AJK Assembly

AJK Assembly Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AJK Assembly, Government Organization, AJK Legislative Assembly, Muzaffarabad.

اسلام آباد( )07مئی 2026ءقائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت...
07/05/2026

اسلام آباد( )07مئی 2026ء
قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت یونیورسٹی ا ٓف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر کا اٹھائیسواں سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر،سابق جج سپریم کورٹ آف آزاد جموں وکشمیر جسٹس محمد یونس طاہر، سابق ممبر کشمیر کونسل و سابق صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ،سیکرٹری صدارتی امور محمد شاہد ایوب،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر محمد یونس میر، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سید نوید حسین شاہ، رجسٹرار یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر فہیم غضنفر اور دیگر نے شرکت کی۔ سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی ا ٓف کوٹلی آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر اور سینٹ کے دیگر ممبران کو جامعہ کوٹلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور جامعہ کوٹلی کو درپیش مسائل سے بھی سینٹ اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر قائمقام صدر آزادجموں وکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹرزکریا ذاکر کو ہدایت کی کہ جامعہ کوٹلی میں آرٹیفشل انٹیلجنس (AI)اور کلائیمیٹ چینج کے شعبہ جات قائم کرنے کے لئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ جامعہ کوٹلی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد مل سکے اور اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھی جائے اور قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹرزکریا ذاکر کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

06/05/2026PAC
06/05/2026

06/05/2026
PAC

Dated 05-05-2026
05/05/2026

Dated 05-05-2026

Dated 04-05-2026
04/05/2026

Dated 04-05-2026

04/05/2026
اسلام آباد یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے پیغام میں ...
01/05/2026

اسلام آباد
یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور ان کے وقار کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی ہمیں اُن عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو محنت کشوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف مزدور طبقے کی جدوجہد کا اعتراف ہے بلکہ ملکی معیشت کی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام سماجی انصاف، مساوات اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتا ہے، اس لیے ہمیں ان اصولوں کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا ہوگا۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد عوامی حقوق، جمہوریت اور محنت کش طبقے کے تحفظ کے اصولوں پر رکھی گئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم محنت، دیانت اور خلوص نیت کے ساتھ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ایک منصفانہ اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے مل کر کام کریں گے۔

30/04/2026
مظفر آباد ۔۔۔قانون ساز  اسمبلی آزاد کشمیر  کا اجلاس ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد  کی  زیر صدارت
29/04/2026

مظفر آباد ۔۔۔
قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کا اجلاس ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد کی زیر صدارت

Dated 28 April 2026.
28/04/2026

Dated 28 April 2026.

مظفر آباد ۔سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت  قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
28/04/2026

مظفر آباد ۔
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

Dated 28/04/2026
28/04/2026

Dated 28/04/2026

Address

AJK Legislative Assembly
Muzaffarabad
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Assembly posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share