں، ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل، ایس جی ٹی ایچ سوات اعلان کرتی ہے کہ ہسپتال میں تمام الیکٹو سروسز نامعلوم مدت تک معطل رہیں گی۔

کونسل کا مؤقف ہے کہ ملازمین اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر، ادارہ جاتی خودمختاری اور کیٹیگری اے ڈی ایچ کیو سیدو کی مکمل فعالی کے بغیر ایم ٹی آئی کا نفاذ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ایسے فیصلوں اور انتظامی رویّوں نے ہسپتال کے کام کے ماحول اور عوامی اعتماد کو شدید متاثر کیا ہے۔

لہٰذا عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ الیکٹو علاج کے لیے ہسپتال آنے کی زحمت نہ کریں۔

تاہم ایمرجنسی سروسز حسبِ معمول جاری رہیں گی تاکہ مریضوں کو فوری طبی سہولیات سے محروم نہ ہونا پڑے۔

ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل درج ذیل مطالبات پیش کرتی ہے:

ڈیوٹی پر موجود عملے کو دھمکیاں دینے والے ذمہ دار/ملزم کی فوری نشاندہی کی جائے، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، اور عوامی آگاہی کے لیے ملزم کا ویڈیو پیغام جاری کیا جائے جو ضلع حکومت کے تمام سوشل میڈیا صفحات پر اپ لوڈ کیا جائے۔

صوبے کے تمام تدریسی ہسپتالوں کی طرح سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایس جی ٹی ایچ میں بھی ایک فعال پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے جو صرف کاغذی نہیں بلکہ عملی طور پر زمین پر موجود ہو۔ مزید یہ کہ پہلے سے تعینات پولیس اہلکار جو مؤثر انداز میں فرائض انجام نہیں دے رہے، انہیں تبدیل کیا جائے۔

کیٹیگری اے ڈی ایچ کیو سیدو کی مکمل انتظامی اور کلینیکل فعالی کو واضح انتظامی ہائیرارکی کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔

مطالبات کی منظوری تک یہ احتجاجی اقدام برقرار رہے گا۔

ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل
ایس جی ٹی ایچ سوات

07/04/2026

پریس ریلیز

ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل، سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال (SGTH) سوات

مورخہ 07 اپریل 2026 کو ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل، سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں PDA، YDA، APCA، AHP، کلاس فور اور PIMA,YNA سمیت تمام تنظیموں نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتال کی سیکیورٹی، سہولیات اور انتظامی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اور متفقہ طور پر درج ذیل مطالبات منظور کیے گئے:

1. پولیس پوسٹ کے لیے مخصوص جگہ کی فراہمی:
ہسپتال کے اندر مستقل پولیس پوسٹ کے قیام کے لیے مکمل طور پر مختص اور مناسب جگہ فراہم کی جائے اور پولیس کو مکمل اختیارات دیے جائیں تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

2. سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب:
ہسپتال کے مرکزی (سنٹرل) اور SGTH کے تمام اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور ان کی نگرانی کے لیے ایک ذمہ دار شخص مقرر کیا جائے۔

3. انٹرکام سسٹم کی تنصیب:
تمام شعبہ جات کے درمیان مؤثر رابطے کے لیے انٹرکام سسٹم نصب کیا جائے، جسے ڈی ایم ایس آفس کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

4. حالیہ واقعے کی شفاف انکوائری:
حالیہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

5. MTI / DHQ سے متعلق مسائل کا حل:
ایم ٹی آئی / ڈی ایچ کیو سے متعلق جاری مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ہسپتال کے نظام اور عملے کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل نے واضح کیا ہے کہ اگر مذکورہ مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو آئندہ سخت احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

جاری کردہ از:
ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل
سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال (SGTH) سوات

تاریخ: 07 اپریل 2026

21/03/2026

Eid Mubarak to All

13/03/2026

Strongly Condemn

تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو۔ڈاکٹر کمیونٹی کی کوششیں رنگ لے آئ ۔سیکیورٹی ایکٹ کے مکمل نفاذ کیلئے بلاخر کمیٹی تشکیل دے دی ...
03/03/2026

تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو۔
ڈاکٹر کمیونٹی کی کوششیں رنگ لے آئ ۔
سیکیورٹی ایکٹ کے مکمل نفاذ کیلئے بلاخر کمیٹی تشکیل دے دی گئ ۔
انشاء اللہ پیما اس ایکٹ کے مکمل نفاذ تک فالو آپ کرتی رہے گی تاکہ ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Congratulations 🎊 to Dr.Muhammad Zubair Member of PIMA Swat on Passing IMM Theory Paediatrics…!!
25/02/2026

Congratulations 🎊 to Dr.Muhammad Zubair Member of PIMA Swat on Passing IMM Theory Paediatrics…!!

24/02/2026

Address

Saidu Sharif Swat
Mingora

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PIMA SWAT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share